وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل یعقوب حسینی نے کہا ہے کہ ہم اتحاد و اتفاق پر یقین رکھتے ہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس صاحب پوری ملت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، قوم ہمارا ساتھ دے۔صوبائی سیکرٹریٹ سولجز بازر میں کارکنان کی تربیتی ورکشاب سے خطاب کرتے ہوئے یعقوب حسینی نے کہا ہے کہ ہم ہمیشہ مظلومین کے ساتھ رہے ہیں، حکومت اپنے فرائض انجام نہیں دے رہی ہے۔ ہماری جماعت اتحاد بین المسلمین پر یقین رکھتی ہے، ہم نے اتحاد و اتفاق اور بلا کسی تفریق رنگ و نسل کے خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مرکزی قیادت اتحاد بین المسلمین کیلئے کوشاں ہے اور ہمیشہ امن کی تلقین کی ہے، ملک میں امن کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے اتحاد کے ذریعے اپنا کرداد ادا کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مختلف واردات پر حکومت کی طرف سے خاموشی اور اقدامات نہ اٹھا پر، قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس صاحب موجودہ وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور پچھلے ایک مہینے سے بھوک ہڑتال پر ہے۔یعقوب حسینی نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر صاحب کا مطالبہ واضح ہے، ہمارا قتل عام بند کیا جائے اور تکفیریوں کو انکے اصل انجام تک پہنچایا جائے۔ اس ملک کے قیام میں ہمارے بزرگوں کی جدوجہد شامل ہے اور ہمیں ہی اس ملک سے بے دخل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہمارے پروفیشنلز اور ہمارے سماجی کارکنوں کو شہید کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا حکومت ان واقعات سے ایسے نظریں چراتی ہے جیسے مرنا اور مارنا روز کا کھیل ہو اور یہ خاموشی دہشتگردوں کی سرپرستی کی علامت ہے۔یعقوب حسینی نے کہا کہ ہم ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ رہے ہیں اور انکے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہیں۔ عوام کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور قتل عام پر خاموشی حکومت کی ناقص پالیسی ہے۔ حکومت اپنے فرائض انجام نہیں دے رہی۔

وحدت نیوز (قم) مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے دفتر میں گذشتہ رو زایک افطار پارٹی دی گئی، جس میں بڑی تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی۔ اقامہ نماز مغربین کے بعد روزہ دار نمازیوں کو پاکستان میں جاری احتجاج، لانگ مارچ اور بھوک ہڑتال کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم شعبہ امور خارجہ کے سیکرٹری ڈاکٹر علامہ شفقت شیرازی نے کہا کہ حکومت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پوری ملت علامہ ناصر عباس جعفری کی پشت پر کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت افسوس کی بات ہے کہ نام نہاد جمہوری حکومت ہمارے جمہوری مطالبات کو نظر انداز کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مکتب شہداء اور شہید عارف حسینی کے وارث ہیں۔ ہم وطن عزیز کے دفاع اور ملت پاکستان کی بقا کے لئے قانونی و جمہوری دائرے میں رہتے ہوئے اس ظالم حکومت کو رسوا کریں گے۔دعوت افطارمیں علامہ شمشادحیدرمرتضوی آف امریکہ،علامہ گلزارجعفری سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم شعبہ قم، فرزند شہید قائدسید حسین الحسینی سمیت پاکستان سے آئے ہوئےمہمان  اہل سنت علماوطلاب نے بھی شرکت کی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے وفد کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ میں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر عقیل حسین خان نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ مشہد مقدس کی جانب سے پاکستان میں لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر مفصل بریفنگ دی۔ حجتہ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے کہا کہ مشہد مقدس کے علماء اور طلباء قائد وحدت کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور تشیع پاکستان کے لیے اُن کے اس اقدام کو قابل قدر نگاہوں سے دیکھتے ہیں۔ اُنہون نے مزید کہا کہ ایم ڈبلیو ایم مشہد مقدس کے زیراہتمام قائد وحدت کی بھوک ہڑتال اور ملک بھر میں جاری احتجاجی مظاہروں کی تشہیر کے لیے پندرہ روز خصوصی نشریہ شائع کیا جاتا ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا شہید میجر علی جواد چنگیزی کے بھائی میجرعلی قاسم سے ٹیلیفونک رابطہ ، طورخم بارڈرپر افغان فورسز کے حملے میں شہید ہونے والے ان کے بھائی میجر علی جواد کی عظیم قربانی پر خراج تحسین اور اظہار تعزیت، تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےچند روز قبل طورخم بارڈرپر افغان فورسز کے حملے میں پہلے زخمی اور کل جام شہادت نوش کرجانے والے پاک فوج کے میجر علی جواد چنگیزی کے بھائی میجر علی قاسم کو ٹیلی فون کررکے  کہا ہے  کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں، خدا اپکے اہل خانہ کی جانب سے وطن عزیز کے استقلال اور استحکام کی راہ میں پیش کی جانے والی اس عظیم قربانی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور شہید کو جوار شہدائے کربلاؑمیں جگہ عنایت فرمائے ، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے میجر علی قاسم سے کہا کہ اسی ہزار بے گناہ مقتول  پاکستانیوں کی خاطر ایک ماہ سے ذیادہ عرصہ گذرجانے کے باوجود بھوک ہڑتال ہوں انشاءاللہ  بھوک ہڑتال کیمپ کے مقاصد پورے ہونے کے بعد آپ کے پاس  حاضر ہو کر قوم کے اس عظیم  سپوت کی شہادت پر تعزیت پیش کرونگا ۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے وحدت میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں متحدہ علما محاذ کے مرکزی رہنما و آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے سربراہ علامہ مرزا یوسف حسین اور معروف مذہبی شخصیت سید صغیر عابد رضوی سے سرکاری سیکورٹی واپس لینے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت میں موجود کچھ شرپسند عناصر صوبے کے حالات خراب کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک بھر میں فعال مذہبی شخصیات ہٹ لسٹ پر ہیں۔ ملت تشیع کے چیدہ چیدہ افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایسے کڑے اور نازک وقت میں سندھ انتظامیہ کا یہ غیر ذمہ دارانہ اقدام پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف نفرت میں اضافے کا سبب بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف کالعدم جماعتوں کے رہنما کو حکومت نہ صرف غیر معمولی سیکورٹی مہیا کر رکھی ہے بلکہ انہیں اپنے جلسوں کے ذریعے نفرت اور تعصب پھیلانے کی بھی کھلی آزادی حاصل ہے جب کہ دوسری طرف ملت تشیع کے ان محب وطن افراد کی زندگیوں کے لیے خطرات پیدا کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعصب انتظامیہ نے ہمارے ان مذہبی رہنماوں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج بھی کیا ہے۔ یہ دونوں مذہبی شخصیات گزشتہ ایک ماہ سے شہر میں موجود نہیں پھر ان پر کسی واقعہ میں ملوث ہونے کا الزام کیسے لگایا جا سکتا ہے۔ علامہ مختار امامی نے سندھ کے وزیر اعلی اور آئی جی سے مطالبہ کیا ہے کہ ان رہنماوں کی سرکاری سیکورٹی فوری طور پر بحال کی جائے بصورت دیگر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی تمام تر ذمہ داری سندھ حکومت اورمتعقلہ انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

وحدت نیوز (لاہور) شاہ پور کانجراں لاہور میں صاحبزادہ معاذ المصطفیٰ قادری کی رہائش گاہ پر افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے سُنّی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ کرپٹ سیاسی نظام کو آخری دھکا دینے کا وقت آ گیا ہے، عید کے بعد ناکام اور نااہل حکومت کیخلاف دما دم مست قلندر ہو گا، شیعہ سنی تصادم کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پنجاب بجٹ مایوس کن اور غریب دشمن ہے، واشنگٹن اور دہلی پاکستان دشمنی میں متحد ہو چکے ہیں، وقت آگیا ہے کہ پاکستان امریکہ کیخلاف دو ٹوک مؤقف اپنائے، افغان باڈر پر اپنی حدود میں گیٹ لگانا پاکستان کا قانونی حق ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت نے وزارت خارجہ کو 2 بابوں کے حوالے کر رکھا ہے جو ہر وقت آپس میں لڑتے رہتے ہیں، مستقل وزیر خارجہ کی عدم تقرر سے حکومت کی غیر سنجیدگی ظاہر ہو رہی ہے، امریکہ میں فائرنگ کے واقعہ سے یورپ اور امریکہ میں مقیم مسلمانوں کے مسائل میں اضافہ ہو گا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ شام اور عراق میں اہل بیت اور صحابہ کے مزارات کی بیحرمتی کرنے والے خوارج ہیں، نواسی رسول سیدہ زینبؑ کے مزار کی بیحرمتی نا قابل برداشت ہے، ہمارے حکمران دولت کے پجاری اور اقتدار کے بھوکے ہیں، حکمران اشرافیہ کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ قومی مفاد کے تابع نئی خارجہ پالیسی بنانے کی ضرورت ہے، نظام زر و ظلم آخری سانسیں لے رہا ہے، غریب اور محروم طبقات اپنے حق کیلئے عید کے بعد سڑکوں پر نکلیں گے، حکومت نے 3 سالوں میں عوام کا کوئی مسئلہ حل نہیں کیا، انتخابی وعدے پورے نہ کرنے والوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree