The Latest

وحدت نیوز(چکوال)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے ملک کے مختلف اضلاع میں شعبہ خواتین کی تنظیم سازی کا عمل بھرپور انداز میں جاری ہے اس سلسلے میں مرکزی عہدیداران محترمہ معصومہ نقوی اور محترمہ بینا شاہ نے ضلع چکوال کے علاقے جھامرہ تحصیل کلر کہار کا دورہ کیا اور علاقے کی فعال خواتین سے ملاقات کی اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی جس میں محترمہ نادیہ آرگنائزر جبکہ محترمہ شازیہ علوی ڈپٹی آرگنائزر نامزد ہوئیں۔

 اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے خطاب کرتے ہوۓ خواتین کی انفرادی اور اجتماعی کردار پر روشنی ڈالی نیز  غیبت کبری کے زمانے میں اپنی اخلاقی تربیت کرتے ہوۓ کس طرح ظہور کا زمینہ فراہم کر سکتے ہیں پر تفصیلی گفتگو کی مرکزی آفس سیکرٹری محترمہ بینا شاہ نے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کا تعارف اور اغراض و مقاصد بیان کیے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی کی ھدایات پر بیدیاں روڈ یونٹ میں بچوں اور بچیوں کے لیے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ورکشاپ میں بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی محترمہ حنا تقوی نے امام زمانہ علیہ سلام اور عادلانہ حکومت کے نفاذ کے عنوان پر بچوں کو مفید اور سادہ انداز میں لیکچرز دیے اس سہ روزہ تربیتی ورکشاپ کا مقصد بچوں میں احساس ذمہ داری ، دینی شعور اور امام زمانہ عج کے ظہور کی زمینہ سازی کے لئے ترغیب دینا اور اپنے وقت کے امام ع سے بچوں میں انسیت اور قربت پیدا کرنا ہے تاکہ وہ اپنے آقا و مولا ع کی خوشنودی کے لیے معاشرے میں عمل صالح انجام دیں اور ان کی سپاہ میں شامل ہونے کے مشتاق بنیں۔

وحدت نیوز (خوشاب) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی اور آفس سیکرٹری محترمہ بینا شاہ نے ضلع خوشاب کے علاقے پدھراڑ کی فعال سماجی خاتون محترمہ راحیل علوی صاحبہ سے ان کی رہائشگاہ پر تفصیلی ملاقات کی اور محترمہ راحیل علوی صاحبہ کو ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ضلع خوشاب کا آرگنائزر نامزد کیا۔

 محترمہ راحیل علوی بائیس سالہ تنظیمی تجربہ رکھتی ہیں۔علاوہ ازیں پدڑال کے علاقے میں ایک سکول کی پرنسپل کے طور پر اپنی خدمات انجام دیتی رہی ہیں جس میں شیعہ مکتب سے تعلق رکھنے والے آٹھ سو طلباء و طالبات نے تعلیم حاصل کی۔

 محترمہ راحیل علوی صاحبہ مقامی انجمن کینزان زہراؑ کی بھی مسئول ہیں اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی اراکین کی دعوت پر بطور آرگنائزر ضلع بھر میں ایم ڈبلیو ایم کے پلیٹ فارم سے اپنی خدمات سر انجام دیں گی۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے ٹاون شپ یونٹ میں ماہانہ درسی نشست کے سلسلے کا آغاز کیا۔ اس نشست میں ٹاون شپ کی یونٹ اراکین اور خواتین نے بھرپور شرکت کی خواتین سے حسن خلق کے موضوع پر خطاب کرتے ہوۓ محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا ایک مسلمان کے لئے عمدہ اور بہترین اخلاق کا مالک ہونا بہت ضروری ہے۔

 ان کا کہنا تھاکہ حسنہ اخلاق میں عفودرگزر، صبروتحمل، قناعت وتوکل،خوش خلقی و مہمان نوازی،تواضع و انکساری ،اور خلوص و محبت جیسے اوصاف شامل ہیں جو کہ انسان کے لیے  کمال و رشد کی منازل طے کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔

انہوں نے کہا اگر انسان اخلاق سے عاری ہو تو وہ فقط اپنے لبادے کا کفن اوڑھےجسم کا جنازہ اٹھائے پھرتا رہتا ہے کیونکہ جس طرح جسم کی زندگی روح سے مربوط ہے اسی حیاتِ روح اچھے اخلاق سے وابسطہ ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اہم  اپنی زندگی میں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعلیمات و اسوہ حسنہ کو اپنا لیں تو اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ دین و دنیا میں  کامیابی  ہمارا مقدر بن جائے گی۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ کی مرکزی رہنما محترمہ فرحانہ گلزیب اور محترمہ گلشن زیدی نے ضلع ملتان کا تنظیمی دورہ کیا اور ضلعی سیٹ اپ تشکیل دیا اس موقع پر محترمہ تصدق زہرا ضلعی  سیکرٹری جنرل منتخب ہوئیں ۔

محترمہ فرحانہ گلزیب نے نو منتخب سیکرٹری جنرل اور ان کی کابینہ سے حلف لیا محترمہ گلشن زیدی اور محترمہ فرحانہ گلزیب نے تنظیم کے اغراض و مقاصد بیان کیے اور ایک مضبوط تنظیمی سٹرکچر کی تشکیل کے لیے اراکین کابینہ کی راہنمائی کی مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے  نو منتخب کابینہ کو کتب ھدیہ کی گئیں۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت کی سیکرٹری جنرل محترمہ سائرہ ابراہیم اور سوشل ویلفیئر سیکرٹری محترمہ جمیلہ نے وحدت ہاوس گلگت میں نو منتخب رکن گلگت بلتستان اسمبلی محترمہ کنیز فاطمہ سے تفصیلی ملاقات کی ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین گلگت بلتستان کے تنظیمی امور اور خطے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

 اس موقع پر رکن جی بی اسمبلی محترمہ کنیز فاطمہ کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کو مضبوط کرنے کے لیے مختلف پراجیکٹس پر باہمی تعاون سے کام کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ اس سیاسی سفر میں تنظیمی منشور پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کرونگی اور اس الہی جماعت پر لوگوں کے اعتماد کو قائم رکھنے اور گلگت بلتستان کی عوام کی محرومیوں کو دور کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرونگی ۔

اس موقع پر محترمہ سائرہ ابراہیم نے نیک تمنات کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا گلگت بلتستان کے زمینی حقائق دیگر صوبوں سے یکسر مختلف ہیں یہاں کے لوگ تعلیم یافتہ اور باشعور ہیں۔

 انھوں نے کہا خطے کے عوام کو روزگار اور تعلیم و صحت کے بہترین وسائل میسر ہوں تو وہ یہاں سے دوسرے شہروں کو ہجرت نہ کریں اور اپنے خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا سکیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی مجلس وحدت مسلمین کے مخلص اور صالح اراکین اسمبلی جی بی کے روشن مستقبل کی نوید سنائیں گے۔

وحدت نیوز(حیدرآباد)خواتین جب تعلیم یافتہ ،اخلاق وآداب سے مزین ہونگیں تو ظلم و جہالت کی تاریکیاں چھٹ جائیں گیں اور صالح معاشرہ کی تشکیل ممکن ہوگی ہر دور اور زمانے میں ایسی خواتین گذری ہیں جنہوں نے علم دین کے حصول اور اس کی نشرو اشاعت میں گرانقدر اور نمایاں خدمات انجام دی ہیں اور یادگار تابندہ نقوش چھوڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے فلاحی ادارے بیت زہرا حیدر آباد میں خواتین کے لیے منعقدہ تربیتی و فکری نشست سے کیا ۔

انھوں نے مزید کہا سیاسی اور معاشی طور پر دنیا اب منتقلیِ طاقت کے دور سے گزر رہی ہے یہ شفٹ آف پاور مغرب سے مشرق کی طرف ہے ایسے میں ہمیں اپنی سیاسی اور  شعوری تربیت پر کام کرنے کی ضرورت ہے علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے بیت زہراؑ میں کیے جانے والے کاموں کو سراہا اور نئے پراجیکٹس پر مفید آراء پیش کیں ۔

اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل سندھ علامہ باقر زیدی اور مولانا انور علی جعفری نے بھی ان کے ہمراہ موجود تھے  نشست کا انعقاد مرکزی سیکرٹری نشر واشاعت مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین و چیئر پرسن بیت زھراؑ محترمہ عظمی تقوی کی سربراہی میں کیا گیا جبکہ مرکزی رابطہ سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سیمی نقوی نے بھی خصوصی شرکت کی محترمہ عظمی تقوی نے حالیہ گلگت بلتستان الیکشن میں ملنے والی کامیابی پر قائد وحدت کو مبارکباد پیش کی اور حیدر آباد اور سندھ کے دوسرے اضلاع سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل اور تنظیمی امور پر مشاورت کی۔

وحدت نیوز(دادو) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری روابط محترمہ سیمی نقوی و معاون سیکرٹری روابط و تنظیم سازی محترمہ غزالہ جعفری کی جانب سے ضلع دادو میں ضلعی سیٹ اپ تشکیل دیا گیا محترمہ معصومہ کاظمی کو ضلعی سیکرٹری جنرل نامزد کیا گیا اور 15 رکنی کابینہ کی حلف برداری کی گئی۔

 اس موقع پر محترمہ سیمی نقوی نے تنظیم کے اھداف و مقاصد بیان کیے جبکہ محترمہ غزالہ جعفری نے ایک مضبوط تنظیمی سٹرکچر بنانے کے لیے خواتین کی راہنمائی کرتے ہوئے تین ماہ کا برنامہ پیش کیا ۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجا ناصر عباس جعفری حفظ اللہ اور صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا سید باقر زیدی نے بھی خواتین سے ملاقات کی ۔

قائد وحدت علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے خواتین سے خطاب کیا اور تنظیم کے بنیادی اھداف بیان کیے اور خواتین کو سنت زینبی پر عمل کرتے ہوۓ معاشرہ سازی کرنے کی تلقین کی۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی کی سربراہی میں امور فلاح و بہبود کے حوالے سے جوہر ٹاؤن لاہور میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی اور ضلعی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ عالیہ رضوی کے علاوہ محترمہ عندلیب آغا اور محترمہ صبا کاظمی نے بھی شرکت کی ۔

میٹنگ میں 9 نکاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال ہوا ایجنڈے میں دور حاضر کی مالی مشکلات کے پیش نظر خواتین اپنی روزمرہ کی ضروریات زندگی کو پورا کرنے کے لیے کس طرح گھر بیٹھے اپنی صلاحیتوں کو بروے کار لاتے ہوئے روزگار حاصل کر سکتی ہیں پر تبادلہ خیال کیا گیا  باہمی مشاورت کے بعد ایک ماہ کا لائحہ عمل "خود مختار خاتون" کے عنوان سے طے کیا گیا جس میں طے شدہ مقاصد کے حصول کے لیے سیمینارز کا انعقاد ، کچن کارڈنینگ اور ہیلتھ کے شعبہ پر کام کیا جائےگا۔

وحدت نیوز(سیالکوٹ) شعبہ خواتین کی مرکزئ ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ تحسین شیرازی اور مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ سیدہ معصومہ نقوی کی جانب سے ملک کے مختلف اضلاع میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی تنظیم سازی کے لیے دورہ جات کا سلسلہ جاری ہے مرکزی نمائندگان نے ضلع سیالکوٹ میں خواتین سے ملاقات کی اور حالات حاضرہ و انقلاب امام مھدی عج کے موضوع پر روشنی ڈالی اس موقع پر باہمی مشاورت کے بعد محترمہ سمیرا بخاری کو بطور آرگنائزر نامزد کیا گیا محترمہ ثنا بتول ، محترمہ ارم فلک اور محترمہ انعم زہرا بھی آرگنائزنگ کمیٹی کی رکن قرار پائیں بعد ازاں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے دینی کتب مومنات کو بطور ھدیہ پیش کی گئیں۔

Page 53 of 122

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree