مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر کے زیر اہتمام کشمیر اور یمن کی صورتحال پرمنعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کی جھلکیاں

22 اپریل 2015

وحدت نیوز(مظفرآباد)* کانفرنس کی صدارت ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی اور میزبانی ریاستی سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی نے کی۔
* کانفرنس میں تحریک انصاف آزاد کشمیرکے ڈاکٹر لطف الرحمٰن، سنی اتحاد کونسل آزاد کشمیرکے قاضی محمد فہد چشتی ایڈووکیٹ، پاکستان عوامی تحریک آزاد کشمیرکے مولانا ضیاء احمد چغتائی ، مسلم لیگ ن آزاد کشمیرکے ڈاکٹر مصطفےٰ بشیر ، پیپلز نیشنل پارٹی آزاد کشمیرکے سید فدا حسین نقوی اور سول سوسائٹی کی نمائندگی سید ذیشان حیدر نے کی۔
* حرمین شریفین کو یمنیوں اور حوثیوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے بلکہ اصل خطرہ آل سعود سے ہے جو اس سے قبل ہزاروں شہداء، صحابہ کرام، امہات المؤمنین اور اہلبیت کے مزارات اور قبور کو منہدم کر چکے ہیں ، جنت البقیع اور جنت المعلیٰ اسکی مثالیں ہیں،سعودی عرب کے اندرشہنشاہیت کا نظام ہے ، وہاں کسی کو اظہار رائے کی آزادی میسر ہے اور نہ ہی سیاسی سرگرمیوں کی اجازت لیکن اب وہ یمن میں جمہوریت کی بحالی کی باتیں کر رہے ہیں،یہ بات عقل و منطق سے جدا ہے کہ یمن پر حملہ سعودیہ نے کیا، جارحیت وہاں اتحادی فوج کر رہی ہے اور خطرہ سعودیہ کو کیوں لاحق ہو گیا ہے؟ سعودی حکمرانوں کے احسانات کا لازمی نتیجہ ہے کہ اس وقت ملک کے اندر فرقہ واریت اور دہشتگردی کا عفریت ہے جو ہر ایک کوڈ سے جارہا ہے۔علامہ تصور حسین نقوی الجوادی۔
* کشمیر سمیت دنیا بھر میں جہاں بھی مسلمانوں پر مظالم ڈھائے گئے عرب ممالک نے خاموشی اختیار کی،سعودی عرب اپنے مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان کو استعمال کرنا چاہتا ہے ،حریمین شریفین کو یمنیوں سے کوئی خطرہ نہیں،ڈاکٹر مصطفےٰ بشیر۔
* او آئی سی واقعی اسلامی دنیا کا نام نہاد اتحاد ہے ۔ہمارے قائدین کی باتوں کا اثر اس لیے نہیں ہو رہا کہ ان کے قول و فعل میں تضاد ہے ،یمن کے معاملہ پر پاکستان کو ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ڈاکٹر لطف الرحمٰن۔
* مسئلہ کشمیر مسئلہ ہی بن کر رہ گیا ،بحیثیت کشمیری ہمیں تقسیم نہیں ہونا چاہیے،آزادی کے لیے کوئی راہ متعین کرنا چاہیے، حرمین شریفین کسی کی جاگیر نہیں،پاکستان کو استعمال کیا جا رہا ہے ۔ شوکت گنائی ایڈووکیٹ۔
* کشمیریوں کا موقف آج تک کھل کر سامنے نہیں آیا کہ کرنا کیا چاہتے ہیں،یمن میں سرکار دو عالمؐ سے لے کر آج تک محبت اور امن والے لوگ بستے ہیں ،کعبہ کی حفاظت خدا خود کر رہا ہے ،پاکستان کو سعودی عرب کے حکمرانوں کی غلط بات نہیں ماننی چاہیے،ضیاء احمد چغتائی۔
* علی گیلانی نے کوئی جرم نہیں کیا ،آزادی اظہار کشمیریوں کا حق ہے ،سعودی عرب پہلے دن سے یمن کے معاملات میں مداخلت کر رہا ہے ،جو کھلی جارحیت ہے ، سید فدا حسین نقوی۔
* مسئلہ کشمیر کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہم خود ہیں ،یمن کے معاملے پر پاکستان نے پہلے مشکوک کردار ادا کیا ہمیں ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیے،ذیشان حیدر ۔
* آزادکشمیر تو ہم سے سنبھالا نہیں جاتا مقبوضہ کشمیر کی کیا حفاظت کریں گے،مسئلہ کشمیرمحض بیانات اور فوٹو سیشن تک محدود ہو کر رہ گیا ہے ،مسئلہ یمن کو مذہبی رنگ دے دیا گیا ہے ،حرم کو اس وقت آل سعود سے خطرہ ہے ،پرائی لڑائی میں پاکستان کو نہین پڑنا چاہیے،قاضی فہد ایڈووکیٹ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree