وحدت نیوز(میرپور) مجلس وحدت مسلمین ملکی سلامتی کو لاحق خطرات اور تشیع کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے امت مسلمہ کے درمیان جب تک وحدت ایجاد نہیں ہوتی ہمارے مسائل بڑھتے رہیں گے پاکستان ہم سب کا گھر اس کی تعمیر وترقی کے لے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا بعض قوتیں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلانا چاہتی ہیں آزادکشمیر میں شیعہ سنی وحدت مثالی ہے اس کو برقرار رکھنے کے لئے ہم سب کو اپنی اپنی توانائیاں مجتمع کر کے کام کرنا ہوگا،مجلس وحدت مسلمین نے مختصر عرصہ میں ملت کی وحدت اور وقار کی بحالی کے لئے کارہائے نمایاں سر انجام دئے ہیں اور یہ سفر بلا توقف جاری وساری رہے گا نیک صالح اور مدبر قیادت کی وجہ سے بڑے بڑے بحرانوں میں مجلس وحدت مسلمین نے ثبات قدم کا مظاہرہ کر کہ دشمنوں کے دانت کھٹے کر دئیے ہیں ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادجموں وکشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے دورہ میر پور کے دوران تنظیمی عہدیدارن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ مستونگ ،کوئٹہ،اخترآباد،کراچی ،چلاس ،بابوسر ٹاپ اور ملک کے دوسرے حصوں میں دہشتگردی کے واقعات کے خلاف ہماری صالح ،مرد میداں قیادت نے خود کارکنوں میں موجود رہ کر شہداء کی مظلومیت اور ان کے خانوادگان سے اظہار ہمدردی کے علاوہ حکومت وقت کو متوجہ ومتنبہ کیا کہ قوم لا وارث نہیں ہے اور نہ ہی ہماری خاموشی ہماری کمزوری ہے اس سال ملکی تاریخ کے بڑے اجتماعات منعقد کئے گے ہیں جن میں شیعہ سنی وحدت کا عملی مظاہرہ کر کہ ملک دشمن فرقہ پرست قوتوں کے عزائم کو خاک میں ملادیا گیا ہے انشاء اللہ عزت وسرفرازی ملت کا یہ سفر روز افوں جاری رہے گا اور امام زماں (ع) کا یہ کرواں اپنی منزل کی طرف گامزن رہے گا،دورہ کے دوران سیکرٹری مالیات سید سجاد حسین سبزوار ی ،سیکرٹری روابط مولانا سید حمید حسین نقوی بھی سیکرٹری جنرل کے ہمراہ تھے،اس دوارن علامہ تصور نقوی الجوادی نے مرکزی انجمن امامیہ میرپور کے صدر سید ذوالفقار حسین کاظمی،مرکزی امام جمعہ وجماعت ضلع میرپور حجۃ الاسلام علامہ سید تنویر حسین شیرازی،ریجنل ناظم امامیہ آرگنائزیشن جموں ریجن سید قیصر شیراز ،ڈویژنل صدر امامیہ سٹوڈنٹس آرگنایزیشن جموں ڈویژن جنرل سیکرٹری امامیہ سٹوڈنٹس آرگنایزیشن جموں ڈویژن اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں ،خطہ کی مذہبی وسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا۔