وائس چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ سید احمد اقبال رضوی کی اسیران مزار عبداللہ شاہ غازی ؑ سے ملاقات

03 October 2022

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کی وفد کے ہمراہ کراچی کے تھانہ درخشاں ڈیفنس آمد، مزار امام زادہ حضرت عبد اللہ شاہ غازی علیہ السلام پر ان کے جد امجد حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر عزاداری کے جرم میں گرفتار شیعہ سنی عزاداروں سے ملاقات اور ان کی حوصلہ افزائی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری، علامہ ملک غلام عباس، علی احمر زیدی، ضلع ملیر کے صدر سید احسن عباس رضوی، ضلع شرقی کے صدر حسن رضا، ثمر سعید رضوی، کاظم نقوی، سلیم کاظمی و دیگر بھی موجود تھے۔

علامہ سید احمد اقبال رضوی نے حوالات کے دروازے پر کھڑے ہوکر فضائل و مصائب باب الحوائج امام موسی کاظم علیہ السلام و اسیران کوفہ و شام بیان کئے اور تمام عزاداروں کی جلد رہائی اور شہید ذاکر اہل بیت (ع) نوید عاشق بی اے کی مغفرت کی اجتماعی دعا بھی کی۔ اس موقع پر تھانہ درخشاں کی فضاء نعرہ حیدری و محمدؐ و آل محمدؑ پر درود اور گریہ و زاری سے گونج رہی تھی۔ علامہ صادق جعفری و دیگر رہنماؤں نے کہا کہ انشاءاللہ تمام عزادار رہا ہوکر اپنے گھروں کو واپس جائیں گے، ہم آخر وقت تک آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree