وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر انتخابی میدان میں ، امیدواران اسمبلی کی وحدت سیکرٹریٹ آمد ، مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کی قیادت سے ملاقاتیں ، آمدہ الیکشن اور موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال ، تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے امیدواران کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کے کئی وفود نے مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے ریاستی دفتر کا دورہ کیا ، جہاں انہوں نے ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل و امیدوار اسمبلی حلقہ ایک لچھراٹ مولانا سید طالب حسین ہمدانی ، سیکرٹری سیاسیات و امیدوار حلقہ دو لچھراٹ سید محسن رضا جعفری ایڈووکیٹ ، ریاستی رہنماء و امیدورا اسمبلی حلقہ چار کھاوڑہ خالد محمود عباسی ، امیدوار اسمبلی حلقہ تین سٹی سید ارسلان بخاری و دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں گی ، سنی اتحاد کونسل آزاد کشمیر کے اعلیٰ سطحی وفد نے ریاستی دفتر میں علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی سے ملاقات کی ، سنی اتحاد کونسل کے وفد نے علامہ عبدالخالق نقشبندی کی سربراہی میں ملاقات کی ، مسلم کانفرنس کے سینئر رہنما پیر سید غلام مرتضیٰ گیلانی نے وفد کے ہمراہ وحدت سیکرٹریٹ کا دورہ کیا ، جہاں انہوں نے ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ تصور جوادی ، مولانا طالب ہمدانی ، سید محسن رضا سبزواری ایڈووکیٹ و دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی ، مسلم کانفرنس کے امیدوار اسمبلی حلقہ کوٹلہ میر عتیق الرحمن کی قیادت میں وفد نے مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے رہنماؤں سے ملاقات کی، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما و امیدوار اسمبلی حلقہ تین سٹی بیرسٹر سید افتخار گیلانی نے وحدت سیکرٹریٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ریاستی سیکرٹری سیاسیات سید محسن رضا جعفری ایڈووکیٹ سے ملاقات کی ۔ ترجمان مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر نے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا کہ ان ملاقاتوں کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال اور آمدہ الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا، مجلس وحدت مسلمین مظلوم و محروم طبقات کی جماعت ہے انشاء اللہ مایوس نہیں کرے گی ، ہم عوام میں جائیں گے ، عوامی فیصلے لیڈروں کو سنائیں گے ، عوامی مسائل کا حل ہماری بنیادی ترجیح ہے ، محروم طبقات کے حقوق کی بازیابی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں ، اس جدوجہد میں عوام الناس ہمارا ساتھ دے ، عوام ہمارا ساتھ کرپشن کے خاتمے ، مہنگائی بے روزگاری کے خاتمے ، غریت کے حالت بدلنے ، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے ، سیاحت کے فروغ اور ان جیسے بیسیوں مسائل کے خاتمے بارے عملی اقدامات کے لیے مجلس وحدت مسلمین پر اعتماد کریں ، مجلس آپکے معیار پر پورا اترے گی۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے بیان میں کہا گیا ہے مجلس وحدت مسلمین اخوت و بھائی چارگی کی فروغ پر یقین رکھتی ہے۔ ہم نے ہمیشہ قوم کی خدمت کی ہے اور مظلوموں کے حق میں رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ دنوں میجر محمد علی روڈ میں ایک واقع پیش آیا،جس میں گلستان ٹاؤن کے قریب علی رضا نامی جوان کو چاقو کے وار سے قتل کردیا گیا، جو کہ ایک افسوسناک واقع ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے ترجمان محمد علی ہزارہ نے کہا ہے کہ علی رضا کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ماہ رمضان المبارک ہمیں صبر کا درس دیتا ہے اور اس مقصد مہینے میں ایسے واقع کا پیش آنا ہماری بے چارگی اور دین اسلام سے غفلت کی نشاندہی کرتی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اسلام کسی بے گناہ کے قتل کی اجازت کسی کو نہیں دیتا، مجلس وحدت مسلمین اس واقع کی شدید مذمت کرتی ہے۔ بیان میں برادر اقوام سے گذارش کی گئی کہ اس واقعے کی وجہ سے قومی تضاد سے پرہیز کرے۔ کسی ایک شخص کی نادانی علمدار روڈ میں ہمارے اتحاد و بھائی چارگی کو کمزور نہیں کر سکتی۔ بیان میں کہا گیا کہ تمام اقوام ملک و ملت کی ترقی میں یکساں کردار ادا کرتے ہیں۔ ہمارا اتحاد ہماری کامیابی کا سبب ہے، قوموں میں نفرتیں نہ پھیلائی جائے۔ بیان کے آخر میں کہا گیا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم علی رضا کے پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے اور اس کے ساتھ ساتھ ذمہ داران سے مطالبہ کیا گیا کہ جلد از جلد قاتل کو اس کے کیفر کردار تک پہنچائے۔

وحدت نیوز (مورو) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی نے مورومیں منعقدہ صوبائی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ ہم اپنے اصولی موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور نہ ہی مطالبات کی کسی شق سے دستبردار ہونا قابل قبول ہے۔ پارہ چنار میں پرامن احتجاج پر ایف سی کی طرف سے گولیاں چلانے والے واقعہ کی تحقیقات کے لیے کمیشن کے قیام سے لے کر ملک میں دہشت گرد وں کے خلاف بھرپور آپریشن اور نیشنل ایکشن پلان کی روح کی مطابق نفاذ تک ہمارا احتجاج ختم نہیں ہو گا۔ہماری جدوجہد پْر امن پاکستان کے لیے ہے جہاں ہر شخص کو آئین کے مطابق مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق حاصل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نون لیگ کی حکومت نے ملت تشیع کے ساتھ ہمیشہ امتیازی سلوک روا رکھا۔پاکستان کے اہل تشیع نہ صرف دہشت گردی کا شکار ہیں بلکہ حکومتی مظالم نے بھی ان کے لیے زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ ملک بھر میں دندناتے ہوئے دہشت گرد امن و سکون کے قیام میں موجود ہ حکومت کی ناکامی کی بین دلیل ہے۔نیشنل ایکشن پلان کو دہشت گردی کے تدارک کی بجائے سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔دہشت گردوں یا ان کے سہولت کاروں کے ساتھ کسی بھی جگہ نرمی کا مظاہرہ کرنا پاکستان کے اسی ہزار شہدا کے خون سے غداری ہے۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کا اعلان حکومتی بے حسی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ حکمرانوں کے پاس تدبر، حکمت اور بصیرت جیسی کوئی شے سرے سے موجود نہیں۔سیاسی شعور کے فقدان اور عوامی مشکلات سے دانستہ بے خبری نے نون لیگ کو عوام سے دور کر دیا ہے۔اگلے الیکشن میں نہ صرف ملت تشیع نواز لیگ کابائیکاٹ کرے گی بلکہ اسے بہت سارے حلقوں میں ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اظہار یکجہتی کے لیے پوری دنیا میں علامتی بھوک ہڑتال اور احتجاجوں کا سلسلہ جاری ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کی جانب سے ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے دوسری شب دعا اور مناجات کا انعقاد ۱۲ رمضان المبارک کو مسجد محمدی ڈیرہ میں کیا گیا، اس شب دعا و مناجات میں مولانا یاور عباس نقوی اور مولانا شیخ محمد علی فاضل نے خطاب کیا جبکہ قاری محمد حسین نے دعائے توسل کی تلاوت کی، اس موقع پر قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی گذشتہ ایک ماہ سے جاری انصاف کے حصول کے لئے جاری بھوک ہڑتال کی حمایت اور ان کی صحت وسلامتی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی  گئیں۔

وحدت نیوز(لاڑکانہ) نو منتخب سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاڑکانہ مولانا محمد علی شر نے پہلے مرحلے میں اپنی ۹ رکنی کابینہ کا اعلان کر دیا.آئندہ تین سال کے ایم ڈبلیوایم ضلع لاڑکانہ کی کابینہ میں جن اراکین کو شامل کیا گیا ہے ان میں ممتاز علی کھیڑوڈپٹی سکریٹری جنرل،عبدالرزاق جلباٹی ڈپٹی سکریٹری جنرل،اعجاز علی سولنگی سیکریٹری نشرو اشاعت،مشتاق علی میمن سیکریٹری سیاسیات، طارق رسول انڑ سکریٹری میڈیا سیل،جاوید فاضل نائچ سیکریٹری تنظیم سازی،مولانا ذوالفقار علی جانوری سیکریٹری تربیت،مولانا حسنین عباس موحدی  سیکریٹری تبلیغات اور ذاکر غلام شبیر چانڈیو سیکریٹری مالیات شامل ہیں ۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےفلاحی ادارے خیر العمل فاونڈیشن ضلع ملیر کی جانب سے رمضان المبار ک کی مناسبت سے ۳۰۰ مستحق گھرانوں میں راش تقسیم کیا گیا، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وحدت ہاوس ملیر میں مستحق اور غریب گھرانوں میں راش تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں علماٗ کرام اور برادران نے شرکت کی ، تقریب کے آغاز میں ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کے ڈپٹی سیکریٹری  جنرل مولانا غلام محمد فاضلی نے دعا کروائی جبکہ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے  ڈپٹی  سیکریٹری  جنرل مولانا نشان حیدر ساجدی ، مولانا غلامحمد جعفری(مدرس جامعہ امام خمینیؒ) ، مولانا منصور روحانی (خطیب مسجد نادعلی پپری گوٹھ)، شیعہ علما کونسل کے مولانا رحمت علی (خطیب  جامع مسجد ماروی گوٹھ) ، آغا محمد حسین مطہری سیکریٹری شعبہ تبلیغات ضلع ملیرسمیت ضلعی سیکریٹری جنرل ثمر عباس اور  ضلعی و یونٹ کابینہ کے اراکین موجود تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا غلام محمد فاضلی نے کہا کہ خیر العمل فاونڈیشن کی جانب سے مستحق گھرانوں میں راشن کی تقسیم کا عمل قابل ستائش ہے جو گذشتہ کئی سالوں سے جاری ہے اور اس سفر کو مزید آگےتک لے کرجانا ہے، انہوں نے کہا کہ اللہ کی خوشنودی کے لئے مخیرحضرات کے تعاون سے آج ۳۰۰ گھرانوں کی ادنا سی مدد کررہے ہیں انشاءاللہ آئندہ ہزار لوگوں کو بھی اسطرح مستفید کرتے رہیں گے۔اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل ثمر عباس نے بتایا کہ خیر العمل فاونڈیشن کی جانب سےسالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی تین سو خاندانوں میں رمضان راشن بیگ تقسیم کیئے گئے ہیں جن کا کل تخمینہ تقریباً ساڑھے چار لاکھ روپے ہےجبکہ مزید مستحقین کو بھی دینے کی کوشش کی جارہی ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree