وحدت نیوز (مظفرآباد) کوئٹہ فائرنگ واقعہ ، پانچ افراد شہید، مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کا تین روزہ سوگ کا اعلان، شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، کالعدم تنظیموں کے کارندے ملک خداداد میں آگ و خون کی ہولی کھیل رہے ہیں ، آرمی چیف امن عامہ کی بحالی میں کردار اداکرے، ان خیالات کا اظہار ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے مجلس وحدت آزاد کشمیر کے میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی اپیل پر کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی، تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے اپنی دوکانیں بند کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا ، مخصوص مکتب کی ٹارگٹ کلنگ منظم انداز میں کی جارہی ہے، حکومت ناکام ہو چکی ، آرمی چیف کردار ادا کرتے ہوئے وزیرستان کی طرح کوئٹہ و نواحی علاقوں میں بھی آپریشن کریں ، نہتے شہریوں و تاجروں کی ٹارگٹ کلنگ نا قابل برداشت عمل ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں ، بلوچستان میں را کی سرگرمیوں کے لیئے کون لوگ استعمال ہو رہے ہیں دیکھا جائے، بھارت کن کے ذریعے اپنے عزائم کو کامیاب بنانا چاہتا ہے، ان لوگوں کو پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے، ایک ہفتہ میں 12شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کیوں ہوئی ، حکومت جواب دے ، اگر امن عامہ قائم نہیں ہو سکتا تو اقتدار چھوڑ دیں ، یوں نہتے عوام کی جان مال کے ساتھ کھلواڑ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں اس فائرنگ کے واقعے کے ملزمان کو پکڑتے ہوئے نشان عبرت بنایا جائے۔