ایم ڈبلیوایم نے امیر اور غریب کے فرق کو مٹاکر اہل افراد کو اسمبلیوں تک پہنچادیا ہے، خانم سائرہ ابراہیم

30 جون 2015

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین نے سیاست میں امیر اور غریب کے فرق کو مٹاکر اہل افراد کو اسمبلیوں تک پہنچادیا ہے اور عوامی حقوق کی جدوجہد میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ ہم نے ہمیشہ مظلوم کی جنگ لڑی ہے اور آئندہ بھی محروم و مظلوم عوام کی حمایت میں ظالم حکمرانوں سے جنگ بھرپور انداز میں لڑی جائیگی۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین خواتین ونگ کی صوبائی کوارڈینیٹر سائرہ ابراہیم نے خواتین کی مخصوص نشست پر بی بی سلیمہ کے انتخاب کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ایک ایسی ہونہار اور قابل اور غریب طبقے سے تعلق رکھنے والی خاتون کو خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب کرواکر ثابت کردیا کہ اس جماعت کی نظر میں غریب اور امیر میں کوئی فرق نہیں۔انہوں نے کہا کہ اب اسمبلی میں غریب اور مظلوم کے حق میں آواز بلند ہوگی اور برابری کی بنیاد پر عوام کو حقوق میسر ہونگے۔اقتدار کے نشے میں بد مست حکمرانوں کی بد عنوانیوں کے آگے دیوار کھڑی کی جائیگی اور ہر کام میرٹ پر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کے حق میں عوام نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا ہے اور ہم انشاء اللہ انہیں مایوس نہیں کرینگے اوراپنی کارکردگی سے ثابت کرینگے کہ ہمارے وعدے جھوٹے نہیں بلکہ ہم عملی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ۔مجلس وحدت مسلمین علاقے میں عملی سیاست کا ایک نیا رخ متعارف کروائے گی اور موروثی سیاست کے سیاہ چہروں کو بے نقاب کیا جائیگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree