وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال تحریک کو نو دن مکمل ہونے پر اظہار یکجہتی کے لئے ،مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے خراسان سے نمائش چورنگی تک ریلی نکالی گئی جس میں خواتین اور بچون نے بڑی تعداد کی شرکت،مظاہریں ہاتھوں میں ملک میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف پلے کارڈ تھامے حکومت کیخلاف نعرے لگاتے رہے،علمائے کرام ،ذاکرین،سول سوسائٹی اور مختلف مکاتب فکر کے رہنماوں کی شرکت،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا علی انور، علی حسین نقوی ،مولانا صادق تقوی اور ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین مرکزی رہنما خانم زہرا نقوی کا کہنا تھا کہ ملک میں نہ رکنے والی شیعہ نسل کشی کیخلاف ہم پرامن طور پر میدان میں نکل چکے ہیں انشااللہ ہماری یہ تحریک ظالموں کو انجام تک پہنچانے تک جاری رہیگی،ملت جعفریہ گذشتہ نو دنوں سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں سراپا احتجاج ہیں،ہمیں افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بے حس حکمرانوں اور ریاستی اداروں کے کان پر جوں تک نہیں رینگی،ہم انصاف لئے بغیر گھروں کو نہیں لوٹیں گے،اور ہم اپنے احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی بے حسی اس بات کی دلیل ہے کہ وہ ملت جعفریہ کیخلاف ان کاروایوں میں شریک ہیں،ہمیں حق لینے کے لئے جان کی قربانی بھی دینی پڑے تو ہم اس کے لئے تیار ہیں،لیکن اپنے اوپر ہونے والے ظلم و بربریت پر خاموش نہیں رہیں گے۔
خانم زہرا نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکمران سن لیں ہم مزید ظلم سہنے کے لئے تیار نہیں،ہمارے ہزاروں شہداء کے قاتلوں کی سرپرستی چھوڑ دیں،اور مصلحت پسندی کے خول سے باہر نکلیں،ملک بھر میں جاری شیعہ نسل کشی ایک منظم منصوبہ بندی کا حصہ ہے جس سے ہم بخوبی واقف ہیں،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال اور احتجاج مظلوم پاکستانیوں کو انصاف دلانے کے لئے ہیں،ہم نے پرامن احتجاج کرکے شدت پسندی کیخلاف علم بغاوت بلند کی ہے اور است منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے،قوم ہمارے احتجاجی تحریکوں سے بخوبی واقف ہیں،خانم زہرا نجفی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانیوں کا قتل عام کرنے والے درندہ سفت دہشت گردوں کو ماضی میں بدقسمتی سے ہمارے ریاستی اداروں کی مکمل سرپرستی حاصل رہی جس کا خمیازہ آج قوم بھگت رہی ہے،بدترین آمر جنرل ضیاء کے پالے یہ دہشت گرد آج قائد اور اقبال کے پاکستان کو تباہ کرنے کے درپے ہیں،اقتدار کی نشت میں دھت آمروں نے اپنی کرسی بچانے کے لئے ایسے درندوں کو پالا آج پاکستان میں کوئی مکتبہ فکر و مذاہب کے لوگ محفوظ نہیں،آپریشن ضرب عضب کے نام پر قوم کو بیووقوف بنایا جارہا ہے،پاکستان میں ملت جعفریہ کی نسل کشی میں انہی عناصر کا کلیدی کردار ہے جو کبھی ریاستی اداروں کے منظور نظر تھے،آج علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی احتجاجی تحری کی حمایت میں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی سڑکوں پر موجود ہیں،ہم مزید لاشیں اٹھانے کے متحمل نہیں،انشاللہ ہم اپنے مطالبات کی منظوری تک سڑکوں پر رہیں گے اور اپنے پر امن جدوجہد کو جاری رکھیں گے ۔