کنٹینروں اور بلٹ پروف گاڑیوں میں قید وزراء عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنے میں ناکام ہیں ، علامہ تصور جوادی

04 فروری 2015

وحدت نیوز (مظفرآباد) شکارپور لکھی در مسجد و امام بارگاہ میں دھماکہ، 60سے زائد نمازی شہید، 50کے قریب زخمی، جعفریہ سپریم کونسل آزاد کشمیر اور مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کا 3روزہ سوگ کا اعلان ،مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر،جعفریہ سپریم کونسل آزادکشمیر،امامیہ آرگنائزیشن آزدکشمیر آئی ایس اوآزادکشمیر،مرکزی انجمن جعفریہ مظفرآبادوانجمن ہائے جعفریہ ،نور ٹرسٹ،حسینی فاونڈیشن،اوردیگرتنظیمات کی اپیل مرکزی امامبارگا پیر علم شاہ بخاری ؒ سے گیلانی چوک تک ریلی ، ریلی کی قیادت علامہ مفتی سید کفایت حسین نقوی، چئیرمین جعفریہ سپریم کونسل سید شبیر بخاری، سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی ، ع، میجر بشیر کاظمی، علامہ فرید عباس نقوی چئیرمین نور ٹرسٹ،علامہ احمد علی سعیدی چئیرمین حسینی فاونڈیشن،زوار حسین نقوی نمائندہ امامیہ آرگنائزیشن،سید ذوالفقار جعفری صدر امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن،سیدیاسر نقوی رہنما مسلم کانفرنس،نوید حسین شاہ جنرل سیکرٹری انجمن تاجران خطاب کر رہے ہیں۔سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے عزیز چوک پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردوں کو فوری نکیل ڈالے بغیر نظام درست نہیں ہو سکتا،سندھ سرکار خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے، اسے وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب جا نے والے مظاہرین کے لیئے تو کینٹینر لگانا یاد رہا مگر نہتے شہریوں کی حفاظت کون کرے گا؟ یہ ایسا سوال ہے کہ جس کے جواب میں سندھ سرکار کومستعفی ہو جانا چاہیے، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت شہریوں کے تحفظ میں ناکام ہو چکی، دہشت گردوں نے پورے ملک بالخصوص سندھ کو یرغمال بنا رکھا ہے، آپریشن ضرب عضب کا دائرہ کار بڑھائے بغیر زبانی دعوؤں سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں انہوں نے کہا کہ قومی ایکشن پلان فائل ورک کی حد تک تو بنا دیا گیا مگر عمل در آمد کب ہو گا کوئی نہیں جانتا، عوام کی جان و مال کا تحفظ کب ہو گا کوئی نہیں جانتا، قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد دلیر و شجاع حکمرانوں کے بغیر ممکن نہیں ، اب بہت ہو گیا ، مملکت خداداد پاکستان کے شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے، زبانی کلامی دعوے بہت ہو چکے، نہتے شہریوں پر مذید ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا، حکمران اگر اپنے فرائض ہائے منصبی سے انصاف نہیں کر سکتے تو کیا جواز ہے کہ وہ حکمرانی کریں ؟مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ شکار پور پر فوری ایکشن لیتے ہوئے قاتلوں ، دہشت گردوں ، ناسوروں ، اور دشمنان اسلام و پاکستان کو نیست و نابود کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree