وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما آغا آصف رضا ایڈوکیٹ بلامقابلہ تحصیل بار ایسوسی ایشن ساہیوال ضلع سرگودھا کے نائب صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ آغا آصف رضا ایڈوکیٹ کے بلامقابلہ انتخاب پر ایم ڈبلیوایم کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی ، مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرشیرازی ، مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی سمیت دیگر مرکزی وصوبائی رہنماؤں اور ضلعی عہدیداران نے انہیں مبارک پیش کی ہے۔ ایم ڈبلیوایم قائدین نے آغا آصف رضا ایڈوکیٹ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی مزید ترقی اور کامیابی کیلئے دعا کی ہے ۔