The Latest

وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان صوبائی تنظیم سازی کونسل کا اجلاس اہم فیصلہ جات۔اجلاس کی صدارت صوبائی سیکرٹری سیاسیات شیخ احمدعلی نوری اور صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی آغا سید ھادی الحسینی نے کی۔اجلاس میں ضلع سکردو،روندو،شگر،کھرمنگ اور ضلع گنگ چھے کے صدور اور مسئولین نے شرکت کی۔اجلاس میں مندرجہ ذیل فیصلے کئےگئے۔

1: محرم تک تمام اضلاع میں 10 سے 15 یونٹ تشکیل دیاجائے گا۔اور ہر ضلع محرم سے پہلے ضلعی شوری کا اجلاس رکھے گا۔

2: رکن جی بی کونسل شیخ احمدعلی نوری اور شعبہ تنظیم سازی کے مسئولین 3 جولائی تک تمام اضلاع کے تنظیمی دورے کرینگے۔جس کے تحت کل بروز پیر 26 جون کو ضلع گنگ چھے اور 27 جون کو ضلع کھرمنگ کا دورہ کیا جائےگا۔

3: تنظیم سازی کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور لازمی وسائل پر مشتمل درخواست ہر ضلع یکم جولائی تک صوبائی سیکرٹریٹ میں جمع کراینگے۔

4: شگر کے معروضی سیاسی حالات اور اتحادی جماعت کے وزیر کے متعلق خصوصی کمیٹی بناکر گزشتہ الیکشن میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے حوالے سے کام کرنے کا فیصلہ کیا۔

5: ضلع کھرمنگ سے ڈاکٹر حسن محمدی کو تنظیم سازی کی اضافی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیاگیا۔

6: ضلع روندو کے زیر اہتمام ورکرکنونشن میں مجاھد ملت اور تمام صوبائی قائدین اور ایم ڈبلیو ایم کے سیاسی رہنماؤں کی شرکت یقینی بنائی جائے گی۔

وحدت نیوز(کبیر والا) وحدت یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ تصور علی مھدی ایک روزہ دورے پر تحصیل کبیر والا ملتان ڈویژن پہنچے،اس موقع پر کارکنان کی جانب سےان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وحدت یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ تصور علی مھدی ایک روزہ پر ڈویژن ملتان کی تحصیل کبیر والا پہنچے،  جوانان کی طرف سے شاندار استقبال کیا گیا۔

پھولوں کے ہار پہنا کران کا استقبال کیا گیا، علامہ تصور علی مھدی نے جوانان کا شکریہ ادا کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امام مہدی عج کے ظہور کے لیے راستہ ہموار کرنے کے لیے نوجوانوں کو اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے چار ذی الحج شہادت صحابی رسول حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے موقع پر کہا ہے کہ حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سچائی اور صداقت کے علمبردار اور باطل سے ٹکرانے والے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ کہہ کر ابوذر غفاری کی صداقت پر مہر ثبت کر دی کہ آسمان نے آج تک ایسے انسان پر سایہ نہیں کیا جو ابوذر سے زیادہ سچا ہو۔ ابوذر غفاری سچے عاشق رسول تھے۔ جنہوں نے زاہدانہ زندگی گذاری اپنے بے مثال زہد و تقویٰ کے باعث انہیں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی مثل کہا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سچائی تلخ ہوتی ہے لہٰذا حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو حق گوئی کے جرم میں ربذہ کے صحراء میں جلاوطن کیا گیا۔ جہاں آپ نے عالم غربت میں مظلومانہ شہادت پائی۔

ابوذر غفاری ہر دور کے اہل حق کا رہبر و رہنماء ہے۔ جو ظلم کے آگے جھکنے کی بجائے ربذہ کے صحراء میں جلا وطن رہنا پسند کرتے ہیں۔ ابوذر تاریخ انسانی کا منفرد کردار ہے جسے تا ابد یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آل محمد علیہم السلام نے ہر دور میں پاکیزہ اور بے عیب کردار کے حامل ایسے بے نظیر انسانوں کی تربیت کی، جن پر بشریت کو ناز ہے۔ سلمان، ابوذر، مقداد، مالک اشتر اور عمار یاسر جیسے سینکڑوں اعلیٰ کردار کے حامل انسان نے مکتب اسلام میں تربیت پائی۔ جنہوں نے تاریخ انسانی پر اپنے پاکیزہ کردار کے باعث ان مٹ نقوش چھوڑے۔  عصر حاضر کی بشریت کو حق گوئی کے لئے کردار ابوذر کی ضرورت ہے۔ جو مال دنیا سے بے نیاز ہوکر رضائے رب کی خاطر حق کا علمبردار بن جائے۔

وحدت نیوز(آرٹیکل) ذی الحجہ شب شہادت صحابیِ رسول ﷺ حضرتِ جنابِ ابوذر غفاری علیہ السلام کی مناسبت سے آپ ع کو ظلم کے خلاف احتجاج پہ پہلے مدینہ سے شام پھر شام سے مدینہ بھیجا گیا  اور آخر مدینہ سے بھی ربزہ کے گرم صحرا کی طرف شہر بدر کر دیا گیا اور اعلان کیا گیا کہ مدینہ سے کوئی بھی ابوذر غفاری ع کو الودع کہنے تک نہ نکلے مولا امیر ع گھر سے ابوذر ع سے الوداعی ملاقات کے لیے تشریف لائے۔

 ابوذر نے ایک دفعہ بھی اپنی خدمات کا تذکرہ نہیں فرمایا اور مولا امیر ع سے ایک مٹھی جو تک طلب نہ کی کہ میں شہر بدر کر دیا گیا ہوں کیسے ربزہ کے صحرا میں گزر بسر کروں گا ایک اونٹ 2 بکریاں بیوی اور بیٹی کے ساتھ ربزہ کی طرف چل دیے اپنے ہاتھوں سے مٹی کا ایک کمرہ تعمیر کیا اور مسجد بنائی صحرا کی تپش اونٹ کو نگل گئی خشک زمین بکریاں کھا گئی اور بیوی أم زر بھی زندگی کو الوداع کہہ گئیں ۔

آخری وقت بھوک و پیاس سے نڈھال بیٹی کو ساتھ لے کر مدینہ کی طرف جاتے رستہ پہ بیٹھ گئے اور بیٹی سے فرمایا میں یہاں مر جاوں گا میری لاش پہ ہی بیٹھے رہنا ایک قافلہ گزرے گا تو اسے کہنا کہ یہ رسول اللہ ص کے صحابی ابوذر کی لاش ہے وہ میرا کفن دفن کر دیں گئے ابوذر ع کی کل اس وقت ضرورت زندگی فقط ایک چادر تھی مٹی کا برتن اور پاوں میں جوتے بھی نہیں تھے  ۔

آج کا دن ابوذر ع عظیم جلیل القدر صحابی رسول اللہ ص کی شہادت تنہائی کا دن ہے رسول اللہ ص معصومین ع کی بارگاہ میں اظہار تسلیت  کرتے ہیں۔

حضرت ابوذر غفاری راہ حق میں صبر واستقامت کا استعارہ ہے آپ نے ساری صعوبتیں برداشت کی مگر راہ ولایت و امامت سے ایک لحظہ بھی پیچھے نہیں ہٹے اور ہمیشہ حق اور صداقت کی ترجمانی کی ۔

پوری زندگی علی علیہ السلام کے عشق میں گزاری راہ علی علیہ السلام میں اونٹ بکری جو کہ اموال کا خلاصہ تھا اور اپنی شریک حیات کوبھی راہ اسلام میں فدا کیا۔

اور رہتی دنیا تک مکتب تشیع کا سرفخر سے بلند کیا۔

جھکانہیں،بھکانہیں سمجھوتہ نہیں کیا ہمیشہ حق کیساتھ رہے اور حق پر ہی جان نچھاور کی۔

وحدت نیوز(ملتان) وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ تصور علی مھدی تنظیمی دورے پر آج ملتان ڈویژن پہنچ گئے۔ ڈویژن ملتان کے یوتھ ونگ کے عہدیدران و کارکنان سے ملاقات کریں گے۔

 ملتان میں یوتھ ونگ کو فعال بنانے پر جوانان سے خصوصی نشست میں بھی شرکت کریں گے اور نوجوانوں کو خصوصی ہدایات بھی دیں گے، مرکزی صدر علامہ تصور علی مھدی نے بتایا ہے کہ آج ملتان ڈویژن کا تنظیمی دورہ ہے اور عہدیداران وجوانان، ممبران سے ملاقات ہوگی۔

وحدت نیوز(لاہور)قلعہ گجر سنگھ لاہور میں ایس ایچ او قلعہ گجر سنگھ کیساتھ مجلس وحدت مسلمین لاہور عزاداری ونگ کے صدر سید فخرِحسنین رضوی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی بسلسلہ محرم الحرام میٹنگ ہوئی جس میں سیدفخرِ حسنین رضوی ایڈووکیٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کی آمد آمد ہے بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا لاہور میں عزاداری کے حوالے سے عزاداران کو مسئلے مسائل درپیش ہیں جن کو جلد محرم سے پہلے حل کیا جائے, عزاداری امام حسینؑ میں کسی بھی قسم کی بد نظمی برداشت نہیں کی جائے گی مزید کہا کہ تمام عزاداران کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروایا جائے مجلس وحدت مسلمین پاکستان عزاداروں اور مومنین کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگئی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عزاداری امامِ حسینؑ میں خلل کسی صورت برداشت نہ کرینگے,اور مومنین و عزاداروں سے زبردستی شورٹی بانڈ دستخط کروائے جانے والا رویہ کسی صورت بھی برداشت نہ کیا جائے گا,  کیونکہ عزاداری امام حسینؑ ہماری عبادت ہےاور عبادت کے لئیے کسی قسم کا شورٹی بانڈ نہیں لیا جا سکتا۔

میٹنگ کے بعد 8.9 ربیع الاول کو ہونے والی لاہور کی مرکزی عزاداری بی بی پاک دامن (س) کے روٹ کا ایس ایس پی آپریشن لاہور,  ایس پی قلعہ گجر سنگھ,  ایس ایچ او قلعہ گجر سنگھ کے ساتھ دورہ کیا گیا جس وفد میں سیٹھ عدنان(رہنما پولیٹیکل کونسل), آغا شاہ حسین قزلباش, ایس ایچ او خواجہ حسن رضا ,فیضان نقوی, سید فخرِحسنین رضوی ایڈووکیٹ شامل تھے , بی بی پاک دامن میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے سیکورٹی پلان ڈسکس کیا, اور مومنین کی آمد سے پہلے تمام سیکورٹی معاملات مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سینٹ مراعات میں بے تحاشہ اضافہ غریب عوام کے ساتھ کھلم کھلا مذاق ہے، سابقہ اور موجودہ حکمران ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، ان ناعاقبت اندیش حکمرانوں نے ملکی مفاد میں کونسا قابلِ ذکر کارنامہ انجام دیا ہے، اس کرپٹ نظام اور اس کے پروردہ افراد نے عوام کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا ہے، موجودہ حکومت اور سہولت کاروں کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے، جس کا فیصلہ عوامی عدالت میں ہو گا، مافیاز کی پشت پناہی کرنے والے کٹھ پُتلی حکمران عوام کو دلدل سے نکالنے کی صلاحیت سے عاری ہیں، غربت سے تنگ آکر خود کشیاں کرنے والی عوام کے پیسے حکمرانوں کی عیاشیوں اور پروٹوکول پر خرچ ہونا اخلاقاً اور شرعاً جرم ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سینٹ مراعات میں ہوشربا اضافہ کرنا غریت کی چکی میں پسے عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، یہ بل آئین کے بھی متصادم ہے جسے عوامی مفاد کے خلاف پاس کیا گیا ہے، اس شرمناک اور ذاتی مفادات کے تحفظ پر مبنی بل سے جھوٹے جمہوری نعروں کی قلعی کھل گئی ہے، قومی مفادات کو پس پشت ڈال کر آسائش پسند حکمران قومی دولت کو بے دردی سے لوٹنے کی روش پر قائم ہیں، ہچکولے کھاتی ملکی معیشت ان بھاری بھرکم سہولیات کی ہرگز متحمل نہیں ہو سکتی، یہ سنگ دل حکومتی ٹولہ عوامی مشکلات میں کمی کی بجائے مسلسل اضافے کا باعث بن رہا ہے، سوشل میڈیا کے اس دور میں عوام بیدار ہیں اور اس طرح کے مفاد پرستانہ اقدامات سے باخبر ہیں، اب ماضی کی طرح اس طرح کا غیر منصفانہ اور امتیازی سلوک ہرگز برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے زیر اہتمام سکردو میں ناصران مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے عنوان سے ایک میڈیا ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی عہدیداران نے شرکت کی، ورکشاپ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت شیخ محمد کاظم سروری نے حاصل کی۔ناصران مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف ورکشاپ کے شرکاء سے دور حاضر میں میڈیا کی اہمیت عنوان پر صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان علامہ سید آغا علی رضوی نے سیر حاصل گفتگو فرمائی۔

عصری تقاضوں کے مطابق سوشل میڈیا کی افادیت اور غرض وغایت کے موضوع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مظاہر علی شگری نے روشنی ڈالی۔سوشل و ڈیجیٹل میڈیا کے اہداف اور میڈیا کی تمام تر جہتوں کے مؤثر طریقہ کار اپنانے کے حوالے سے شرکائے ورکشاپ سے مرکزی میڈیا آفس انچارج شجاعت علی بلتی نے نپے تلے انداز میں روشنی ڈالی۔ صوبائی سیکرٹری تربیت رسول میر نے بھی تعلیم و تربیت کے اہم موضوع پر خوبصورت گفتگو کی۔شرکاء ورکشاپ نے اس پروگرام کو انتہائی موزوں اور وقت کی اشد ضرورت قرار دیتے ہوئے اس پروگرام سے مستفید ہونے اور اسے سراہا۔

وحدت نیوز(کراچی)دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت ہفتہ وار مرکزی اجتماعی دعائے توسل و مجلس شہادت حضرت امام محمد تقی الجواد علیہ السلام اور برائے مرحوم مومنین و مومنات کے ایصال ثواب، بیماروں کی شفایابی، لاپتہ افراد کی بازیابی، مظلوم فلسطینی ، کشمیری مسلمانوں کے ظلم سے نجات سمیت وطن عزیز پاکستان کے استحکام کیلئے خصوصی دعا کا انعقاد محفل شاہ خراسان روڈ پر کیا گیا، دعا کی تلاوت کی سعادت مولانا سید علی رضا نجفی نے حاصل کی اور امام جوادؑ کی زندگی و سیرت پر روشنی ڈالی۔زیارت عاشورہ اور دعائے امام زمانہؑ کی تلاوت مولانا مختار حسین جبکہ سلام علی رضا جعفری، شیزاز شاہ زیدی نے پیش کیا، مومنین و مومنات نے شرکت کی ۔

دعا کے اختتام پر مومنین و مومنات کے درمیان نیاز تقسیم کی گئی، اس دوران شہدائے ملت جعفریہ،رہنما ایم ڈبلیو ایم مولانا تصور حسین جوادی صاحب اور دیگر مرحومین کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی، اس موقع پر برادر ناصر الحسینی نے اعلان کیا کہ 4 جولائی بروز منگل بعد نماز مغربین محفل شاہ خراسان روڈ پر جشن ولادت باسعادت امام محمد باقر علیہ السلام اور عید غدیر کے سلسلے میں محفل میلاد منعقد ہوگی جس میں شہر کے مشہور شعراء کرام، منقبت خواں حضرات نذرانہ عقیدت پیش کریں گے،.جبکہ اہلیان سولجر بازار کی جانب سے 6 جولائی بروز جمعرات بعد نماز مغربین محفل شاہ خراسان روڈ سے عزاخانہ زہراؑ سولجر بازار تک جلوس و جشن بسلسلہ شب عید غدیر و یوم تکمیل دین برآمد ہوگا۔

وحدت نیوز(گلگت)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی و رہنما ایم ڈبلیو ایم جی بی محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ ملک کی دیگر یونیورسٹیوں کے مقابلے میں زیادہ فیس لینے والی قراقرم یونیورسٹی کا دیوالیہ ہونا وائس چانسلر کی مجرمانہ غفلت یا کرپشن کا نتیجہ ہے۔

ایک بیان میں رہنما مجلس وحدت مسلمین کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے وائس چانسلر کو برطرف کر کے کارروائی کریں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree