ہمیں تفرقہ بازی کی سازش کو ناکام بنا کر خدا کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے کی ضرورت ہے ،محترمہ معصومہ نقوی

04 اکتوبر 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلسِ وحدت مسلمین پا کستان کے زیر اہتمام عظیم الشان کانفرنس بنام عشقِ پیامبر اعظم کا انعقاد اسلام آباد میں کیا گیا ۔جس میں مختلف مسالک فکر کے علمائے کرام کے علاؤہ مرد، خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی ۔کانفرنس میں خواتین کی نمائندگی مجلس وحدت المسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی نے کی۔

 انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں اپنے بہترین مستقبل کے لیے یکجا ہونا پڑے گا۔کیونکہ خدائے متعال نے اپنی کتاب میں بہترین زندگی گزارنے کے اصولوں میں ایک اصول تزکیہ نفس بیان کیا ہے اور دوسرا اصول تفرقے بازی سے پرہیز کرنے کو کہا ہے ۔یہی وعدے خداوندی ہے کہ جب امام آخر زمان کا ظہور ہوگا تمام ادیان،تمام فرق،تمام مذاہب اس طرح صلح اور آتشی کے سائے میں آقا امام زمان کی سرپرستی میں زندگی بسر کریں گے کہ انکو یہ تمام اختلافات ھیچ نظر آئیں گے۔ لہذا ہمیں تفرقہ بازی کی سازش کو ناکام بنا کر خدا کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے کی ضرورت ہے ۔

اس موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف مدارس کی طالبات اور معلمات نے بھرپور شرکت کی اور محترمہ معصومہ نقوی صدر وومن ونگ  سے خصوصی ملاقات کی ۔جن میں جامعہ فاطمیہ ،جامعہ الزھراء ،جامعہ معصومہ اورجامعہ بعثت شعبہ خواہران شامل ہیں ۔محترمہ معصومہ نقوی صدر وومن ونگ نے سب کی شرکت پر اظہار تشکر کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree