The Latest

وحدت نیوز(کراچی)الاآصف پیٹرول پمپ کراچی ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کی شہادت پر مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی کا اظہار مذمت اور افسوس۔

میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی پر موجود دو پولیس اہلکاروں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں ۔شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہیں ۔

 علی حسین نقوی نے کہا کہ شہر میں جرائم پیشہ افراد کا راج ہے ۔پولیس محافظوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

ان کاکہنا تھا کہ اسڑیٹ کرائم میں ملوث جرائم پیشہ افراد کے خلاف قانون سخت کیا جائے۔اسٹریٹ کرائم میں ملوث جرائم پیشہ افراد کو سر عام پھانسی دی جائے۔

وحدت نیوز(حب)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ذات گرامی انسان کامل ہونے کے باعث عالم انسانیت کے لئے رہبر و رہنماء ہے۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان کے ضلع حب میں اکرم کالونی میں واقعہ بخاری امام بارگاہ میں مومنین سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ایم ڈبلیو یم کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے حب پہنچنے پر ایم ڈبلیو ایم حب کے ضلعی صدر سید قربان علی شاہ رضوی کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کی اور مرحومہ کی بلندی درجات کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر ضلعی سینیئر نائب صدر سید لعل شاہ دوپاسی، نائب صدر عمران حسین انگاریہ، جنرل سیکریٹری سعید احمد لاشاری و دیگر پارٹی اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اکرم کالونی حب کی بخاری امام بارگاہ میں مومنین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ماہ ذی قعدہ کی فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے ساتھ خصوصی نسبت ہے۔ جس کا آغاز اور انجام امام ہشتم امام رؤف کی ذات گرامی سے منسوب ہے۔ ذی القعدہ مہینے کا آغاز حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا اور امام رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت یعنی عشرہ کرامت سے ہوتا ہے اور اس کا آخری عشرہ امام علی رضا علیہ السلام کے ایام شہادت سے منسوب ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ذات گرامی انسان کامل ہونے کے باعث عالم انسانیت کے لئے رہبر و رہنماء ہے۔ آپ نے اپنے پاکیزہ کردار اور الٰہی بصیرت سے بنو عباس کے طاغوتی حکمرانوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلعی صدر اور ضلعی کابینہ سے تنظیمی فعالیت اور ماہ محرم الحرام کے پروگرامز کے متعلق تفصیلی مشاورت کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ہزاروں سیاسی کارکنوں کی ماورائے آئین و قانون گرفتاریوں نے مارشل لاء کے سیاہ دور کو شرما دیا ہے۔ آئین و قانون کو نظرانداز کرکے وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں نے موجودہ نام نہاد جمہوری حکمرانوں کا بھیانک چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ ملک میں عدالتی نظام کو مفلوج اور سپریم کورٹ کو بے توقیر کرنے کے بعد فوجی عدالتوں کے قیام کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کے دعویدار عوامی مینڈیٹ اور عوام کے ووٹ سے شدید خوفزدہ ہیں۔

الیکشن سے خائف جمہوریت کے چیمپئن سلیکشن کے ذریعے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔ عوام سے رجوع اور صاف و شفاف انتخابات کی بجائے چور دروازے سے اقتدار تک پہنچنے کے لئے تمام تر قوانین اور اخلاقیات کو پامال کیا جا رہا ہے۔ متوازی عدالتی نظام کے ذریعے من پسند فیصلوں کے ذریعے عوامی تحریک کو کچلنے کے ملک و قوم کے لئے کوئی بہتر نتائج نہیں نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو تجربہ گاہ بنا کر لوٹوں پر مشتمل جماعت بنائی جا رہی ہے۔ جس کا نا کوئی منشور ہے اور نا ہی کوئی ہدف۔ اب وقت آ چکا ہے کہ عوامی رائے کا احترام کیا جائے اور ملک میں صاف اور شفاف انتخابات کے ذریعے عوام کو آزادانہ فیصلے کرنے کا اختیار دیا جائے اور عوام کا جو بھی فیصلہ ہو اسے خندہ پیشانی سے قبول کیا جائے۔


 وحدت نیوز(اسلام آباد)وفاقی ترقیاتی بجٹ کے ردعمل میں مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ یہ عوام دوست نہیں آئی ایم ایف دوست بجٹ ہے۔ کسانوں اور مزدروں کیلئے کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔ مزدور کی تنخواہ کم ازکم 32 ہزار کی گئی ہے مگر کوئی آجر اپنے مزدور کو اتنی تنخواہ کو تیار نہیں ہوگا؟ کاروباری حضرات اپنے مزدوروں کو اس سے کم تنخواہیں دینے کی سکت نہیں رکھتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں معاشی بحران ہے۔ معاشی بحران کے خاتمہ کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔ تعلیم اور صحت کیلئے بجٹ بہت کم رکھا گیا۔ ترقیاتی بجٹ میں اضافہ تو کیا گیا مگر وہ سیاسی عہدیداران کو نوازے جائیں گے۔ یہ ایک غیر متوازن بجٹ ہے جس سے شعبہ ہائے زندگی سے کسی بھی فرد کو ریلیف نہیں ملا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ تین دہائیاں گزر جانے کے باوجود امت مسلمہ کی امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ سے عشق و محبت میں اضافہ نظر آرہا ہے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں بلوچستان آرٹ گیلری میں رہبر کبیر حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے عروج ملکوتی کے حوالے سے تصویری نمائش کے موقع پر کہی۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے اس موقع پر تصویری نمائش کا معائنہ کیا اور مہمانوں کے تاثرات بک میں اپنے تاثرات قلم بند کئے۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء نے کہا کہ نئی نسل کی درست سمت میں رہنمائی کے لئے حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی یاد اور افکار کو زندہ رکھنا ضروری ہے۔ رہبر کبیر حضرت امام خمینی کی شخصیت اقوام عالم کے لئے رہبر و رہنماء کا درجہ رکھتی ہے۔ تین دہائیاں گزر جانے کے باوجود امت مسلمہ کی امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ سے عشق و محبت میں اضافہ نظر آرہا ہے۔ علمائے کرام کو چاہیے کہ وہ عوام کو امام امت کے افکار و تعلیمات سے روشناس کرائیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مرکزی صدر عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملک اقرار حسین علوی نےایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقرعباس زیدی صاحب کی مشاورت سے برادر زین رضارضوی کو صدر ایم ڈبلیوایم عزاداری ونگ صوبہ سندھ نامزد کردیا ہے ۔ مرکز سےان کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیاہے۔

واضح رہے کہ زین رضا رضوی ایم ڈبلیوایم کے پرانے اور محنتی ورکرز میں شمار ہوتے ہیں، اس سے قبل وہ ضلع وسطی اور کراچی ڈویژن میں مختلف عہدوں پر فرائض باحسن وخوبی انجام دے چکے ہیں، امید ہے وہ یہ اہم ذمہ داری بھی بطریق احسن انجام دیں گے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)وحدت یوتھ ونگ آزاد کشمیر مظفر آباد کے ڈویژنل صدر اور سابقہ ڈویژنل صدر آئی ایس او آزاد کشمیر ڈویژن سید بلال حیدر سبزواری کی ناگہانی وفات پر چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی، مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرشیرازی، مرکزی کوآرڈینیٹر وحدت یوتھ ونگ تصور مہدی،صدر ایم ڈبلیوایم آزاد جموں کشمیر علامہ ڈاکٹر سید یاسرعباس سبزواری نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔

قائدین نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر یوتھ ونگ مظفر آباد ڈویژن کے صدر و سابقہ ڈویژنل صدر آئی ایس او آزاد کشمیر ڈویژن سید بلال حیدر سبزواری جوکہ گزشتہ روز ایک روڈ  حادثے میں ہم سے جدا ہوگئے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان اپنے مخلص اور فعال کارکن کی وفات پر مرحوم کے پسماندگان کو دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتی ہے  خداوند متعال  بحق محمد وآل محمدﷺ  مرحوم کے درجات بلند فرمائے اورجوار آئمہ میں جگہ عنایت فرمائے ،پسماندگان دوست احباب کو صبر جمیل عنایت فرمائے ۔آمین  

وحدت نیوز(گلگت)کھرمنگ خاص میں خواتین کی طرف سے گندم بحران کےحوالے سے احتجاج کی خبر ملتے ہی ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم و پارلیمانی سکریٹری شیخ اکبر رجائی کی اول وقت میں سیکرٹری محکمہ خوراک مومن جان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر رکن اسمبلی نے کھرمنگ میں گندم کے مسئلے سے آگاہ کرکے فوری طور پر گندم بحران حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

 اس موقع پر سیکریٹری خوراک نے فوری سی ایس اوکو بذات خود وہاں جاکر فوری مسئلہ کوحل کرکے فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

وحدت نیوز(گلگت) جبری لاپتہ شیعہ نوجوانوں کی عدم بازیابی کےخلاف مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم نےگلگت بلتستان اسمبلی میں آواز اٹھادی۔

پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی سے بھی گلگت بلتستان کے جوانوں کی حالیہ دنوں جبری گمشدگیوں کی اطلاعات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اراکین اسمبلی اور منتخب نمائندوں کوبھی اس اہم مسئلے پر بولنا چاہئے بات کرنی چاہئے۔

وحدت نیوز(کراچی)دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے زیر اہتمام ہفتہ وار مرکزی اجتماعی دعائے توسل و مجلس برسی ایصال ثواب بانی انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقد ہوئی، جس میں تلاوت دعائے توسل کی سعادت مولانا مرزا یوسف حسین نے حاصل کی، سلام عقیدت ثاقب رضا ثاقب نے پیش کیا ۔

مجلس برسی امام خمینیؒ سے علامہ مرزا یوسف حسین نے خطاب کرتے ہوئے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ امام خمینی ایک الہی شخصیت تھے، امام خمینیؒ  کے افکار معاشرے کو زندگی دینے والے افکار تھے، ان کی فکر مسلمان امتوں کے لئے نجات کا باعث ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ امام خمینیؒ  کے نظریات کے پرچار کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

 انہوں نے انقلاب کا درس کربلا سے حاصل کیا۔ کربلائی فکر دراصل امام زمانہؑ کے قیام کی فکر ہے، اس موقع پر مولانا مختار علی، مظاہر حسین ہاشمی، صادق حسین زیدی، ضامن عباس، محمد رضا، جاوید حسین نقوی، عامر کاظمی، شیخ نذیر علی، علی عباس، اقبال کاظمی اور دیگر مومنین و مومنات نے شرکت کی، نوحہ خوانی برادر محمد علی جلالوی نے کی۔

 آخر میں امام خمینیؒ، شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی، شہدائے پاکستان و ملت جعفریہ اور مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور بیمار مریضوں کی  جلد شفایابی اور اسیران ملت جعفریہ کی رہائی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree