The Latest

وحدت نیوز(جہلم) جشن صادقین مرکزی امام بارگاہ سروبہ ضلع جہلم میں نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔ جس میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی نے خطاب کیا ۔انہوں نے اس پر مسرت موقع پر کہا کہ " بے شک خدائے متعال نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور انکے اہلبیت علیہم السلام کی خاطر اس کائنات کو تخلیق کیا اور دین اسلام تبلیغ کی خاطر ان ہستیوں نے بے پناہ قربانیاں دیں اور زندگی گزارنے کے اصولوں و قواعد بتائے۔جن میں خواتین کو کردار سب سے اہم ہے ۔

"انہوں نے مزید کہا کہ"خواتین کو جو عزت و احترام نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دیا اس سے قبل موجود نہیں تھا اور خواتین ہی ہیں جو معاشرہ سازی میں بہترین کردار ادا کرتی ہیں اس کی سب سے بڑی مثال دور حاضر میں کچھ سال قبل ایران میں آنے والا انقلاب اسلامی ہے جس کے پیچھے خواتین ہی تھیں."اس خوبصورت موقع پر آ غا مہدی کاظمی جامعہ بعثت شعبہ برادران کے پرنسپل نے بھی خواتین سے خطاب کیا۔

 انہوں نے کہا کہ" امام جعفر صادق کے مرہون منت ہی سے ہمیں فقہ جعفریہ کہا جاتاہے امام جان نے تعلیم وترتبیت ،فقہ اور سائنس غرض ہر شعبے پر کام کیا ہر بہترین سائنسدان دیے دنیا میں کیمسٹری ،ریاضی اور فزکس میں ترقی ہے اسکے بانی امام جعفر صادق علیہ السلام ہیں ۔دور حاضر میں ہمیں معصومین علیھم السلام کی تعلیمات کو فراموش نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اسکے بغیر ہم زمینہ سازی امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ کی راہ ہموار نہیں کرسکتے۔"اس موقع پر میزبانی کے فرائض مرکزی مسئول محترمہ فہیمہ زینب نے انجام دیے اور کثیر تعداد میں خواتین نے بھی شرکت کی ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایپکس کمیٹی میں کیئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، ہمسایہ ممالک سے غیر قانونی طور پر ہونے والی اسمگلنگ کو روکا جائے اور سمگل کی جانی والی جائز اشیاء کی تجارت کو  قانونی شکل دی جائے، تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ رابطے اور تجارت میں حائل رکاوٹیں ختم ہونی چاہیں، ہمسایہ ممالک سے تجارت کے بغیر کسی ملک نے ترقی نہیں کی، اشیاء خوردونوش کی آمدو رفت پر پابندی قطعی طور پر ملکی مفاد میں نہیں، چاہے حالات جنگی صورتحال بھی اختیار کر چکے ہوں، ہمسایہ ملکوں کے ساتھ باہمی تجارت ملکی معیشت میں تازہ خون کے بہاؤ کی مانند ہے جس سے کمزور معاشی حالت بہتر ہو گی، یہ اقدام ملکی بقاء کا ضامن ہے جس سے پہلو تہی دانشمندی نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کو کسی باقاعدہ لائحہ عمل کے تحت واپس بھیجا جائے، غیر ملکیوں کی واپسی کے لیے غیر منظم اور عجلت میں اقدامات اٹھانے کی بجائے مربوط اور منظم پالیسی اپنائی جائے، جس سے لاکھوں افغان مہاجرین کو مزید مشکلات میں ڈالے بغیر انکی واپسی کو ممکن بنایا جا سکے، انتہائی مجبوری کے عالم میں پاکستان آنے والے افغان مہاجرین کی جانوں کو خطرے میں نہ ڈالا جائے، روس افغان جنگ کے دوران پاک افغان بارڈر اوپن کرنے کے ہم خود ذمہ دار ہیں، امن وامان کو قائم رکھنے کے لیے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے اور انکی کمین گاہوں پر کاری ضرب لگائی جائے، دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کی نابودی کی حکمت عملی وقت کا تقاضا ہونا چاہیے ناکہ مجبور و بے بس مہاجرین کا جینا دوبھر کردیا جائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 17 ربیع الاول بمناسبت ولادت باسعادت پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی ص و حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے پر مسرت موقع پر تمام محبان محمد و آل محمد علیہم السلام اور بالخصوص حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت اقدس میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے نبی کریم ص اور ان کی آل اطہار ع سے عشق انسانیت کی معراج ہے، آپ کی تعلیمات سے ہمیں وحدت اور یگانگت کا درس ملتا ہے، پرامن معاشرے کے قیام، باہمی بھائی چارے اور رواداری کے لئے آپ کی پاکیزہ سیرت و کردار  پر عمل پیرا ہونا اشد ضروری ہے، اسلام دشمن قوتیں عالم اسلام کے درمیان انتشار و افتراق کو ہوا دے کر انہیں کمزور کرنے کے درپے ہیں، استعماری و استکباری طاقتوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کا نسخہ کیمیاء صرف اور صرف مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت ہے اور یہی حقیقی اسوہ حسنہ بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امامت و ولایت کے چھٹے تاجدار حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کو دین ناب کی ترویج واشاعت کے لیے سازگار ماحول میسر آیا، آپ نے علوم قرآنی، احادیث، فقہ واصول اور سیرت سے مسلمانوں کی ابدی اور دائمی رہنمائی فرمائی، جس میں نہ صرف مسلمانوں بلکہ پوری انسانیت کی فلاح مضمر ہے، آپ نے تعلیمات اسلام کی تبلیغ کا بہترین فریضہ انجام دے کر اسلام کی حقیقی تعلیمات کو رائج کیا، جس سے آج تک تشنگان علم و معرفت اپنی علمی پیاس بجھا رہے ہیں، آپ نے دین مبین اسلام کو جلا بخشی، دور حاضر میں اسلامی معاشرہ بالخصوص اور جدید علوم اور ترقی سے محبت رکھنے والے علم کے متلاشی حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے علوم، سیرت اور اصولوں کا مطالعہ کرتے ہوئے ان پر عمل پیرا ہوں تو دنیا میں پھر سے علم کا غلبہ ہو جائے گا، جہالت و تاریکی کے بادل چھٹ جائیں گے، انسانیت کو درپیش چیلنجز کا خاتمہ اور مسائل حل ہو جائیں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلسِ وحدت مسلمین پا کستان کے زیر اہتمام عظیم الشان کانفرنس بنام عشقِ پیامبر اعظم کا انعقاد اسلام آباد میں کیا گیا ۔جس میں مختلف مسالک فکر کے علمائے کرام کے علاؤہ مرد، خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی ۔کانفرنس میں خواتین کی نمائندگی مجلس وحدت المسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی نے کی۔

 انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں اپنے بہترین مستقبل کے لیے یکجا ہونا پڑے گا۔کیونکہ خدائے متعال نے اپنی کتاب میں بہترین زندگی گزارنے کے اصولوں میں ایک اصول تزکیہ نفس بیان کیا ہے اور دوسرا اصول تفرقے بازی سے پرہیز کرنے کو کہا ہے ۔یہی وعدے خداوندی ہے کہ جب امام آخر زمان کا ظہور ہوگا تمام ادیان،تمام فرق،تمام مذاہب اس طرح صلح اور آتشی کے سائے میں آقا امام زمان کی سرپرستی میں زندگی بسر کریں گے کہ انکو یہ تمام اختلافات ھیچ نظر آئیں گے۔ لہذا ہمیں تفرقہ بازی کی سازش کو ناکام بنا کر خدا کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے کی ضرورت ہے ۔

اس موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف مدارس کی طالبات اور معلمات نے بھرپور شرکت کی اور محترمہ معصومہ نقوی صدر وومن ونگ  سے خصوصی ملاقات کی ۔جن میں جامعہ فاطمیہ ،جامعہ الزھراء ،جامعہ معصومہ اورجامعہ بعثت شعبہ خواہران شامل ہیں ۔محترمہ معصومہ نقوی صدر وومن ونگ نے سب کی شرکت پر اظہار تشکر کیا۔

وحدت نیوز(کراچی)قومی تنظیمات کا اہم اجلاس ماہ ربیع الاوّل اور موجودہ حالات کے تناظر میں مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کے صدر علامہ نثار قلندری صاحب کی رہائش قلندری ہاؤس میں منعقد ہواجس میں تفصیل سے موجودہ حالات و واقعات پر گفتگو کی گئی ۔

 اجلاس میں بارہ ربیع الاوّل کے موقع پر مستونگ اور ہنگو میں ھونے والی دہشت گردی کی پر زور مذمت کی گئی ۔ اجلاس میں شہر کراچی میں تکفیری اور فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کی فعالیت اور ریاستی اداروں کی جانب سے عدم کاروائی پر تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ قانونی معاملات کے حوالے سے بھی لائحہ عمل طے کیا گیا۔

اجلاس میں شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا ناظر عباس تقوی ، صوبائی رہنما علامہ کامران عابدی ، کراچی کے صدر مولانا حسن رضا ، کراچی کے جنرل سیکریٹری مولانا سجاد حاتمی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی رہنما سید علی حسین نقوی ، کراچی کے پولیٹیکل سیکرٹری علامہ مبشر حسن ، صدر مجلس ذاکرین امامیہ علامہ نثار احمد قلندری ،آئی ایس او پاکستان کے مرکزی رکن نظارت مولانا عقیل موسیٰ ، اور کراچی جنرل سیکریٹری برادر سروش ، لیگل ونگ کے اسد گوکل اور جناب محمد مہدی موجود تھے۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات برادر نیئر علی کے والد سید فصیح الحسن زیدی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔ان کے انتقال پر ملال پر مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی، رہنما علامہ مختار امامی، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ ملک عباس، علامہ سجاد شبیر رضوی، علامہ نقی نقوی، علامہ حیات عباس نجفی، علامہ نشان حیدر، علامہ علی انور جعفری، سید علی حسین نقوی، ناصر الحسینی، حیدر زیدی، زین رضوی، حسن رضا، کلیم رضا، احسن عباس رضوی، کاظم عباس، سید علی احمر سمیت دیگر علماء و ذاکرین اور تنظیمی ذمہ داران نے برادر نیئر علی کو ان کے والد کے انتقال پر تعزیت پیش کی ۔

مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ روز بعد نماز ظہرین مسجد و امام بارگاہ خیر العمل انچولی فیڈرل بی ایریا میں علامہ سید حسن ظفرنقوی کی زیر اقتداء ادا کی گئی جبکہ تدفین وادی حسین قبرستان سپر ہائی وے میں کی گئی۔جس میں مختلف شیعہ تنظیمات کےرہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی و مجلس سوئم 5 اکتوبر بروز جمعرات بعد نماز مغربین امام بارگاہ شریکتہ الحسینؑ گلستان جوہر بلاک۔16 میں منعقد کی جائے گی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، جمعیت علمائے پاکستان کے صوبائی رہنماء مولانا رستم علی نورانی، سنی تحریک کے صوبائی رہنماء مولانا نواب الدین ڈومکی، جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی رہنماء حافظ سعید احمد بنگلزئی، شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ سید محمد رضا اخلاقی اور مجلس علمائے مکتب اہل بیت علیہم السلام کے ضلعی رہنماء علامہ سیف علی ڈومکی نے اتحاد بین المسلمین کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اتحاد امت دینی فریضہ ہے۔

کوئٹہ میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے منعقد ہونے والے اجلاس میں علمائے کرام نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے مستونگ میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوس پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن شروع کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ مستونگ کے شہداء کے لئے کم از کم بیس لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا جائے، جبکہ زخمیوں کے مکمل علاج کروانے کے ساتھ ساتھ زخمیوں کو امدادی رقم دی جائے۔ تاکہ وہ اپنا مکمل علاج کرائیں اور اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں۔ کیونکہ سانحے کے متاثرین کی اکثریت غریب لوگوں پر مشتمل ہے۔ شیعہ سنی علماء کرام سانحے کے زخمیوں کی عیادت کے لئے کمبائنڈ ملٹری ہاسپیٹل سی ایم ایچ کوئٹہ پہنچے۔ انہوں نے زخمیوں اور ان کی تیمارداری میں مصروف عزیزوں سے مل کر یکجہتی کا اظہار کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام مجلس وحدت مسلمین کی میزبانی میں عظیم الشان عشق پیغمبر اعظم مرکز وحدت مسلمین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام و مشائخ عظام نے خطاب کیا جبکہ ہزاروں عاشقان رسول اکرم ص مرد و خواتین شریک ہوئے ۔اس موقع شیعہ سنی وحدت اور اتحاد کے عظیم الشان مناظر دیکھنے میں آئے۔ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ملک کے جید علماء کرام اور مشائخ عظام نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر

شرکاء کانفرنس سے خطاب کرتے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ شیعہ اور سنی کی وحدت کی اس وقت کی ضرورت ہے، امام خمینی نے ہفتہ وحدت قرآنی حکمت عملی کے تحت منانے کا اعلان کیا تھا تاکہ امت مسلمہ کی وحدت سے دشمن کی سازشیں ناکام ہو جائیں ، دہشتگرد سن لیں وہ ہمارے دلوں سے عشق رسول و اہلبیت کو نہیں نکال سکتے،نبی کریم حضرت محمد کی سیرت طیبہ ہمارے لیے نمونہ حیات ہے،ہم متحد ہو کر ہی اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔

 دشمن نے ہمیں فرقوں میں تقسیم کر دیا ہے، پہلے دشمن سے لڑنا ہوگا، دشمن ہماری دہلیز تک پہنچ گیا ہے، اب چترال بھی محفوظ نہیں رہا، میانوالی پنجاب میں لشکر حملے کر رہے ہیں، مگر میڈیا خاموش اور چپ ہے، یہاں جنازہ اٹھانا ایک روٹین کی بات بن گئی ہے، ہمارے وفود کو ان کے گھر جانا چاہئے، یہ صرف مستونگ کے لوگ نہیں مرے ہمارے بھائی مرے ہیں، ہمارے بیٹے اور بیٹیاں شہید ہوئی ہیں، جو ایک انسان کو قتل کرے وہ خدا کی نگاہ میں تمام انسانوں کا قاتل ہے، 70 قتل ہوئے تو مطلب انسانیت ستر مرتبہ قتل ہوئی ہے ہم سب کو ملکر اس پر اسٹینڈ لینا ہوگا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ میلادالنبی ص میں لوگ محبت کا اظہار کررہے تھےجو شخص دھماکہ کرکے یہ کہے کہ وہ جنت جائے گا، وہ جہنم میں جارہا ہے، نبی کے میلاد میں خود کو اڑانے والے نے 60 بندوں کو ساتھ اڑایا، 30 سے زائد افراد اس وقت زخمی ہیں، یہ کون ہیں جو باجوڑ ، مستونگ اور ژوب میں حملے کرتے ہیں؟ یہ کون ہیں جو پولیس چیک پوسٹوں، پولیس لائن پشاور اور مساجد پر حملے کرتے ہیں؟ یہ وہ لوگ  ہیں جو دشمن کے ایجنڈے کو کامیاب کرانا چاہتے ہیں، آج ہم سب نے یکجہتی کا مظاہرہ کرکے یہ بتا دیا ہے کہ آپکے اس ایجنڈے کو نہیں چلنے دینگے، یہ وطن ہمارا ہے، وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے، گلگت بلتستان سیاحت کا حب بننے جارہا ہے، الحمدللہ بروقت ریاست نے فیصلہ کیا اور ہم نے دشمن کا ایجنڈہ کامیاب نہیں ہونے دیا، ہم نے گلگت میں اپنی دستار وہاں کے علماء کے قدموں میی رکھیں، گلگت بلتستان میں لاشوں کو گرانے کا پلان تیار کیا گیا تھا، پاکستان کو اس وقت وحدت ، اتحاد اور استحکام کی ضرورت ہے، ہم سب حسینی ہیں،ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہم وحدت مسلمین کو پارہ پارہ کرنے والی قوتوں کا مقابلہ کریں گے ملی یکجہتی کونسل نے ملک میں تمام مسالک کی وحدت کو یقینی بنایا، تمام مکاتب فکر کے علماء کا ہر طرح کے حالات میں ملی یکجہتی کو قائم رکھنا بڑا جہاد ہے، آج پاکستان کی معیشت ہاتھوں سے نکل رہی ہے، زکوۃ کے نظام کو چھوڑ کر سود کی لعنت کو قبول کرنے سے ہم یہاں تک پہنچے ہیں، خود انحصاری خود اعتمادی ہی پاکستان کے معاشی بحرانوں کا علاج ہے، آج پاکستان میں انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں، ہم وحدت مسلمین کو پارہ پارہ کرنے والی قوتوں کا مقابلہ کریں گے، آج پاکستان میں انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں، آج عدلیہ کے فیصلوں کی قدر و قیمت نہیں، آئین کی حکمرانی ہی مسائل کا واحد حل ہے، آج پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، چھڑی اور بندوق کی طاقت سے نہیں جمہور کی طاقت سے ملک سنورے گا، بروقت اور شفاف انتخابات آج وقت کی اشد ضرورت ہیں، آج نظام مصطفیٰ کے غلبے کی بات کرنے والی دینی قیادت کو مل کر سب کا مقابلہ کرنا ہوگا آج دینی بنیادوں پر قومی ترجیحات کیلئےدینی جماعتوں کو اکٹھا ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔

جماعت اہل حرم پاکستان کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی نے کہا کہ میلاد النبی کے جلوس پر حملہ کرنے والے درندے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، دہشت گردوں اور تکفیریوں کا ملکر راستہ روکنا ہو گا، متنازعہ ترمیمی بل کی شکل میں پارلیمنٹ سے انہیں مضبوط ہرگز نہ کیا جائے، جو ان متشدد سوچ والے گروہوں کی حمایت کر رہے ہیں کل کو وہ انہیں بھی قتل کریں گے، ریاستی اداروں کو انکی آماجگاہوں کو ختم کرنا چاہیے۔

شرکاء کانفرنس سے پیر صفدر گیلانی، رانا اشفاق احمد،محمد عبداللہ حمید گل، صاحبزادہ پیر خالد سلطان قادری، علامہ حسنین گردیزی، علامہ اقبال حسین بہشتی, سید اسد عباس تقوی، حسن عارف مرکزی صدر آئی ایس او، اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی میثم کاظم، خانم معصومہ نقوی، ملک اقرار حسین علوی، آغا ضیغم عباس، علامہ سید علی اکبر کاظمی و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام مجلس وحدت مسلمین کی میزبانی میں عظیم الشان عشق پیغمبر اعظم مرکز وحدت مسلمین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام و مشائخ عظام نے خطاب کیا جبکہ ہزاروں عاشقان رسول اکرم ص مرد و خواتین شریک ہوئے ۔

شرکاء کانفرنس سے خطاب کرتے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ دشمن نے ہمیں فرقوں میں تقسیم کر دیا ہے، پہلے دشمن سے لڑنا ہوگا، دشمن ہماری دہلیز تک پہنچ گیا ہے، اب چترال بھی محفوظ نہیں رہا، میانوالی پنجاب میں لشکر حملے کر رہے ہیں، مگر میڈیا خاموش اور چپ ہے، یہاں جنازہ اٹھانا ایک روٹین کی بات بن گئی ہے، ہمارے وفود کو ان کے گھر جانا چاہئے، یہ صرف مستونگ کے لوگ نہیں مرے ہمارے بھائی مرے ہیں، ہمارے بیٹے اور بیٹیاں شہید ہوئی ہیں، جو ایک انسان کو قتل کرے وہ خدا کی نگاہ میں تمام انسانوں کا قاتل ہے، 70 قتل ہوئے تو مطلب انسانیت ستر مرتبہ قتل ہوئی ہے ہم سب کو ملکر اس پر اسٹینڈ لینا ہوگا، شیعہ اور سنی کی وحدت کی اس وقت کی ضرورت ہے، امام خمینی نے ہفتہ وحدت قرآنی حکمت عملی کے تحت منانے کا اعلان کیا تھا تاکہ امت مسلمہ کی وحدت سے دشمن کی سازشیں ناکام ہو جائیں ،پاکستان 26 کروڑ آبادی کا ایٹمی ملک ہے،پاکستانی قران اور دین محبت کرنے والے ہیں، پاکستان کو مفلوج کیا گیا، امریکی سفیر اور برطانوی ہائی کمشنر ملک میں کس حیثیت سے دورہ جات کر رہے ہیں، کیا یہ ملک کے آقا بنے ہوئے ہیں دہشتگرد سن لیں وہ ہمارے دلوں سے عشق رسول و اہلبیت کو نہیں نکال سکتے،نبی کریم حضرت محمد کی سیرت طیبہ ہمارے لیے نمونہ حیات ہے،ہم متحد ہو کر ہی اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے موجودہ حکمرانوں کو ملکی تباہی کا ذمہ دارقرار دیا اور کہا کہ حقیقی عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، جہاں اللہ کی حاکمیت ہو وہاں یہ ظلم نہیں ہوسکتا جو پاکستان میں ہورہا ہے، وہ معصوم بچہ عمار تڑپ تڑپ کر مر گیا لگتا ہے یہاں کسی ابن زیاد ، شمر یا خولی کی حکومت ہے، نااہل حکمرانوں نے ہماری غیرت مند قوم کو بھیکاری بنادیا ہے ، غلامی کی زنجیروں کو توڑیں گے ، انہیں شرم آنی چاہیے جنہوں نے اس وطن کو بھکاری بنادیا۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے میلاد النبی ﷺ کے موقع پر مستونک اور ہنگو میں دہشت گردحملوں کی مذمت کی اور شہداءکے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ ریاستی جبر وتشدد کے نتیجے میں شہید ہونے والے ننھے شہید عمارفاروق کے المناک موت پر اہل خانہ سے تعزیت کااظہار کیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کا اہم اجلاس ضلعی صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ کی صدارت میں مجلس وحدت مسلمین کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی اور صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ہر محاذ پر ملت کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔ ملت کے خلاف دہشت گردی اور تکفیری بل سے لے کر نصاب تعلیم تک ہر محاذ پر دشمن کی سازش کا میدان میں رہ کر ہم نے مقابلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے مومنین نے ہمیشہ ایم ڈبلیو ایم پر اعتماد کیا ہے۔ ان شاء اللہ ہم ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ آئندہ انتخابات میں ایم ڈبلیو ایم علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن سے بھرپور الیکشن لڑے گی۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں ایم ڈبلیو ایم کی انقلابی جدوجہد جاری ہے۔ قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کے افکار و تعلیمات کی روشنی میں ہم دہشت گردی اور بیرونی مداخلت سے پاک ایک مستقل مستحکم خوشحال اور پرامن  پاکستان تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کی جدوجہد سنہری حروف سے لکھنے کے قابل ہے۔ سانحہ علمدار روڈ کے دھرنے سے لے کر سانحہ مچھ تک مجلس وحدت مسلمین ہر مرحلے پر ملت مظلوم کی ترجمان بنی۔ اجلاس میں تنظیمی فعالیت پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree