The Latest

وحدت نیوز (ایبٹ آباد) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کے صوبائی شوری اجلاس کی پہلے نشست کا اغاز ہوا ۔  اجلاس کا آغاز علامہ سید غضنفر نقوی نے تلاوت کلام مجید سے کیا ۔

 صوبائی سیکرٹری جنرل شبیر ساجدی نے ابتدائیہ ،  قواعد و ضوابط بتاتے ہوئے حالات حاضرہ اور ہماری ذمہ داری پر بحث کی ۔  تعارفی نشست کے بعد صوبائی صدر علامہ جہانزیب جعفری نے صدارت کیا اور تنظیمی اور نظریاتی زندگی پر تفصیل سے بحث کی ۔ پہلے نشست کا اختتام دعایے امام زمانہ پر ہوا۔نماز مغرب کے بعد شب شہدا کا انعقاد مسجد رسول اعظم ایبٹ آباد میں ہوا ۔

تلاوت صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سید نقی شاہ فخری نے کی ۔ مولانا شبیہہ الحسن نے نعت رسول مقبول پیش کیا ۔ علامہ شیر افضل عسکری نے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا ۔ سابق سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی، شبیر ساجدی ، علامہ نذر علی روحانی نے خطاب کرتے ہوئے شہدا کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔

وحدت نیوز(لاہور) عزاداری کونسل مجلس وحدت مسلمین لاہور کا اجلاس زیر صدارت سید فخر حسنین رضوی ایڈووکیٹ صدر عزاداری کونسل مجلس وحدت مسلمین لاہور منعقد ہوا جس میں آغا علی شیر جنرل سیکرٹری عزاداری کونسل مجلس وحدت مسلمین لاہور اور لائسنس ہولڈرز اور عزاداران عمائدین نے شرکت اجلاس تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوا اجلاس میں تنظیم سازی اور ایام عزا محرم الحرام میں عزاداران کو درپیش مسائل پر گفتگو ہوئی۔

 اس موقع پر آغا علی شیر جنرل سیکرٹری لاہور نے گزشتہ روز ایس پی صدر اور دوسرے پولیس حکام سے عزاداری ونگ کے وفد کی ملاقات کے حوالے سے بریف کیا اور انتظامیہ سے عزاداری کے متعلقہ مسائل کے جلد حل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ،ساتھ ہی انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں احسن باکسر نامی معلون نے امام زمانہ علیہ السلام کی شان میں گستاخی کی اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور اسی دوران حکومت وقت کا ایک شیعہ مذہبی ترانے پر پابندی عائد کرنا نہایت ہی گٹھیا اور مزہبی منافرت کا عملی مظاہرہ اور شیعہ دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے میں حکومت وقت کو کہنا چاہتا ہوں کہ آپ نفرت انگیز احکامات جاری نے سے پرہیز کریں اور میری قوم کو مزید مت آزمایا جائے ہم نے کھبی بھی ریاست اور اداروں کے خلاف بھی مزاحمت نہیں کی اور وطن عزیز کی سلامتی ہمارے ایمان کا حصہ ہے لہذا اس طرح کی منافرت بلکل بھی برداشت نہیں کرینگے ۔

آخر میں صدارتی خطاب سید فخر حسنین رضوی ایڈووکیٹ صدر عزاداری کونسل مجلس وحدت مسلمین لاہور نے کرتے ہوئے کہا کہ ملک پاکستان کے اندر عجیب ہیجانی کیفیت ہے اور انہوں نے اب مذہبی منافرت جیسے گھناؤنا کھیل شروع کردیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے سلام فرماندے ترانے میں کیا کوئی مذہبی منافرت جیسے الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو کٹھ پتلی حکومت واضح کرے اس کے کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ان کی ملکی دشمن پالیسی کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک امام زمانہ علیہ السلام جو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بیٹے ہیں ان کی شان اقدس میں گستاخی کی گئی مگر یہ حکومت ملزمان کو پکڑنے کی بجائے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں استعمال کر رہی ہے اور دوسری طرف سندھ حکومت کے ایک شرابی نمائندے شرجیل میمن کی طرف سے شام غریباں کا مذاق اڑایا گیا جو کہ اہلیبت علیہ السلام کے ساتھ منسوب ہے انشاللہ جلد ہم ان کے خلاف کورٹ اور قانونی کارروائی کا آغاز کرینگے اور ملک پاکستان ہمارا وطن ہے ہمارے بڑوں نے بڑی قربانیاں دیں ہیں ان حکمرانوں کے آباؤاجداد اس وقت بھی سامراجی قوتوں کے ساتھ ملک پاکستان کے خلاف تھے اور انکی اولاد آج بھی ملک پاکستان کے اندر فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے میں مشغول ہے جو کہ ہم کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

وحدت نیوز(مرید کے) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب تحصیل مریدکے کی تنظیم نو ہوئی ہے تحصیل کے انٹرا پارٹی الیکشن میں تحصیل کے 8 یونٹس نے حصہ لیا ہے اور متفقہ طور پر مولانا ضیغم عباس کو تحصیل مریدکے کا اگلے 3 سال کے لئے مجلس وحدت مسلمین تحصیل مریدکے کا صدر منتخب کر لیا گیا۔

صوبائی جنرل سیکریٹری جناب سید حسن رضا کاظمی نے ان سے حلف لیا۔ اس پروگرام ضلع شیخو پورہ کے ضلعی صدر جناب برادر سید عرفان نقوی اور صوبہ پنجاب کے صوبائی جنرل سیکریٹری جناب سید حسن رضا کاظمی نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔

وحدت نیوز(جہلم)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تحفظ عزاداری محترمہ فہیمہ زینب اور ضلعی صدر محترمہ تحسین زہرا کی سرپرستی میں سروبہ ضلع جہلم کے مقام پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا جس میں جہلم کے تمام یونٹس کی نمائندگان نے شرکت کی اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی اور مولانا حسن مہدی کاظمی صاحب نے خصوصی دعوت پر شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا ۔

محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے خطاب میں  قرآن کریم کی  ہماری زندگی میں اہمیت اور آئمہ معصومین علیھم سلام کی سیاسی زندگی پر روشنی ڈالی ورکشاپ کے اختتام پر مرکزی صدر نے محترمہ فہمیہ زینب اور کارکنان سے ملاقات کی اور علاقے میں کی گئی  ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مختلف کتب بطور ھدیہ پیش کیں اس موقع پر مولانا مہدی کاظمی صاحب نے بھی ننھے بچوں میں ہدیئے تقسیم کیئے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر سخاوت علی نے کہا ہے کہ عید الاضحی سے قبل ہی محرم الحرام کے انتظامات کو مکمل کیا جائے اور ٹینڈر جاری کیے جائیں تاکہ بروقت ان کی تکمیل ہو سکے، حکومتی سطح پر متعلقہ اداروں کو بروقت کام مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں، جن روٹس کے مسائل ہیں انہیں فی الفور حل کیاجائے، جن روٹس پر سیوریج اور گیس پائپ لائن کی کھدائی کا سلسلہ جاری ہے اس کی فوری مرمت کی جائے۔ تاکہ محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وحدت نیوز(سکردو) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری دو روزہ دورے پر سکردو پہنچ گئے، وہ آج مقامی علمائے کرام و عمائدین عظام سے ملاقات کرینگے، اس سلسلے میں انہوں نے علماء کرام کے وفد کے ہمراہ جامعہ مسجد سکردو کے امام جمعہ والجماعت علامہ شیخ حسن جعفری سے ملاقات کی، ملاقات میں علاقے کی مجموعی صورتحال بارے گفتگو ہوئی، جس میں عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کا اعادہ کیا گیا، عوام کی بنیادی ضروریات زندگی جن میں آٹا، پانی اور بجلی کی عدم فراہمی اور شدید قلّت پر قابو پانے پر زور دیا گیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے زیر اہتمام 18 جون بروز اتوار یادگار شہداء سکردو پر تکریم شہداء کے عنوان سے منعقدہ اجتماع سے مرکزی قیادت سمیت صوبائی رہنما و دیگر مقامی علماۓ کرام خطاب کریں گے، جس میں حالیہ ملکی و علاقائی, سیاسی، معاشی و سماجی صورتحال سمیت دیگر قومی و بین الاقوامی حالات و واقعات پر گفتگو کی جائے گی۔

وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان)مجلس وحدت مسلمین اور مجلس علماء مکتب اہلبیتؑ ڈیرہ اسماعیل خان کے زیراہتمام تکریم شہداء و فکر امام خمینی سیمینار کا انعقاد کوٹلی امام حسین علیہ السلام میں کیا گیا۔ سیمینار میں مرکزی، صوبائی اور ضلعی عہدیداروں نے شرکت کی، جن میں مجلس علماء مکتب اہلبیتؑ کے مرکزی رہنماء علامہ سید عبدالحسین الحسینی، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری، صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر حسین ساجدی، علامہ حافظ نذیر، ایم ڈبلیو ایم ڈیرہ اسماعیل خان کے صدر مولانا سید غضنفر نقوی، مولانا سید جعفر نقوی، علامہ عابد حسین بہشتی کے علاوہ مختلف علاقوں سے آئے علمائے کرام اور متولیان امام بارگاہ شامل تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین کے جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی نے کراچی میں مئیر کے انتخابی عمل پر کہا ہے کہ ہم عوامی مینڈیٹ کی توہین کی مذمت کرتے ہیں۔ کراچی میں پیپلز پارٹی نے میئر کے انتخاب میں آمرانہ کردار ادا کیا، جمہوریت کی چیمپئین سیاسی جماعت نے جمہوری رائے کو تسلیم نہیں کیا۔ دھونس دھاندلی اور لوگوں کو ووٹ دینے سے روکا جائے گا تو غیر جمہوری عمل بنیادی انسانی حقوق اور آئین پاکستان کیلئے نقصان دہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری عمل میں لوگوں کو جب تک یہ یقین نہیں ہوگا کہ ہم جسے ووٹ دیں گے ووٹ اسی کا نکلے گا اور جسے ووٹ دینا چاہیں گے ہمیں اپنی رائے کے اظہار میں آزادی ہو گی تو یہ جمہوریت ہے بصورت دیگر یہ بظاہر تو جمہوریت ہے لیکن یہ آمریت ہے۔ منتخب افراد نے ایک غیر منتخب فرد کو میئر بنایا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جمہوری عمل کی پاسداری کرتے ہوئے غیر منتخب افراد کو امیدواروں میں شامل نہ کیا جائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آئین شکن ٹولے نے ملک بھر میں ظلم و ستم اور لاقانونیت کی انتہا کردی ہے۔ صبح شام 73 کے آئین کا راگ الاپنے والوں نے 73 کے آئین کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔ فوجی عدالتوں کا اعلان آئین سے مذاق ہے، جو نام نہاد جمہوری حکومت کی سنگین غلطی ہے۔ تیرہ جماعتی حکومتی اتحاد میں بیٹھے جمہوریت کے نام نہاد علمبرداروں نے چادر و چار دیواری قانون اصول آئین سبھی کو پامال کرتے ہوئے اپنا مکروہ چہرہ عوام کو دکھا دیا ہے۔ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں کا الیکشن سے فرار پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ جنہوں نے قوم کے غیور لوگوں کو حق گوئی کے جرم میں ننگا کیا، آج وہ خود ننگے ہو چکے ہیں۔

قوم کی عزت و ناموس اور خواتین پر حملہ کرنے والوں کے سیاہ کارناموں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم کو مظلوم بلوچستان کے درد کا درست احساس ہونا چاہئے۔ جہاں اپنی ہی قوم اور عوام کو فتح کرنے کے لئے پانچ آپریشن کئے گئے۔ گولی بارود اور جبر و استبداد کے ذریعے اپنی ہی قوم کو فتح کرنے والوں کو یہ بات سمجھنی چاہئے کہ زخموں پر نمک پاشی سے نہیں بلکہ زخموں پر مرہم رکھ کر امن و اخوت اور محبت کا پیغام دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوئی غلام نہیں ہیں۔ غلامی نا منظور اور حقیقی آزادی کے نعروں کی عوام میں مقبولیت قوم کے روز افزوں شعور اور بیداری کی علامت ہے۔ جسے کچلنے کے لئے دن رات کوشش کی جا رہی ہے۔ مگر یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ ظلم کی سیاہ رات کا اختتام اب قریب ہے۔

وحدت نیوز(گلگت) کوئی سوچے بھی نہیں کہ مجلس وحدت مسلمین ان حالات سے خوفزدہ ہو کر پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ جائے گی بلکہ پہلے سے بھی ذیادہ مضبوطی سے ساتھ دیگی۔ بعض شکست خوردہ عناصر جو سیاست کے میدان میں مقابلہ نہیں کر سکتے وہ دیگر حربے استعمال کر رہے ہیں، ان کے ہاتھ میں کچھ نہیں آنے والا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین جی بی کے رہنما اور معاون خصوصی وزیر اعلیٰ الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور مجلس کی قیادت ایسے لیڈر کر رہے ہیں جن کو نہ لالچ دیا جا سکتا ہے اور نہ ہی کوئی خوفزدہ کر سکتا ہے اور علامہ ناصر عباس جعفری کا شروع دن سے یہ موقف رہا ہے کہ مملکت خداداد پاکستان ایک خودمختار ریاست ہے، اس کی خارجہ و داخلہ پالیسی آزاد ہونی چاہیے اور اقوام عالم سے برابری کی سطح پہ تعلقات استوار ہونے چاہیں۔ ملکی آئین پہ عملدرآمد ہونا چاہیئے جو کہ ملک میں افراتفری اور معاشی غیر یقینی صورت حال پر قابو پانے کا واحد راستہ ہے۔
 
انہوں نے کہا قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس کے حکم پر مجلس وحدت خالد خورشید کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ کے بدترین سہولت کار الٹا مجلس پر سہولت کاری کا الزام لگا رہے ہیں۔ خالد خورشید کا دور دیگر دو حکومتوں سے کامیاب دور رہا ہے، جس پر کرپشن، اقربا پروری اور فرقہ واریت کا کوئی الزام نہیں اور سوائے سہولت کاروں اور سیاسی شکست خوردہ عناصر کے پورے گلگت بلتستان کے عوام وزیر اعلیٰ خالد خورشید سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا ایک سال سے حکومت کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو حکومتی اتحاد کے سامنے سواۓ شرمندگی کے کچھ نہیں ملا ہے اور انشااللہ خالد خورشید اپنا پانچ سالہ حکومتی مدت پوری کرینگے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree