وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی کا سانحہ پاراچنار پر نہایت دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی بھی مذہب میں بے گناہ اور مظلوم افراد کا قتل عام جائز نہیں، پاراچنار سبزی مارکیٹ میں رزق حلال تلاش کرنے والے معصوم لوگوں کو اس طرح بے دردی سے شہید کرنے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ایک بے گناہ انسان کا قتل حقیقت میں انسانیت کا قتل ہے اور ظالموں کے ظلم کےخلاف خاموشی اختیار کرنا بھی گناہ ہے۔ ہم ہر مظلوم کی حمایت کرتے رہیں گے اور ھر ظلم کے خلاف آواز حق بلند کرتے رہیں گے، مظلومین کی حمایت کرنا اور اپنے تحفظ کے لئے آواز بلند کرنا ہمارا قانونی و شرعی حق ہے ۔
علامہ اعجاز حسین بہشتی کا مزید کہنا تھاکہ ملک میں دہشت گردی اور فرقہ واریت حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے اگر حکومت بروقت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائی کرتے تو ہمیں آئے روز محب وطن پاکستانیوں کی لاشیں اٹھانی نہیں پڑھتی لیکن افسوس کی بعض افراد دہشتگردوں کو بے گناہ ثابت کرنے اور ان کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) سانحہ نیو سبزی منڈی پاراچنار کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی قائدین بشمول علامہ راجا ناصر عبا س جعفری، علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ حسن ظفر نقوی، سید ناصر عباس شیرازی، علامہ اقبال بہشتی،علامہ مبارک موسوی ودیگر رہنماؤں نے اپنے مشترکہ مزمتی بیان میں کہا ہے کہ پُرامن شہریوں کو نشانہ بنا کر دہشتگردوں نے بربریت کی تاریخ رقم کی ہے، اس المناک سانحے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور سانحہ پاراچنار کے خلاف ملک بھر میں تین روزہ پر امن یوم سوگ کا اعلان کرتے ہیں ، علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے کہا کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور سیاسی سرپرستوں کیخلاف کاروائی کیے بغیر اس عفریت سے قوم کو نجات ملنا ممکن نہیں، پاراچنار کے عوام کو حب الوطنی کی سزا دی جا رہی ہے، حکومت اور انتظامیہ کرم ایجنسی میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرنے کی بجائے وہاں کے پُرامن عوام کو ہراساں کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی بیلنس پالیسیوں کے سبب دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔
وحدت نیوز (گلگت) کشروٹ کو لاہور کی طرح تمام ترقی اور ملازمت کے مواقع فراہم کیئے گئے تو سخت در عمل آئے گا، یہ طرز عمل آمرانہ اور غیر جمہوری ہے، روزنامہ بادبادشمال کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی ڈاکٹر حاجی رضوان علی نے کہاکہ وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمٰن شہباز شریف کی نقل کرتے ہوئے کشروٹ کو لاہور بنانے کی کوشش کررہے ہیں ، تمام وسائل ،ملازمتوں اور ٹھیکوں کو کشروٹ تک محدود کردیا گیا ہے ،یہ طرز عمل دیگر علاقو کے عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ،نا انصافی اور ان کے حقوق پر ڈاکہ ہے، ہمارا مشورہ ہے کہ وزیر اعلیٰ اس سوچ سے باہر نکلیں او ر صوبہ کے تمام علاقوں اور عوام کے ساھ یکسساں سلوک اختیارکریں ، اپوزیشن اور حکومت کے درمیان تفریق کی پالیسی ترک کردیں ، یہ طرزحکومت عوام سےزیادتی کے مترادف ہو گا۔
وحدت نیوز (سکردو) انجمن تاجران بلتستان کے زیر اہتمام ایک ماہ سے سکردو اور گردو نواح میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ضلع سکردو کے سیکرٹری جنرل مولانا فد ا ذیشان نے کہا ہے کہ بلتستان ایک عرصے سے اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے اور حکمرانوں کو ٹس سے مس نہیں۔ صوبائی حکومت کی کارکردگی اخبارات میں بیانات دینے کی حدتک ہے ۔گلگت بلتستان کی تقدیر بدلنے کی دعویدار حکومت عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات نہیں دلا سکی۔یہ حقیقت ہے کہ بلتستان کی روشن تقدیر کو تاریکی میں بدل دی ہے۔ وزیر برقیات کا اپنا شہر اور حلقہ تاریخی تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے لیکن انہیں کوئی فکر نہیں ہے۔ وزیربرقیات کو دھمکیاں دینے کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔ سکردو جیسے اہم شہر میں ہفتوں تک بجلی نہ آنا وزیر برقیات کی نااہلی اور انکے پاس اختیارات نہ ہونے کی وجہ سے ہے۔ وزیر برقیات واپڈا ، پی ڈبیلیو ڈی حکام اور حفیظ الرحمان کے سامنے بے بس ہے۔ ان کی سننے کو کوئی تیار نہیں ہے۔
فداعلی ذیشان نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت مزید گڈ گورننس کی بات نہ کرے۔ انہیں اقتدار میں آئے دو سال ہونے کو ہے لیکن عوام کو محرومیوں میں دھکیلنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے عوام سے زمینیں چھینے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے وہ انتہائی قابل مذمت اور شرمناک عمل ہے۔ خالصہ سرکار کے نام پر عوامی ملکیتی اراضی پر کسی کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے۔ لیگی حکومت ہوش کے ناخن لے اور زمینیں ہتھیانے سے باز رہے۔ مسلم لیگ نون کی مدح سرائی کرنے والے گھر سے باہر نکلیں اور عوام کا غم و غصہ دیکھیں۔ عوام موجودہ حکومت کی ناقص ترین کارکردگی سے بیزار ہے ۔سکردو میں بجلی کے مسئلے کو حل نہیں کیا گیا تو پورے بلتستان میں احتجاج کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوگا اور نااہل حکمرانوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
وحدت نیوز (گلگت) مسلم لیگ نواز کی گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے مجلس وحدت مسلمین کے اراکین صوبائی اسمبلی کے ساتھ متعصبانہ رویہ شدت اختیار کرتاجا رہاہے ،تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمٰن کی طرف سے دوکروڑ کی کٹوتی کے بعد کمشنر نے بھی اپوزیشن رہنما اور مجلس وحدت مسلمین کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی ڈاکٹر حاجی رضوان علی کے ترقیاتی بجٹ میں سے ایک کروڑ روپے کی کٹوتی کردی مگر حلقہ پانچ کے رکن اسمبلی حاجی رضوان کی جانب سے ترقیاتی اسکیموں کو جمع کرادیا تھاجس پر کمشنر نے وزیر اعلیٰ کی طرف سے کٹوتی کے بعد مقررہ پانچ کروڑ میں سے بھی ایک کروڑ کی کٹوتی کردی اور صرف چار کروڑ روپے کی ترقیاتی اسکیمیں منظور کرلیں ، کمشنر نے مجلس وحدت مسلمین کےاپوزیشن رکن اسمبلی ڈاکٹر حاجی رضوان علی کے اے ڈی پی کی فائل پر اپنے نوٹ میں پانچ کے بجائے چار کروٹ کی اسکیمیں دینے ی سفارش کردی ہے ۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے وحدت میڈیا سیل کہ ذمہ داران گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ سے توجہ ہٹانے کے لئے مشرق وسطیٰ کی پروکسی وار کو پاکستان درآمد کرنے کی سازش ہورہی ہے،اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات آصف صفوی ،مختار دایو اور ناصر حسینی بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ افغان جہاد کے قیمت پاکستان چکانے میں مصروف ہے ایسے میں مشرقی وسطیٰ میں جاری پراکسی وار کے نام پر ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنے والے کس ایجنڈے پر عمل پیرا ہے؟یمن،بحرین،اور فلسطین میں عالمی استعمارکے مظالم پر لب کشائی نہ کرنے والے آج اسرائیل اور امریکہ کی شکست کو اسلام سے جوڑ کر اُمت کو گمراہ کر رہے ہیں،پاکستان کی افتصادی ترقی کو روکنے کے لئے دشمن ہمیں باہم دست و گریبان کرنے کی کوشش میں ہے۔
ان کا مزید کہناتھاکہ شدت پسندی کو ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت فروغ دیا جا رہا ہے،تمام مکاتب فکر کے علماء و دنشوروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے عناصر کی مذمت کرے جو معاشرے میں ت شدت پسندی کے ذریعے معصوم عوام کو گمراہ کرتے ہیں،اسلام امن و رواداری کا دین ہے،نفرت اور شدت پسندی کے ذریعے اسلامی اقدار کو مسخ کرنے والے استعمار کے آلہ کار ہےاور ملک میں بدامنی کے ذمہ دار بھی ہیں۔