مجلس وحدت کے وفد کی جماعتِ اہل سنت اورسیرت کمیٹی کے عہدایدارن سے ملاقات

11 جنوری 2014

وحدت نیوز(ہٹیاں بالا)مجلس وحدتِ مسلمین آزادکشمیر کے وفد کی جماعتِ اہل سنت اورسیرت کمیٹی ضلاع ہٹیاں بالاکے عہدیداران سے ملاقات، ربیع الاول اور محرم سمیت تمام مذہبی تقریبات مشترکہ طور پر منعقد کرنے کا اعلان، مجلس وحدتِ مسلمین 11ربیع الاول کی مظفرآباد تا چکوٹھی ریلی میں بھرپور شرکت کرے گئی۔ مجلس وحدت مسلمین گڑھی دوپٹہ، مجہوئی، ہٹیاں بالا ،کچھا سیداں، ساون، چناری، بانڈی سیداں اور چکوٹھی کے مقام پراستقبالیہ کیمپ لگائے گی۔ اور ہزاروں کی تعداد میں ملت تشیع کے افراد ریلی میں شرکت کریں گے۔ آزادکشمیر کے تمام شیعہ اورسنی متحد ہیں۔ماہ ربیع الاول کی تمام تقاریب ملکر منعقد کی جائیں گی۔ مجلس وحدتِ مسلمین کے وفد میں سیکریٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی،ضلعی سیکریٹری جنرل سید ظہور نقوی،واجد عباس عابدی، مولانا عجائب کاظمی،سید نثار حیدر نقوی اور دیگر شامل تھے۔ضلعی سیرت کمیٹی کے اراکین میں علامہ پروفیسر قاضی ابراہیم، سید احسان الحسن گیلانی، فرید خان، صاحبزادہ عمران پزیر، اسلم مرزا اور دیگر شامل تھے۔جامع مسجد سکندریہ میں منعقدہ اس میٹنگ میں ملت تشیع اور ملت تسنن باہمی اتحاد و اتفاق سے تمام مذہبی تقریبات کے انعقاد پر اتفاق کیا۔ پروفیسر قاضی ابراہیم نے اجلاس کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدتِ مسلمین کا آزادکشمیر اور پاکستان میں بین المذاہب اور بین المسلمین ہم آہنگی کیلئے کردار قابل ستائش ہے۔ایامِ عزاء میں ہم اہل تشیع کے شانہ بشانہ اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں ۔ میلاد ریلی میں مجلس وحدتِ مسلمین کی شرکت سے ریلی کو بہت تقویت حاصل ہوگی اور ملک بھر میں امن و اتحاد بین المسلمین کا پیغام جائے گا۔۔ مجلس وحدتِ مسلمین کے سیکریٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی نے جماعت اہل سنت اور ضلعی سیرت کمیٹی کے اراکین کو 23جنوری بمطابق 21ربیع الاول مظفرآباد دربار سہیلی سرکار پر منعقد ہونے والی عظیم الشان میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت کی جس میں قائد مجلس وحدت علامہ راجہ ناصر عباس، سنی اتحاد کونسل کے چےئرمین صاحبزادہ حامد رضا،صدر و وزیراعظم آزادکشمیر سمیت ملک بھر کے معروف نعت خواں و علماء شرکت کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree