The Latest
وحدت نیوز(لاہور) ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ لاہور کا مشترکہ اجلاس جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید مبارک علی موسوی رکن شوری عالی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی زیر صدارت صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب لاہور میں منعقد ہوا ۔ لاہور و گردونواح سے علماء کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اجلاس سے جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب اور جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے خطاب کیا ۔ اجلاس کے آخری اور مرکزی خطاب جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید مبارک علی موسوی کیا ۔
انہوں علماء کی مشکلات اور ان کے حل کے بہت ہی خوبصورت تجاویز اجلاس کے سامنے رکھیں جنہیں علمائے کرام نے لبیک یا حسین کی صداؤں سے قبول کیا ۔ تمام مقررین نے علمائے کرام سے درخواست کی کہ آنے والے یوم القدس میں بھرپور خود بھی معمم ہو کر شرکت کریں اور مومنین کرام کی شرکت کو بھی یقینی بنائیں ۔ تمام خطباء کی گفتگو اتنی جامع اور مدلل تھی کہ حاضرین علمائے کرام نے بہت سراہا ۔ علمائے کرام کی ایسی نشستیں جاری رہیں گی ۔ ان شاءاللہ
وحدت نیوز(جیکب آباد)مرکز تبلیغات اسلامی بلوچستان کے زیر اہتمام گوٹھ حاجی امداد حسین جکھرانی ضلع جعفر آباد میں حضرت ام المومنین سیدہ خدیجہ الکبریٰ ع کے یوم وفات کی مناسبت سے مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا۔ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت خدیجہ الکبریٰ سلام اللہ علیہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شریک حیات ہمدم و مددگار تھیں آپ سب سے پہلے رسول اسلام پر ایمان لائیں اور تبلیغ رسالت میں پیغمبر خدا کا ساتھ دیا۔ سیدہ خدیجہ الکبریٰ ع نے اپنی الہی بصیرت سے اعلان نبوت سے پہلے ہی سید الانبیاء کے اعلی کردار و اعلی شخصیت کو پہچانا اور ان کی شریک حیات بننے کا فیصلہ کیا اور انہیں شادی کا پیغام بھیجا۔
انہوں نے کہا کہ حضرت جبرائیل امین حضرت خدیجہ الکبریٰ ع کے لئے اللہ تبارک و تعالیٰ کا سلام لے کر حضور سید الانبیاء پر نازل ہوتے تھے جو ان کے بلند مرتبے کی دلیل ہے۔ حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم زندگی بھر سیدہ خدیجہ الکبریٰ سلام اللہ علیہا کے احسانات کے معترف رہے اسی لئے دین اسلام اور امت مسلمہ ملیکہ العرب کے احسانات کو کبھی نہیں بھلا سکتے۔
انہوں نے کہا کہ حضرت خدیجہ الکبریٰ ع نے اپنی دولت حضور سید کونین کے قدموں میں نچھاور کر دی۔ حضرت خدیجہ الکبریٰ ع کی زندگی عصر حاضر کی خواتین کے لئے نمونہ عمل ہے ۔ دین اسلام اور رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی راہ میں انفاق و ایثار اور راہ خدا میں آنے والے مصائب و آلام میں صابر و ثابت قدم رہنا حضرت خدیجہ الکبریٰ ع کے اوصاف حمیدہ میں شامل ہیں۔اس موقع پر مجلس عزا سے مجلس علمائے مکتب اہل بیت کے ضلعی صدر علامہ سیف علی ڈومکی نے بھی خطاب کیا۔
وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت مدرسہ المصطفی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں شیعہ اکابرین کا اہم اجلاس۔ضلع جیکب آباد جعفر آباد نصیر آباد اور شکار پور کے اضلاع سے شیعہ رہنماؤں کی شرکت ۔ سیاسی صورتحال اور گذشتہ انتخابات کے نتائج کا جائزہ ۔ آئندہ کی سیاست میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان حکمت عملی پر مشاورت اجلاس میں علمائے کرام منتخب کونسلر انجمنوں اور قومی تنظیموں کے ذمہ داران شریک مجلس وحدت مسلمین ضلع شکار پور کے صدر اصغر علی سیٹھار، ضلع جیکب آباد کے صدر نذیر حسین جعفری، سید غلام شبیر نقوی، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی رہنما سید عبدالقادر شاہ، سید شبیر علی شاہ ،ضلع صحبت پور کے صدر سید شاہد حسین شاہ ،سید بہار شاہ ،بزرگ شیعہ رہنما سید مظہر علی شاہ نقوی ،چیف کونسلر عبدالرب لاشاری ،اصغریہ آرگنائزیشن کے رہنما انعام علی اغانی، وحدت یوتھ ونگ کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی منصب علی کربلائی ،آئی ایس او کے سابقہ ڈویژنل صدر فضل عباس بہشتی، مجلس علمائے مکتب اہل بیت کے ضلعی صدر علامہ سیف علی ڈومکی ،جعفریہ الائنس کے رہنما مولانا منور حسین سولنگی و دیگر شریک ہوئے۔
اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملت جعفریہ کی نمائندہ جماعت ہے جو ہر محاذ پر ملت کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔ قومی حقوق کے حصول کے لئے سیاسی میدان میں حاضر رہنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے امن و امان کی ابتر صورتحال پر مجلس وحدت مسلمین ضلع شکار پور کی جانب سے پیدل مارچ قابل تحسین اقدام ہے۔ آئندہ عام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد کے صدر برادر اسداللہ چیمہ کی زیر صدارت ضلعی کابینہ کا اجلاس پی ڈبلیو ڈی برادر سید عامر زیدی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، اجلاس میں صوبائی سیکرٹری تعلیم پنجاب برادر سید نجیب نقوی کی خصوصی شرکت اور نماز باجماعت کا شرف بھی حاصل کیا۔
اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت برادر علی عمران نے حاصل کی، اجلاس میں کابینہ اراکین نے ماہ مبارک رمضان میں ضلع اسلام آباد کی جانب سے رمضان راشن پروگرام کا جائزہ لیا اور عالمی یوم القدس کے بھرپور انعقاد کے سلسلے میں اہم امور پر مشاورت کی گئی۔
ضلعی کابینہ کی مختلف شعبہ جاتی کارکردگی کو جانچتے ہوئے ذمہ داریوں کا تعین بھی کیا گیا، اجلاس کے اختتام پر ضلعی نائب صدر برادر سید عامر زیدی کی طرف سے افطار کا اہتمام بھی کیا گیا تھا، اجلاس کا اختتام دعائے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ساتھ کیا گیا۔
وحدت نیوز(لاہور) صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی نے اتفاق ہسپتال لاہور میں زیر علاج ضلع جھنگ کے معروف عزادار اور سماجی کارکن سید رہبر حسنین شاہ کاظمی کے فرزند سید علی جون کاظمی کی عیادت کی۔
علی جون کوکچھ روز قبل اچانک طبعیت ناساز ہونے پر پہلے جھنگ ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے اسے اتفاق ہسپتال لاہور ریفر کردیا جہاں پر اس کا علاج جاری ہے ۔
سید علی جون ایک پرجوش انقلابی جوان جو خط ولایت کا پیرو ہونے کے ساتھ علاقے میں جوانوں کی تربیت کے حوالے سے بہت فعال ہے ۔
علامہ صاحب نے اس نوجوان کے لئے جلد صحتیابی کی دعا فرمائی ۔ مولانا ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکریٹری اور جناب عمران علی شیخ صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
وحدت نیوز(لاہور)علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین کی اپنے وفد کے ہمراہ جناب عمران علی شیخ صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ہمراہ لاہور کے قدیم معروف عزادار و بانی مجالس عزاء جناب سید شبیر علی شاہ کی رہائش گاہ واقع اقبال ٹاون آمداور ملاقات ۔
سید شبیر علی شاہ نے صوبائی صدر کا وقت نکال کر ان کی کی رہائش گاہ آمد پر شکریہ ادا کیا ۔ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے کہا کہ ہمارا حق بنتا ہے کہ آپ جیسے بزرگوں پاس آئیں اور آپ کے خالصانہ تجربے سے استفادہ کریں ۔ شبیر شاہ نے کہا علماء کا کردار معاشرے میں بڑی اہمیت کا حامل ہے معاشرے کی اصلاح علماء ہی کے ہاتھ میں ہے ۔ اگر علماء پیچھے ہٹے تو دوسرے منبر پر قابض ہوجائیں گے ۔
صوبائی صدر علامہ علی اکبر کاظمی نے سیدشبیر علی کی صحت و سلامتی کے لئے دعائے خٰیر بھی فرمائی۔ ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی ۔ عمران علی شیخ صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود مجلس وحدت مسلمین پنجاب اور مولانا ظہیر کربلائی بھی صوبائی آفس سیکرٹری پنجاب بھی صوبائی صدر کے ہمراہ تھے ۔
وحدت نیوز(لاہور) علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کا اپنے وفد کے ہمراہ لاہور میں ذاکر اہلبیتؑ عمران حیدر گل کی رہائش گاہ آمد صوبائی صدر ایم ڈبلیوایم نے ذاکر اہلبیت ؑ عمران حیدر گل سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کی بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔
ذاکر اہلبیتؑ عمران حیدر گل نے صوبائی صدر کا اپنے والد کے انتقال پر تعزیت کرنے کا شکریہ ادا کیا ۔جناب نجم عباس خان ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور اور آفتاب علی ہاشمی سنیئرضلعی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور بھی کے ہمراہ تھے ۔ صوبائی صدر مرحوم ریاض حسین جعفری کی قبر پر گئے اور فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے لئے مغفرت کی دعا کی ۔
وحدت نیوز(لاہور) علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی اپنے وفد کے ہمراہ ذاکر اہلبیت ؑ جناب غلام عباس رتن کی رہائش گاہ واقع بحریہ ٹاون لاہور آمدذاکر غلام عباس رتن کی عیادت اور انکی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔
ذاکر غلام عباس رتن نے صوبائی صدر کا ان کی عیادت کرنے اور ان کی رہائش آمد پر شکریہ ادا کیا ۔ جناب نجم عباس خان ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور اور آفتاب علی ہاشمی سنیئرضلعی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
وحدت نیوز(لاہور)علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی اپنے وفد کے ہمراہ داروغہ والہ میں قدیمی عزادار ریاض جعفری کی رہائش گاہ آمد۔ صوبائی صدر ایم ڈبلیوایم نے ریاض حسین جعفری مرحوم کے فرزند ناصر حسین جعفری سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کی بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔
ناصر حسین جعفری نے صوبائی صدر کا اپنے والد کے لئے مرحوم کی رہائش گاہ آمدپر شکریہ ادا کیا ۔جناب نجم عباس خان ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور اور آفتاب علی ہاشمی سنیئرضلعی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ صوبائی صدر مرحوم ریاض حسین جعفری کی قبر پر گئے اور فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے لئے مغفرت کی دعا کی ۔
وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے جوان قائد شہید اور ڈاکٹر شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہوئے وطن عزیز پاکستان میں اسلام ناب محمدی کی تبلیغ و ترویج کے لئے مصروف عمل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام سفیر انقلاب ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی 29ویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی نور حق کی تجلی تھی۔ جس سے تاریکیوں اور ظلمتوں کی سوداگر استکباری قوتیں خائف تھیں۔ انقلاب اسلامی نے عالمی استکباری نظام کی باطل بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ عاشق امام خمینی تھے۔ قائد شہید عظیم مفکر سید باقرالصدر کے فرمان کی عملی تصویر تھے۔ آپ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی ذات میں ذوب ہوگئے۔ قائد شہید کے گفتار اور کردار سے عشق امام چھلکتا تھا۔
علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پاکستان کے نوجوانوں کے لئے نمونہ عمل ہیں۔ آپ قائد شہید کے پیرو اور دست و بازو بنیں۔ سفیر انقلاب نے انقلاب اسلامی اور رہبر کبیر خمینی بت شکن کے افکار و پیغام کو سر زمین پاکستان میں پھیلایا۔ ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کرنا ہم سب پر واجب ہے۔ قبلہ اول مسجد اقصیٰ اور سرزمین فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خلاف فلسطینیوں کی جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے جوان قائد شہید اور ڈاکٹر شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہوئے وطن عزیز پاکستان میں اسلام ناب محمدی کی تبلیغ و ترویج کے لئے مصروف عمل ہیں۔