وحدت نیوز(قم)مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے زیر اہتمام تکریم شہداء کانفرنس منعقد کی گئی جس سے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ حجت الاسلام ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی زندگی اور ان کی شخصیت پہ گفتگو کی اس کے بعد رھبر جنبش عراق ، مجاہد خطیب حجت الاسلام سید ہاشم الحیدری نے جبھہ مقاومت اور دشمنان اسلام کے موضو ع پہ گفتگو فرمائی۔
اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے سیکرٹری جنرل سید شیدا حسین جعفری و مسؤول آفس و مسوول شعبہ فرهنگی حجت الاسلام رضوانی اور اسی طرح مسؤول محترم ارتباطات حجت الاسلام جناب اسکندری علی حیدری و حجت الاسلام آقای احسان دانش ڈپٹی جنرل سیکرٹری و مسؤول تربیتی حجت السلام عمران انجینئر سمیت حوزہ علمیہ قم کی برجستہ شخصیات اور طلاب عزیز کی کثیر تعداد شریک تھی۔