The Latest

وحدت نیوز(لاڑکانہ)علامہ تصور علی مھدی کے بطور مرکزی صدر وحدت یوتھ ونگ پاکستان انتخاب پرملک بھر سے عہدیداران و کارکنان کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات اور نیک خواہشات کا اظہار،ڈویژنل صدر وحدت یوتھ ونگ لاڑکانہ منصب علی کربلائی نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ یوتھ کی قیادت علامہ تصور علی مھدی کو ملی ہے جو ایک شجاع بابصیرت اور دلیر رہنما ہیں، جنرل سیکریٹری لاڑکانہ ڈویژنل مستنصر مہدی ابڑو نے کہا کہ علامہ تصور علی مھدی کے ساتھ ہر موڑ پر شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، تصور علی مھدی کا ایک اشارہ ہوگا حاضر حاضر لہو ہمارا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وحدت یوتھ ونگ پاکستان کا پہلا اجلاس محبانِ وطن 10/11 جون 2023 کو جامعہ امام الصادق  جی نائن ٹو اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں یوتھ نے شرکت کی جس میں مرکزی صدر کے لئے الیکشن ہوا ،اکثریت رائے سے علامہ تصور علی مھدی ووٹ حاصل کرکے مرکزی یوتھ صدر منتخب ہوئے، ملک بھر سے عہدیداران و کارکنان کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات نیک خواہشات کا اظہار۔

منصب علی کربلائی نے مرکزی صدر وحدت یوتھ ونگ پاکستان کے منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ یوتھ کی قیادت علامہ تصور علی مھدی کو ملی ہے جو ایک شجاع بابصیرت اور دلیر ہے، وحدت یوتھ ونگ ڈویژن لاڑکانہ جنرل سیکرٹری مستنصر مہدی ابڑو نے کہا کہ ہم علامہ تصور علی مھدی کے ساتھ ہر موڑ پر شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور اس کا ایک اشارہ ہوگا حاضر حاضر لہو ہمارا ہوگا۔

وحدت نیوز(سکردو) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے کوآرڈینیٹر مزمل حسن ایڈوکیٹ، گلگت سے اسکردو آتے ہوئے راستے میں حادثے کا شکار ہوگئے، ان کی گاڑی ایک گہری کھائی میں جاگری ، سانحے میں ان کی والد حسن علی اور والدہ بھی جاں بحق ہوگئیں جبکہ ان کی بہن شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کی گئیں۔

اس افسوس ناک اور کرب ناک سانحے پر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی صدر علامہ آغا سید علی رضوی سمیت ممبر جی بی کونسل شیخ احمد نوری، وزیر زراعت کاظم میثم، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ الیاس صدیقی ، پارلیمانی سیکریٹری برائے لوکل گورنمنٹ شیخ اکبر رجائی ، پارلیمانی سیکریٹری برائے حقوق نسواں کنیز فاطمہ اور دیگر نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔

ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں نے متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم غم زدہ خاندان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، خدا وند متعال تمام مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام پسماندگان کو اس کرب ناک سانحے کو برداشت کرنے کیلئے صبر عظیم عنایت فرمائے ۔

وحدت نیوز(ہریپور)مجلس وحدت مسلمین ضلع ہری پور کے زیراہتمام رہبر کبیر انقلاب اسلامی امام خمینی رھ اور شہدائے پاراچنار کے چہلم کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری، صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر حسین ساجدی اور صوبائی سیکرٹری عزاداری سیل نئیر جعفری نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مقررین نے امام خمینی رھ کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام راحل نے دنیا کے سامنے دین اسلام کو ایک حقیقت پسند اور انقلابی مذہب کے طور پر پیش کیا، انسانیت کو انسانی غلامی کی زنجیروں سے آزاد کرکے خدا کی غلامی میں دینے کا اصول پیش کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے شہدائے تری منگل پاراچنار کے قاتلوں کی فوری طور پر گرفتاری اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) داعی اتحاد بین المسلمین ، بانی رہنما مجلس وحدت مسلمین آزادجموں کشمیر ،علامہ سید تصورحسین جوادی داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔

علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی گذشتہ 6 برس سے شدید زخمی اور بیمار تھے اور انہی زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے رب کریم کی بارگاہ میں حاضر ہوگئے۔

علامہ سید تصورحسین نقوی الجوادی پر 6 برس قبل مظفر آباد میں تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے قاتلانہ حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں وہ بری طرح زخمی ہوئے تھے۔ اس سانحے میں ان کی شہ رگ بھی گولی لگنے سے متاثر ہوئی تھی۔

علامہ تصور حسین نقوی الجوادی انہی زخموں سے مقابلہ کرتے ہوئے چھ برس معذوری کی حالت میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد اپنے ہزاروں چاہنے والوں کو غم زدہ چھوڑ کر ہمیشہ کیلئے ابدی نیند سوگئے۔

علامہ سید تصور حسین نقوی کی شیعہ سنی اتحاد اور کشمیری حق خودارادیت کی جدوجہد میں خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی، وہ روز اول سے مجلس وحدت مسلمین اور قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے سچےپیرو اور سپاہی تھےاورآخری سانس تک اسی پر قائم رہے۔

مرحوم کی نماز جنازہ یونیورسٹی گراؤنڈ مظفرآباد میں ادا کردی گئی جس میں چیئر مین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی، صدر ایم ڈبلیوایم کے پی کے علامہ جہانزیب جعفری، معروف شیعہ اسکالر مفتی کفایت حسین ، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سرادر عتیق احمد خان سمیت اعلیٰ حکومتی اور سیاسی شخصیات سمیت مختلف مکاتب فکر کے اکابرین نے شرکت کی ۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے وفد کی ڈویژنل صدر علامہ محمد صادق جعفری کی سربراہی میں امیر جماعت اسلامی کراچی و نامزد امیدوار برائے میئر کراچی حافظ نعیم الرحمٰن سے ادارہ نورحق میں ملاقات، وفد میں ڈویژنل پولیٹیکل سیکریٹری علامہ مبشرحسن، صدر عزاداری ونگ کراچی رضی حیدررضوی اور ممبر پولیٹیکل کونسل فرحت عباس شامل تھے۔

جبکہ اس موقع پر صدر ملی یکجہتی کونسل سندھ اسد اللہ بھٹو، نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز و دیگر بھی موجود تھے، دونوں جماعتوں  کے رہنماؤں کے درمیان شہر قائد کے مختلف عوامی مسائل گیس بحران، کے الیکٹرک کے مظالم، بلدیاتی مسائل ودیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ایم ڈبلیوایم کے وفد نے حافظ نعیم الرحمٰن کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی شوری کا اجلاس 10 / 11 جون کو سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان لاہور میں علامہ سید علی اکبر کاظمی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ منعقد ہوا ۔برادر سلیم صدیقی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے بطور نمائندہ مرکزی خصوصی طور شرکت کی صوبائی کابینہ کے علاوہ 17 اضلاع کی نمائندگی میں یہ اجلاس منعقد ہوا۔تمام ضلعی صدور نے اپنے اپنے اضلاع کی رپورٹ پیش کی اور آگے فعالیت کے لئے صوبائی کابینہ سے رہنمائی لیتے رہے ۔ جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب نے پالیسی ساز خطاب فرمایا ۔

علامہ سید ملازم حسین نقوی صوبائی مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب،برادر سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکریٹری ،برادر سید آغا حسین شاہ زیدی صوبائی سیکریٹری سیاسیات ،برادر نجیب الحسن نقوی صوبائی سیکریٹری تعلیم ،برادر مظہر عباس جعفری صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی ،برادر انوار زیدی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ،برادر ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکریٹری اور آخر میں برادر سلیم صدیقی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے خطاب کیا ۔ تمام صوبائی شعبوں کے اراکین نے اضلاع کے صدور اگلے 4 ماہی پروگرام دیا تاکہ جب اگلا شوری کا اجلاس منعقد ہو تو ہم ایک فعالیت کے ساتھ سرخرو ہو کر مل بیٹھیں ۔ ان شاءاللہ ۔

 تمام شرکاء نے شوری پنجاب کے کامیاب اجلاس پر صوبائی جنرل سیکریٹری جناب سید حسن رضا کاظمی کی خدمت میں مبارک باد پیش کی ۔ اس اجلاس میں ضلع لاہور ،صوبائی آفس ،برادر رائے ناصر علی ،برادر سید حسین شاہ زیدی ،برادر مظہر جعفری اور ضلع لاہور سے برادر نجم عباس خان ضلعی صدر ضلع لاہور ،برادر آفتاب ہاشمی ضلعی جنرل سیکریٹری ،برادر بابر،شمسی یونٹس صدر ،برادر جناب مولانا شمس الحسن نے میزبانی کا بھرپور کردار ادا کیا ۔ آخر جناب سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکریٹری  نے تمام شرکاء اجلاس کا شوری کے اجلاس میں شرکت کرنے کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔

وحدت نیوز(لاہور)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور ڈویژن ،امامیہ آرگنائزیشن لاہور ریجن اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے باہمی اشتراک سے قومی مرکز شاہ جمال میں حضرت امام خمینی (رہ) کی 34 ویں برسی کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں عاشقان ولایت کی کثیر تعداد میں شرکت ۔ مقررین نے حضرت امام خمینی (رہ) کی خدمت خراج عقیدت پیش کیا ۔ علامہ ظہیر کربلائی نے مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے وفد کے ہمراہ شرکت کی اور خطاب کیا ۔

وحدت نیوز(گلگت)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں زیر تعلیم شعبہ اسلامی تعلیمات، سیاسیات اور بین الاقوامی تعلقات کے طلبہ و طالبات نے پروفیسر انصار مدنی کے ہمراہ گلگت بلتستان اسمبلی کا دورہ کیا۔

 اسمبلی حال میں ممبر اسمبلی و مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کنیز فاطمہ ،سیکرٹری اسمبلی عبدالرزاق اور ایڈیشنل سیکرٹری عاشق حسین نے طلبہ و طالبات کو گلگت بلتستان اسمبلی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

 اس موقع پر گلگت بلتستان کی سیاسی تاریخ، گلگت بلتستان اسمبلی کا ارتقائی سفر اور اسمبلی کے افعال کے حوالے سے طلبہ و طالبات کو آگاہ کیا گیا.

وحدت نیوز(اسلام آباد) وحدت یوتھ پاکستان کا دو روزہ محبان وطن مرکزی یوتھ کونسل اجلاس جامع امام الصادق ؑ اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا، اراکین مرکزی یوتھ کونسل نے کثرت رائے سے علامہ تصورحسین مہدی کو وحدت یوتھ پاکستان کا مرکزی صدر منتخب کرلیا ، چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے نومنتخب یوتھ صدر سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ وحدت یوتھ پاکستان کے دو روزہ محبان وطن مرکزی یوتھ کونسل اجلاس کے اختتامی سیشن میں ملک بھرسے شریک اراکین مرکزی یوتھ کونسل نے علامہ تصورحسین مہدی کو بھاری اکثریت سے مرکزی صدر منتخب کرلیا ہے ۔

قبل ازیں تین نام مرکزی یوتھ کونسل کے سامنے پیش کیئے گئے جن میں سید سجاد نقوی ، علامہ تصور حسین مہدی اور حسن رضا شامل تھے، مرکزی رکن شوریٰ عالی علامہ اقبال بہشتی اور وزیر زراعت گلگت بلتستان کاظم میثم کی زیر نگرانی انتخابی عمل انجام پایا جبکہ خفیہ رائے شماری کے نتیجے میں علامہ تصور حسین مہدی بھاری اکثریت سے مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان منتخب قرار پائے۔

چیئرمین ایم ڈبلیوایم پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے نومنتخب صدر وحدت یوتھ پاکستان علامہ تصورحسین مہدی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ علامہ راجہ ناصرعباس نےکہا کہ علامہ تصور حسین کو وحدت یوتھ پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ خداوند متعال بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام آپ کو اس الہیٰ ذمہ داری سے باطریق احسن عہدہ برآں ہونے کی توفیق عطا فرمائے تاکہ آپ تنظیم کے اعلیٰ اہداف اور ملک وملت کی خدمت کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ آمین یارب العالمین

وحدت نیوز(اسلام آباد)صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین و معاون خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان برادرمحمد الیاس صدیقی کی پھوپھی جان قضائے الہیٰ سے جہاں فانی کی جانب کوچ کرگئیں۔

مرحومہ کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وصوبائی قائدین سمیت اراکین اسمبلی نے دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے  اور مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی ہے ۔

چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس ، وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی، جنرل سیکریٹری ناصرشیرازی، سیکریٹری سیاسیات اسدعباس نقوی ، صوبائی صدر آغا علی رضوی، وزیر زراعت کاظم میثم، ممبر جی بی کونسل شیخ احمد نوری، پارلیمانی سیکریٹری شیخ اکبر رجائی ،پارلیمانی سیکریٹری برائے حقوق نسواں کنیز فاطمہ و دیگر نے کہا کہ تکلیف کی اس گھڑی میں غم زدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

رہنماؤں نے کہاکہ خداوند متعال مرحومہ کی مغفرت فرمائے ، انہیں جوار جناب شہزادی کونینؑ میں محشور فرمائے اور تمام پسماندگان کو اپنی بارگاہ سے صابرین کا اجر عظیم عنایت فرمائے۔ آمین

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree