The Latest
وحدت نیوز(لاہور)سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکریٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی زیر صدارت مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کی ضلعی کابینہ کی میٹنگ منعقد ہوئی ۔صوبائی صدر حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی اور صوبائی سیکریٹری سیاسیات برادر سید حسین شاہ زیدی کی خصوصی شرکت ،سب سے پہلے برادر سید حسین شاہ زیدی صوبائی سیکریٹری ساسیات نے مرکزی سیکریٹری سیاسیات کو لاہور کی اور پنجاب کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا ۔
ضلعی صدر جناب نجم عباس خان ضلعی صدر نے ضلع لاہور کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا ۔ مرکزی سیکریٹری سیاسیات نے مجموعی ملکی سیاسی صورتحال اور آنے والے الیکشن میں مجلس کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے مرکز کی جانب سے خصوصی ہدایات اور سفارشات کو بیان کیا ۔
جناب سید اسد عباس نقوی نے صوبائی اور ضلعی مسئولین کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے ۔ اور تاکیدکی ہرروز بدلتی سیاسی صورتحال سے آگاہ رہیں ، لوکل سطح پرمرکز کی پالیسی کو فالو کرتے ہوئے سیاسی فیصلے کریں ۔ بعض (سیاسی) چیزیں لمحوں میں بدل رہی ہیں ۔ لہذا بڑی دقت کے ساتھ مرکز اور صوبے کے اقدامات کو فالو کریں تاکہ پوری مجلس وحدت ایک ہی پیج پر نظر آئے ۔ جھوٹی اور بے بنیاد خبروں اور افواہوں پر کان نہ دھریں بلکہ فورا ًاپنے صوبے اور مرکز سے رابطے میں رہیں ۔ ان شاءاللہ ہر میدان میںجیت حق اور سچ کی ہوگی ۔
صوبائی صدر جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی نے مرکزی سیکریٹری سیاسیات برادر سید اسد عباس نقوی کا خصوصی شکریہ ادا کیاکہ وہ بروقت تشریف لائے اور مسئولین کو الیکشن کے متعلق ضروری اقدامات سے آگاہ کیا۔
وحدت نیوز(لاہور)پی ٹی آئی کے امیدواربرائے صوبائی اسمبلی حلقہ PP-153 جناب اویس انجم کی اپنے وفد کے ہمراہ صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب۔لاہور آمد ۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدواربرائے صوبائی اسمبلی حلقہ PP-153 جناب اویس انجم کی اپنے وفد کے ہمراہ صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب آمد ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ، صوبائی اور ضلعی رہنمائوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب سید اسد عباس نقوی ، صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب،جناب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی ، صوبائی سیکریٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب سید حسین شاہ زیدی ، مولانا ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب، برادر نجم عباس خان ضلعی صدر ضلع لاہور ، برادر نقی مھدی ضلعی جنرل سیکریٹری ، برادر آفتاب ہاشمی ضلعی سنیئر نائب صدر ضلع لاہور ، برادر حیدر عباس حیدری ضلعی رہنما ضلع لاہور اور دیگر موجود تھے۔ پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کے درمیان مختلف قومی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کےامید جناب اویس انجم نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نڈر،شجاع رہنما اور بے باک لیڈر ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا ویژن ملکی اور عالمی سطح پر واضح ہے، ہم پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کا ہر حال میں دفاع کریں گے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے ہر مشکل میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ہماری صوبائی اور ضلعی ٹیم آپ کے ساتھ جب اور جہاں کہیں گے آپ کے ساتھ ہونگے ۔ جناب اویس انجم نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا ۔
وحدت نیوز(لاہور)حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی زیر صدارت صوبائی شوری کی آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی جس میں صوبائی کابینہ کے 5 معزز اراکین نے آن لائن میٹنگ کو جائن کیا جبکہ 24ضلعی نمائندوں نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ میٹنگ کا ایجنڈاون پوئنٹ ’’مجلس وحدت مسلمین کی انتخابی سیاسی حکمت عملی ‘‘ تھا۔میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ تلاوت قرآن پاک کے بعد حدیث معصوم کی تلاوت و تشریح کی گئی ۔صوبائی صدر جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب نے ہاوس کو انتخابی حکمت سے آگا ہ کیا اور مرکز کی پالیسی کو واضح کیا ۔ اس کے بعد باری تمام اضلاع کے نمائندوں نے اپنے اپنے ضلع کی سیاسی رپورٹ پیش کی اور ضلعی سیاسی صورتحال پر صوبائی صدر اور صوبائی کابینہ کے اراکین کو بریف کیا ۔ صوبائی صدر نے اضلاع کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں ۔
علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے علاوہ برادر سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹریر مجلس وحدت مسلمین پنجاب ،سید نجیب الحسن نقوی صوبائی سیکرٹری تعلیم مجلس وحدت مسلمین پنجاب ، مظہر عباس جعفری صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی ، ظہیر الحسن کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری نے آن لائن میٹنگ میں شرکت کی ۔ علامہ سید روح اللہ شاہ کاظمی ضلعی صدر ضلع جھنگ ، علامہ سید اعوان علی شاہ ضلعی صدر ضلع راولپنڈی ، علامہ سید نیاز حسین بخاری ضلعی صدر ضلع اٹک ، برادر نجم عباس خان ضلعی صدر ضلع لاہور، برادر آفتاب ہاشمی ضلعی سنیئرنائب صدر ضلع لاہور ، برادر سید مبشر زیدی ضلعی صدر ضلع گوجرانوالہ ، برادر سید عاشق حسین بخاری ضلعی صدرضلع چنیوٹ ، برادر سید ضامن شاہ ضلعی صدر ضلع تلہ گنگ، چوہدری ضیغم عباس ضلعی صدر ضلع قصور ، برادر ڈاکٹر صاحب ضلعی صدر ضلع ساہیوال ، برادر سید وسیم شاہ کاظمی ضلعی صدر چکوال ، برادر نجف خان بلوچ ضلعی صدر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ ، برادر علمدار حسین ایڈووکیٹ ضلعی صدر ضلع میانوالی ، برادر سید منیر شاہ ضلعی صدر ضلع ناروال ، برادر دلدار حسین ضلعی صدر ضلع جہلم ، برادر سید وسیم حیدر زیدی ضلعی رہنما ضلع جہلم ، برادر سید حیدر شاہ ضلعی صدر ضلع مری ،برادر سید عامر شاہ ضلعی صدر ضلع پاکپتن، برادر سید وسیم شاہ ضلعی جنرل سیکرٹری ضلع فیصل آباد ، سید انصر عباس شاہ بخاری ضلعی جنرل سیکرٹری ضلع چنیوٹ ۔ سید سردار تحصیل صدر تحصیل شورکوٹ ، برادر ابوذر ایڈووکیٹ ضلعی جنرل سیکرٹری ضلع اوکاڑہ، برادر سید حیدر نقوی ضلعی رہنما ضلع قصور ، برادر مان علیز اسکول آن لائن شریک تھے ۔ میٹنگ رات 8 بجے شروع جبکہ ساڑھے 9 بجے دعائے امام زمان کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی ۔
وحدت نیوز(لاہور)جامعہ المنتظر لاہور میں علامہ شیخ محسن علی نجفی کے ایصال ثواب کی مناسبت سےمنعقدہ مجلس ترحیم میں مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی شرکت جامعہ المنتظر لاہور میں علامہ شیخ محسن علی نجفی کے ایصال ثواب کی مناسبت سے مجلس ترحیم منعقد ہوئی۔صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی کی سربراہی میں وفد نے شرکت کی ۔ جناب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید حسن رضا ہمدانی مرکزی کوارڈینیٹر برائے امور خطباء و ذاکرین ،حجۃ الاسلام مولانا ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری صوبائی سیکرٹریٹ لاہور اور قیصر عباس ممبر صوبائی آفس ایم ڈبلیوایم لاہور بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے جناب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ محمد افضل حیدری نے کہا کہ موت ایک اٹل، واقعی حکم ہے جو بھی اس دنیا میں آیا ہے اس نے موت کا ذائقہ چھکنا ہے اور اس نے اس دنیا سے جانا ہے۔ اسی لئے اللہ تعالیٰ نے سورہ ملک میں موت کا ذکر پہلے کیا ہےاور حیات کا ذکر بعد میں کیا ہے۔
الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيَاةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا، ۚ اللہ نے موت کو بھی خلق کیا اور حیات کو بھی اور انسانوں سے امتحان لیا تاکہ جان لے کہ تم میں سے بہتر عمل کرنے والاکون ہے۔آقائے فخرالدین حکیمی نے بھی خطاب کیا اور مرحوم کی بلندی درجات کے لئے دعائے خیر کرائی ۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے جامعہ کوثر سے آئے ہوئے علماء کرام،علامہ محمد افضل حیدری اور حافظ کاظم رضا سے اظہار تعزیت وتسلیت کیا ۔ مجلس ترحیم میں لاہور کے تمام مدارس کے علماء کرام اور طلباء نے شرکت کی ۔ مجلس کےاختتام شرکاء کے ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا ۔
وحدت نیوز(گلگت)متحدہ اپوزیشن گلگت بلتستان اسمبلی اور گلگت بلتستان کونسل کےاراکین کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کاظم میثم، جاوید منوآ اور کونسل اراکین چیئرمین قائمہ کمیٹی جی بی کونسل ایوب شاہ، ممبر کونسل شیخ احمد علی نوری، ممبر کونسل عبد الرحمن اور ممبر کونسل سید شبیہ الحسنین نے شرکت کی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان میں جاری گندم بحران اور مالیاتی بحران سمیت عوامی احتجاجات زیر غور آئے اور ان تمام معاملات پر مشترکہ کوشش اور جدوجہد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ صوبائی حکومت کے وزراء کی مایوس کن پریس کانفرنس پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ ہم اس امید پہ تھے کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کو گندم کے بحران اور دیگر مالیاتی بحران سے نکالنے کے لیے وفاقی حکومت کے آگے مطالبات رکھے گی، لیکن انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کے مطالبات کو پس پشت ڈال دیا۔ اگر صوبائی حکومت وفاق کے ساتھ مطالبات بھرپور انداز میں اٹھاتے تو ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوتے، مگر صوبائی حکومت ہر مرحلے پر مصلحت سے کام لیتے ہوئے وفاق کے سامنے گلگت بلتستان کا عوامی مقدمہ کمزور پچ پر لڑ رہی ہے۔ اگلے مہینے سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے لئے بھی پیسے نہیں لیکن صوبائی حکومت اس پہ سنجیدگی دیکھانے کی بجائے سب ٹھیک کا راگ الاپ رہی ہے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ ہم اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور عوامی مطالبات کے حل کے لیے صوبائی حکومت کو فوری اقدامات اٹھانے چاہیے۔ ساتھ ہی صوبائی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وفاق سے اپنے ایشوز حل کرانے کے لیے اقدامات اٹھائے۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ اپوزیشن اور جی بی کونسل حالیہ ایشوز کے حل کے لیے مشاورت سے آگے بڑھے گی اور عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
وحدت نیوز(شکارپور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی اور حلقہ این اے 193 شکار پور سے امیدوار علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء نے کہا کہ صالح اور لائق قیادت ملک و قوم کی عزت و وقار کا سبب ہے۔ ہم وطن عزیز پاکستان میں کرپشن سے پاک نظام چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدر اور امیدوار پی ایس 7 شکار پور اصغر علی سیٹھار، نظام الدین انقلابی، مولانا منور حسین سولنگی و دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ضلع شکار پور کے مختلف دیہاتوں کے دورے کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ این اے 193 پر پاکستان تحریک انصاف کی حمایت پر میں پی ٹی آئی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مجلس وحدت مسلمین وطن عزیز پاکستان میں کرپشن سے پاک نظام چاہتی ہے۔ الیکشن کمیشن الیکشن کمپئن کے دوران بے تحاشا پیسوں کے استعمال اور الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کا راستہ روکے۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء نے کہا کہ صالح اور لائق قیادت ملک و قوم کی عزت و وقار کا سبب ہے۔ کرپشن میں ڈوبے ہوئے حکمران ملک کو ترقی کی بجائے تنزلی کے راستے پر لے جائیں گے۔ جن کے کردار اور کارکردگی کو عوام گذشتہ کئی سالوں سے آزما چکے ہیں۔ عوام ان سے شدید نفرت کرتے ہیں۔
وحدت نیوز(ملتان) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، سابق وزیر مملکت، سابق چیف وہپ قومی اسمبلی اُمیدوار قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر، پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر اور اُمیدوار صوبائی اسمبلی پیر معین الدین ریاض قریشی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنمائوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی، ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر انجینئر سخاوت علی سیال، ضلعی صدر ملتان فخر نسیم صدیقی، ترجمان عزاداری ونگ جنوبی پنجاب ثقلین نقوی اور دیگر موجود تھے۔ پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کے درمیان مختلف قومی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نڈر اور شجاع رہنما ہیں، پی ٹی آئی قائد عمران خان اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا ویژن ملکی اور عالمی سطح پر واضح ہے، ہم پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کا ہر حال میں دفاع کریں گے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پی ٹی آئی کے ساتھ ہے ہر مشکل میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) اہلیان خالق آباد کی جانب سے شمولیتی و حمایتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ماسٹر محمد حسین کی سربراہی میں کثیر تعداد میں جوانوں سمیت خالق آباد کے رہائشیوں نے مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت اختیار کی۔
اس شمولیتی و حمایتی پروگرام میں ایم ڈبلیوایم کے نامزد اُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی بی 42 کوئٹہ V، اور نامزد اُمیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 263 کوئٹہ نے خصوصی شرکت کی ۔
اہلیان خالق آباد نے مجلس وحدت مسلمین کے نامزد اُمیدواروں کی بھر پور انداز میں حمایت کی اور 8فروری 2024ء کو مجلس وحدت مسلمین کے نامزد اُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی بی 40 کوئٹہ میں جناب سید عباس علی موسوی اور نامزد اُمیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 262 کوئٹہ جعفر علی جعفری کو ووٹ دینے کا وعدہ کیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) ترجمان مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان حاجی غلام عباس کی والدہ محترمہ مختصر علالت کے بعد آج داعی اجل کو لبیک کہہ گئی،مرحومہ کی انتقال پر مرکزی وصوبائی قائدین بشمول چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی ،رکن جی بی کونسل و صوبائی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم شیخ احمد علی نوری،اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان محمد کاظم میثم،سابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و کوآرڈینیٹر پولیٹیکل کونسل ایم ڈبلیو ایم جی بی الیاس صدیقی،ممبر اسمبلی و ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم شیخ اکبر علی رجائی،رکن اسمبلی و صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کنیز فاطمہ و دیگر صوبائی قائدین نے دلی افسوس اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران اور پاکستان برادرانہ ممالک کے درمیان کسی بھی قسم کی کشیدگی دونوں ممالک کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے دونوں ممالک کی عوام کسی بھی طور ان دیرینہ تعلقات میں دراڑ یں نہیں چاہتے دہشتگردی جیسے حساس مسئلے پر دونوں ممالک کے صاحبان اقتدار کو بیٹھ کر حل نکالنا ہوگا ۔
ان کا کہنا تھا دشمنان دین اسلام ایسی صورتحال میں جلتی پر تیل کا کام کرنے کے لیے پیش پیش ہیں جن کی عیارانہ سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے حکمت و بصیرت سے کام لینا ہوگا اس وقت کا اہم ترین مسئلہ فلسطین و غزہ کا مسئلہ ہے جہاں تمام تر امت مسلمہ کو باہم یکجا ہو کر غاصب اسرائیل کے اندوہناک مظالم اور تباہ کاریوں کے خلاف فلسطین کے معصوم بچوں اور مظلوم عوام کی حمایت و نصرت میں کھڑا ہونا کی ضرورت ہے اللہ تعالی امت مسلمہ پر اپنا رحم فرمائے۔