The Latest

وحدت نیوز(سکردو)رکن جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے شھید سید ضیاء الدین رضوی کے برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہید سید ضیاء الدین رضوی ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔شہید اتحادبین المسلمین کے بہت بڑے حامی تھے اور علاقہ میں مذہبی ہم آہنگی کو برقراررکھنے میں لازوال کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید نے گلگت بلتستان کے عوام کے اجتماعی،سیاسی، سماجی اور تعلیمی حقوق کیلئے بھرپور جدوجہدکی۔انہوں نے مزید کہا کہ اُن کے افکار و نظریات نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہیں جنہیں اجاگر کرنے کی اشدضرورت ہے اور اُن کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس 7 جنوری 2024 (اتوار) مسجد و امام بارگاہ قصر سکینہ بنت الحسین ع ڈھوک حسو راولپنڈی میں منعقد ھوا جس میں تحصیل و یونٹس کے عہدیداران نے گزشتہ دورانیہ کی اپنی اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کیں اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے چند بہت اہم تجاویز بھی پیش کیںمجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کی رپورٹ کے علاوہ مجلس کے مختلف شعبوں کا آئندہ چار ماہ کا پروگرام بھی پیش کیا گیا۔

ضلعی صدر سید اعوان علی شاہ نے صوبیدار (ریٹائرڈ) محمد رضا کو ضلع راولپنڈی کا نائب صدر نامزد کیا پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے صوبیدار محمد رضا سے حلف لیا۔

اجلاس میں ضلعی کابینہ کے اراکین مولانا غلام محمد عابدی، سید تصور عباس ہمدانی، ناصر عباس، مولانا گلفام حسین، ناصر حسین، اختر عباس، سید سجاد حیدر نقوی برادرناصرعباس بلتی اور محمد کاظم کے علاوہ صوبائی سیکریٹری تعلیم نجیب الحسن نقوی نے بھی شرکت کی۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس علماء مکتب اہلبیت ضلع لاہور کااجلاس صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان لاہور میں منعقد ہوا جس میں ضلعی کابینہ مجلس علماء مکتب اہلبیت کے علمائے کرام نے شرکت کی ۔ صوبائی آفس سیکرٹری مجلس وحدتِ مسلمین صوبہ پنجاب بطور مبصر اس اجلاس میں شریک ہوئے ۔ اجلاس میں گذشتہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا  اور ضلعی کابینہ کے اندر ذمہ داریوں کے حوالے سے ردوبدل کیا گیا ۔ سیکرٹری مالیات،تبلیغات،نشرواشاعت ،نائب صدر کے ناموں کا اعلان کیا گیا ۔

اگلے مرحلے میں نئے جذبےاورولولے کے ساتھ کاموں کی تقسیم کار کے بعد اس عزم کے ساتھ اجلاس کا اختتام کیاگیا کہ جیسے بھی ہو تمام امور دستور کے مطابق انجام دیئے جائیں اور اس راہ میں پیش آنے والی ہرقسم کی رکاوٹ کو ملکر عبور کرنا ہوگا ۔ آخر میں اپنی مدد آپ کے تحت ضلع لاہور کو مینج کرنے اور ضلع لاہور کو آئیڈیل ضلع قرار دینے کے لئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین کے لاہور کےحلقہ 172 کے نامزد امیدوار جناب سید فخر حسنین ضوی کا اپنے وفد کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی سے ملاقات،اس ملاقات میں صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب سید حسین شاہ زیدی، اقبال ٹائون کے صدر جناب سید فیضان نقوی ضلعی صدر لاہور جناب نجم عباس خان صوبائی آفس سیکرٹری ظہیر کربلائی کے علاوہ دیگران مجلس وحدت ضلع لاہور کے عہدیداران اور مختلف ٹائونز کے کارکن بھی موجود تھے ۔

 علامہ سید علی اکبر کاظمی نے ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر پربہترین انداز سےبریف کیا  ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزد امید وار جناب سید فخر حسنین رضوی نے اپنے حلقے کے مسائل اورباقاعدہ الیکشن مہم شروع کرنے پر صوبائی صدر کو آگاہ کیا ۔ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا حلقے میں کارنرز میٹنگ اور الیکشن کمپین کا آغاز کردیا جائے صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب سید حسین شاہ زیدی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ملک بھر میں اپنے امیدوارالیکشن کے لئے میدان میں اتارے ہیں ۔ ہمارا منشور واضح ہے ۔ اس لئے لوگ کنونس ہو کر ہماری باتوں کو سنجیدہ لے رہے ہیں ،میں سید فخرحسنین رضوی کو یقین دلاتا ہوں کہ مجلس وحدت آپ کی اخلاقی تعاون جاری رکھے گی ۔

 مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی سیاسی کونسل دن رات ایک کیے الیکشن 2024 پر فوکس کیے ہوئے ہے ۔ ہم نے نہ پہلے کسی کو ناامید کیا ہے اور نہ ہی اب ناامید کریں گے ۔ ان شاءاللہ لاہور کے حلقہ 172 کے نامزد امید وارجناب سید فخر حسنین رضوی نے بتایا کہ میں حلقے پہلی مرتبہ نہیں جا رہا بلکہ حلقے کے عوام مجھے جانتے ہیں میںنے کونسلر کے انتخابات کے لئے بھی اپنی کمپین چلائی تھی ۔ اس وقت بھی عوامی حمایت دوسرے کے مقابلے میں مجھے حاصل تھی اب ان شاءاللہ عوام کے پا س جاکر میں اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے ۔ صوبائی صدر صاحب کا بھی مشکور ہوں کہ انہوں نے بھی مجھے حوصلہ دیا اور مجھے اتخابی مہم کے لئے باقاعدہ گو ہیڈ دیا ہے ۔ میں ان شاءاللہ مرکز اور صوبے کی پالیسی کو اپنی انتخابی اولین ترجیح دونگا ۔ اور عوامی امنگوں پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کرونگا ۔یہ ملاقات واشنگ لائن میں ہوئی جو ایک گھنٹے تک جاری رہی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے ابتر معاشی حالات کسی بھی نئے تجربے کے متحمل نہیں، ملکی معاشی صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ بروقت اور شفاف انتخابات کروائے جائیں، نگران حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی تمام تر توجہ آئینی ذمہ داری پر مرکوز رکھے، ایوانِ بالا میں الیکشنز ملتوی کرنے کی قرارداد منظور کرنا قابل مذمت ہے، ملکی قرض سود سمیت ادا کرنے کے لیے اور تجارتی خسارہ پورا کرنے کیلئےہر سال 25 ارب ڈالر کا نیا بیرونی قرض درکار ہے، حکومت اس صورتحال سے آسانی سے نہیں نپٹ سکتی، بہت مشکل اور تلخ فیصلے کرنا ہوں گے، اس کے لیے عوام کو اعتماد میں لینا اشد ضروری ہو گا، اگر ایسی حکومت بنانے یا لانے کی کوشش کی گئی جسے عوام کی تائید و حمایت حاصل نہ ہوئی تو وہ اس بحران سے نمٹنے میں بری طرح ناکام ہو جائے گی اور ملک مشکلات کی گہری کھائی میں جا گرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال تو پہلے ہی ابتر تھی اب لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بھی گھمبیر صورت اختیار کر رہی ہے، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان اس ناامنی سے سخت متاثر ہیں ملک میں ماضی کی طرح پھر سے مذہبی شدت پسندی، لسانیت اور قومی تعصبات کو ہوا دی جا رہی ہے، پارہ چنار کے معصوم اور نہتے شہریوں کو آئے روز دوران سفر نشانہ بنایا جا رہا ہے، وفاقی دارالحکومت میں کھڑے ہو کر تکفیری شدت پسند ملکی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہے ہیں، ان مٹھی بھر شدت پسندوں کو لگام دینا کس کی ذمہ داری بنتی ہے، بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں سے سفر کر کے آنے والی بہن بیٹیوں پر تشدد کیا گیا، یہ کیا پیغام دیا گیا، ہمارے معاشرے میں تو دشمن کی ماؤں بہنوں کا بھی احترام کیا جاتا ہے، خواتین کا لحاظ رکھنا تو ہماری ثقافت اور تہذیب کا حصہ ہے، مائیں بہنیں بیٹیاں اور بچے تو سب کے سانجھے ہوتے ہیں یہ تو پھر بھی ہمارے اپنے ہیں، دشمن تو یہی چاہتا ہے کہ پاکستان کی عوام ریاست سے ناراض ہوں، ریاستی اقدامات سے عوام میں مزید غم و غصہ پیدا ہو رہا ہے، اپنی انا کے خول سے باہر نکل کر ملک کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔

وحدت نیوز(اصفہان) مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے زیر اہتمام عظیم الشان تکریم شہداء کانفرنس کا انعقاد۔تفصیلات کے مطابق بروز جمعہ مورخ 22 جمادی الثانی مطابق 5 جنوری کو مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے زیر اہتمام جامعہ المصطفی العالمیہ واحد اصفہان میں عظیم الشان تکریم شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں طلاب کرام کی کثیر تعداد میں شرکت۔کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام الہی سے ہوا جس کا شرف برادر حافظ سلیم شیخ صاحب کو ہوا۔

انکے بعد برادر محمد سلیم نے منقبت پیش کی بعد از آں برادر عادل حسین نے شہید علامہ ضیاء الدین رضوی قائد گلگت بلتستان کی بابرکت زندگی پر مفصل گفتگو کرتے ہوئے شہید کی ملت گلگت بلتستان پر خدمات کو بیان فرمایا۔جس کے بعد برادر فرقان حیدر نے منقبت خوانی کی۔

انکے بعد کانفرنس کے مھمان خصوصی علامہ سید احمد میر مرشدی صاحب(سابق مسئول حوزہ و نمائندہ ولی فقیہ در نیروی ھوایی سپاہ) نے خطاب کرتے ہوئے شہداء کی خدمات و شہید قاسم سلیمانی کی شخصیت پر روشنی ڈالی۔

انکا کہنا تھا ہم اپنے آپ میں بصیرت و فرقان پیدا کریں اور یہ حاج قاسم سلیمانی کی بصیرت اور حکمت عملی کا نتیجہ ہے کہ داعش جیسے دہشت گرد نابود ہوئے،حاج قاسم سلیمانی نے جبہ مقاومت کو قوت بخشی ہے۔

آپ نے فرمایا کہ رجیم اسرائیل کی جنایت اور فلسطین پر مظالم کے خلاف طوفان الاقصیٰ ایک انقلابی تحریک تھی اور یہ طوفان الاقصی کے ثمرات ہیں کہ جس کی وجہ سے دنیا کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد بیدار ہوئے۔آج ہم پہلے سے بہت زیادہ طاقتور ہیں۔

انہوں نے اپنے گفتگو میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی اور شہید مظلوم آغا ضیاء الدین رضوی کا تذکرہ کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔بعد از آں برادر ساجد علی مھدوی نے ترانہ شہداء پیش کیا۔

یاد رہے کانفرنس میں مزید جامعہ المصطفی العالمیہ واحد اصفہان کے تشکل ھای فرھنگی کے صدور جناب سید جعفر شمسی مسئول تشکل شہید عارف الحسینی،مسئول تشکل سلمان فارسی محسن رضا نقوی، سید حسن امام نمائندہ تشکل المھدی ھندوستان ، محمد ھاشم مبلغی مسئول تشکل مجمع انوار بلتستان ، محمد ذیشان نمائندہ تشکل عماریوں نے خطاب کرتے ہوئے شہداء اسلام شہداء مقاومت کو خراج تحسین پیش کیا۔

پروگرام کے آخر میں مسئول مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان برادر سید محسن نقوی صاحب نے عظمت شھداء کو بیان کرنے کہ بعد مھمانان و شرکت کنندگان کا شکریہ ادا کیا اور دعائیہ کلمات سے پروگرام کا اختتام کیا۔ نظامت کے فرائض برادر حافظ ملک وسیم سجاد صاحب انجام دے رہے تھے ۔

وحدت نیوز(کراچی) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان  علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی کراچی میں منعقدہ مرکزی مجلس عزا بیاد شہدائے ملت جعفریہ و شہدائے راہ قدس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرزمین ہمارے قیمتی شہداءکے پاکیزہ خون سے سیراب ہوئی ہے، ہم نےمکتب کربلا وعاشورا کی پیروی کرتے ہوئے اس عصر کی کربلا میں عظیم شہداء کی قربانیاں پیش کی ہیں، وطن عزیز کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تکفیری کی آگ میں جھونکا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی کا سب سے بڑا کارنامہ مقاومت کو طاقتور بنانا ہے۔شہید قاسم سلیمانی نے گریٹر اسرائیل کے منصوبے، ڈیل آف سینچری اور نارملائزیشن ود اسرائیل کے منصوبے سمیت داعش کو ناکام بنایا ،وہ کسی خاص ملک کے نہیں ہم سب کے محسن ہیںپوری امت مسلمہ کے محسن ہیں، اس عظیم شہید نے عراق و شام میں داعش کا سر کچل کر پوری دنیا کو اس بدترین فتنے سے آزادی دی۔ قاسم سلیمانی نے غزہ کے مظلوموں کو مچھلی پکڑکر نہیں دی بلکہ جال بننا سکھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج امام زمانہؑ کے ظہور کی رکاوٹیں ختم ہورہی ہیں ، آپریشن طوفان الاقصی'  اسرائیل پر فلسطینیوں کا 75 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ کاری وار ہے،فلسطین نے اسرائیل کے غبارے سے ہوانکال دی ۔اسرائیل دنیا بھر میں میڈیا وارہارچکا ہے۔اسرائیل کا مکروہ چہرہ پوری دنیا پر آشکار ہوگیا ۔اسرائیل کھلی جنگ نہیں کرسکتا،جنگی جرائم کرسکتا ہے ۔اسرائیل جنگ کوہمیشہ باہر لڑتا رہا ہے،مزاحمتی قوت نے جنگ کو اسرائیل کے اندر تک پہنچا دیا ہے۔اسرائیل اسٹریجیٹکل طور پر شکست کھاچکا ہے۔آج کا زمانہ تشیع کی طاقت وسربلندی کا زمانہ ہے ، امام خمینی نے فرمایا تھا کہ جس قوم کے پاس شہادت ہو وہ کبھی غلامی قبول نہیں کرتی۔ہمارے سیاسی پیشواا غیبت کبری' میں ولی فقیہ ہیں۔ہمیں رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای پرفخر ہے۔ہمیں رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے پرچم کے نیچے جمع ہونا ہوگاجیسے ملت ایران، عراق، شام ، لبنان اور یمن اکھٹا ہوئے اور عالمی سامراج کو شکست فاش دی۔

علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا کہ پاکستان کے تشیع میدان میں رہ کر امریکی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔پاکستان کو حسینیوںؑ نے بچانا ہے۔ہم جتنے باشعور و بیدار ہوئے ،اتنے طاقتور ہوں گے ۔پاکستان میں تکفیری ٹولے کے ذریعے تشیع کو الجھایا گیا ہے ۔استعماری طاقتیں اور ان کے مقامی ایجنٹ یہ نہیں چاہتے کہ ہم مین اسٹریم پولیٹکس میں اپنا قومی کردار ادا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے کہا تھا کہ پاکستان کی کسی غیر اسلامی ملک سے جنگ ہوئی تو ہم پاکستان کے لئے اپنا خون پیش کریں گے۔ہم پاکستان کے دشمنوں سے دوستی نہیں کرسکتے ہیں۔ہمیں چاہیے کہ ہم بیدار ہوں،دنیا میں طاقت کا توازن بدل رہا ہے۔شہید قائد کی کمی کو ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر کسی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ہم نے سیاست کو طہارت دینی ہے،اس ملک کے تمام اداروں کو پاک بنانا ہے۔پاکستان کے ایٹمی اثاثے ملت کے اثاثے ہیں۔ہم پاکستان کو توڑنے والوں کے ہاتھ توڑدیں گے۔آپ کا ووٹ اسرائیلی پسندوں کو شکست دینے کے لئے استعمال ہونا چاہیے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)حلقہ پی بی 42 کوئٹہ کی انتخابی سیاست ایک مرتبہ پھر دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ الیکشن ٹربیونل نے مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار علامہ علی حسنین حسینی کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

آج عدالت عالیہ میں الیکشن ٹریبونل نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےنامزد امیدوار برائے حلقہ پی بی 42 علامہ علی حسنین حسینی کی اپیل پر سماعت کی۔

الیکشن ٹریبونل نے علامہ علی حسنین حسینی کے کاغذات نامزدگی کو مکمل اور درست قرار دیتے ہوئے انہیں الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

انشاءاللہ!علامہ علی حسنین حسینی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےٹکٹ پر انتخابی نشان خیمہ کے ساتھ الیکشن لڑیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ریٹرننگ آفیسر نے علامہ علی حسین حیسنی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض لگا کرانہیں مسترد کردیا تھا۔

2013 کے انتخابات میں بھی ایم ڈبلیوایم کے امیدوار آغا رضا اس نشست پر کامیاب ہوچکے ہیں جنہوں نےشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

وحدت نیوز(لاہور)وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب علامہ سید احمد اقبال رضوی کاجشن کوثر سےمرکزی خطا ب۔اس پروقار تقریب میں صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی ، بین المذاہب ہم ہنگی کے کوارڈینیٹرخطباء وذاکرین ونگ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صدرجناب علامہ سید حسن رضا ہمدانی ، معروف خطیب اہلبیت ؑ جناب علامہ امجد عابدی ، معروف شاعر و مداح اہلبیت جناب رضا عباس ،معروف ذاکر اہلبیت ناصر عباس جوئیہ اور دیگر معروف شعراء اور ذاکرین نےبی بی پاک مخدومہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہراءسلام اللہ علیہا کے حضور اپنا اپنا نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔

 صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب سید حسین شاہ زیدی ، صوبائی سیکرٹری مالیات جناب سید فصاحت بخاری ، صوبائی آفس سیکرٹری ظہیر کربلائی کے علاوہ لاہور وگردونواح کی ماتمی سنگتوں اور نوحہ خوان کےسالاروں بانیان مجالس عزاء اور ماتمی دستوں کے سربراہ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان لاہور کے مختلف ٹائونز کےصدورجن میں جناب پیر سید بابر علی شمسی ،برادر حیدر عباس، سید جاوید بخاری ، برادر سید فیضان نقوی ، برادر رانا آصف خصوصی پر اس عظیم الشان جشن شریک ہوئے جنہیں مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کی جانب سے ان کے عظیم کارناموں اور عزاداری کے لئے کی مخلصانہ کاشوں کے اعتراف میں اعزازی ’’عزاداری شیلڈز‘‘ دی گئیں ۔ برادر خرم عباس نقوی اور سیٹھ عدنان نے بھی اس پرشکوہ جشن میں شرکت کی ۔

 مقررین نے ولادت باسعادت مخدومہ کائنات حضرت فاطمہ زہراءسلام اللہ علیہا کی مناسبت سے شرکاء جشن کوثر سے خطاب کیا ۔ اس عظیم پروگرام میں مومنین ومومنات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، حاضرین نے علمائے کرام اور ذاکرین عظام کی گفتگو سن کر نعروں سے جواب دیا اور مقررین نے جشن میں اپنی مدلل گفتگواور مدحت اہلبیت ؑ سےماحول کو بہت معنوی اور روحانی بنا دیا ، تلاوت قرآن کریم کے بعد معروف قاری دعا سید سبط محمد نے حدیث کساء کی تلاوت کی جبکہ آفتاب علی ہاشمی نےجش کوثرکی  نظامت کے فرائض سر انجام دیئے ۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئر مین جناب علامہ سید احمد اقبال رضوی نے جشن کوثر میں آخری اور مرکزی خطاب کیا ۔

 انہوں فرمایا کہ سب سے پہلے میں جشن کوثر کے منتظمین اور شرکاء جشن کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ آج ہم جس ہستی کے جشن میں شریک ہیں وہ کائنات میں سب سے زیادہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی محبوب ہستی ہے ، جس کے بارے رسول ﷺ نے فرمایا کہ جس نے فاطمہ (س) کو ناراض کیا اس نے مجھے ناراض کیا اور جس نے مجھے ناراض کیا گویا اس نے اللہ کو ناراض کیا ۔ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ کی قرۃ العین، بعثت کے پانچویں سال میں، اپنے نازنین قدم مبارک سے دنیا کو منور اور حضرت رسول اعظم ﷺکے دولت سرا کو مزین اور خانہ وحی میں اپنے پدر بزرگوار کے دامن تربیت میں پروان چڑھیں اور علم و معرفت نیز کمال کی اعلی منزلیں بھی آپ کے کمال لازوال کے سامنے ہیچ نظر آئیں۔بشریت حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی احسان مند ہے، جس طرح سے انسانیت پر اسلام، قرآن، انبیائے خدا اور رسول اکرم ﷺ کی تعلیمات کا احسان ہے۔

علامہ سید احمد اقبال رضوی نے ایران میں ہونے والے دھماکوں کے مذمت کی اور ان دھماکوں میں شہید ہونے والوں شہداءکی بلندی درجات کی دعا بھی کرائی ۔ آخر میں علامہ سید احمد اقبال رضوی صاحب نے شرکاء جشن سے کہا کہ اب بیداری کا زمانہ ہے آپ ہر لمحہ عالمی اور ملکی حالات سےآگاہ اور باخبر رہیں ۔ آنےوالے الیکشن کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں فرمایا کہ اس میں الیکشن کی بجائے سلیکشن نظر آرہی ہے ۔ اور ایسا ماحول بنایاجارہا ہے کہ اپنے من پسند لوگوں کو آگے لاکر حکومت تشکیل دی جائے ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہمیشہ سےہر غیر آئینی اور قانونی اقدامات کی مخالف رہی ہے ۔ ہم ہمیشہ قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ۔ صاحب اقتدار میں بیٹھے لوگوں کو چاہیئے کہ وہ عوام کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچائیں ۔ ہم موجود مسنگ پرسنگ کی تحریک اور دھرنے کی حمایت کرتے ہیں اور روز اول سے کہہ رہے ہیں کہ تمام مسنگ پرسنگ کو عدالتوں میں پیش کیا جائے تاکہ ان کے خلاف کوئی شکایات ہیں!تو عدالتیں قانون کے مطابق ان کا ٹرائیل کرسکیں ۔

تمام شرکاء نے عظیم جشن کوثر کےکامیاب انعقاد، اور جشن کے دوران تازہ تیارشدہ نیاز کے پیش کرنے پر تمام منتظمین بالخصوص مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی صدر ضلع لاہور جناب نجم عباس خان کو مبارک باد پیش کی ۔ جناب نجم عباس خان نے تمام معزز مہمانوں کا تہہ دل سے جشن کوثر میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریاستی اقدامات سے عوام میں مزید غم و غصہ پیدا ہو رہا ہے ملک میں نا آئین نا قانون مقدس جنگل کا ماحول بنا ہوا ہے، شفاف الیکشن عوام کا حق ہے جس سے انہیں محروم کیا جا رہا ہے۔صوبوں کے درمیان نفرت ایجاد کی جا رہی ہے جو ملک و قوم کے استحکام کیلئے بڑہ خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی معاشی صورتحال سمیت پارہ چنار، گلگت بلتستان،بلوچستان کے حالات مکمل خراب ہیں عوام سراپا احتجاج ہیں، بنیادی حقوق تو دور کی بات ہے ان کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھینا جا رہا ہے۔دشمن تو یہی چاہتا ہے کہ پاکستان کی عوام ریاست سے ناراض ہو، ریاستی اقدامات سے عوام میں مزید غم و غصہ پیدا ہو رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پارہ چنار کا علاقہ کئی دہائیوں سے مسلسل ناامنی کا شکار ہے، کچھ ماہ قبل تری مینگل میں استادوں کو قتل کیا گیا، جب بھی قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جاتا ہے، دہشت گردی کا نیا واقعہ رونما ہو جاتا ہے، دن دیہاڑے سیکورٹی کے حصار میں جانے والے قافلے بھی حملوں سے محفوظ نہیں، پشاور پارہ چنار روڈ بدامنی کا شکار ہے، سیکورٹی اہکاروں کی موجودگی مسافر گاڑیوں پر پتھراؤ اور فائرنگ ہو رہی ہے، جس میں کئی معصوم لوگ مارے جا رہے ہیں، افسوس ناک بات یہ ہے کہ ان جان لیوا واقعات میں ملوث آج تک کسی ایک دہشت گرد کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا، پارہ چنار کے معاملات میں جرگوں میں دہشت گردوں کو نا بیٹھایا جائے۔ایسا لگتا ہے جیسے ہم پر فرعون و ہامان مسلط ہو چکے ہیں ملک میں الیکشن نہیں ہو رہے تماشا ہو رہا ہے۔کیا ایک بندے کو مسلط کرنے کے لئے اتنی آئین شکنی اتنی قانون شکنی ضروری ہے، کیا پاکستان بانجھ ہے اس میں کوئی اور حکمرانی کے قابل نہیں رہا۔عوام خود مظلوم ہیں، عوام خود اپنا نمائندہ منتخب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ملک میں شفاف انتخابات ہی امن و استحکام کا حل ہیں۔گزشتہ روز ایران کے شہر کرمان شاہ میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کی۔

Page 90 of 1510

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree