وحدت نیوز(مٹیاری) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹر ی جنرل علامہ مقصودڈومکی نےسیکریٹری فلاح بہبود عالم کربلائی ، ضلع مٹیاری کی سیکریٹری جنرل علامہ اختر حسین اور سید فرمان علی شاہ کاظمی کے ہمراہ تعلقہ ھالا یوسی کرم خان نظامانی گاؤن ملوک خان لغاری میں پیپلز پارٹی کے رہنما وڈیرہ علی احمد نظامانی اور گینگ وار سرغنہ جعفرسہتو کے کارندوں کی جانب سے ایم ڈبلیوایم کے کارکنان اور حامیوں کی املاک پر حملے سے متاثرہ افراد سے ملاقات کی ،تفصیلات کے مطابق علامہ مقصودڈومکی نے وڈیرے کی لشکر کشی کے نتیجے میں تباہ ہونی والی املاک اور نقصانات کا جائزہ لیا اور متاثرین کی روداد بھی سنی ، علامہ مقصودڈومکی کی آمد کے ساتھ ہی متعلقہ تھانے سے پولیس نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور متاثرین کو انصاف دلانے کے دعوے کیئے، علامہ مقصودڈومکی نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی رہنما علی احمد نظامانی اور جعفرسہتو کے اس ظلم پر مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور ان دہشت گرد عناصرکی پشت پناہی کررہی ہے ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت اس واقعے کا فوری نوٹس لے اور لوٹ مارمیں ملوث عناصر کے خلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے وگرنہ مجلس وحدت مسلمین شدید احتجاج پر مجبور ہوگی، علامہ مقصودڈومکی کی آمد کی اطلاع ملتے ہی مخالف گروہ نے مین شاہراہ بلاک کرکے دھرنا دیا اور ایم ڈبلیوایم قائدین کا راستہ روکنے کی کوشش کی بعد ازاں ایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنما عالم کربلائی کی مدلل گفتگو سے شکست کھانے کے بعد انہوں نے راستہ چھوڑ دیا۔