وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل سید میثم رضا عابدی و دیگر رہنماو ¿ں نے کہا ہے کہ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی مردم شماری کے عمل کو انتہائی صاف و شفاف رکھا جائے، تاکہ کسی طبقے کی جانب سے یہ متنازعہ قرار نہ دیا جاسکے، مردم شماری میں حکومتی عدم توجہی سے خدشات جنم لے رہے ہیں، جس سے پاکستان کے مستقبل میں ب ±رے اثرات کا اندیشہ غالب نظر آرہا ہے، مردم شماری کو کامیاب بنانا حکومت اور سیاسی جماعتوں سمیت تمام محب وطن حلقوں کی ذمہ داری ہے، اسے متنازعہ بنا کر ملک و قوم سے خیانت نہ کی جائے، ان خیالات کا اظہار رہنماو ں نے وحدت ہاو س میں کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ مبشر حسن، علامہ صادق جعفری،علامہ نشان حیدر، علامہ علی انور،علامہ اظہر نقوی، علامہ احسان دانش، تقی ظفر و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماو ں نے کہا کہ مردم شماری 2017ءکی جانب سفر عدالت عظمٰی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، جس کے سبب مردم شماری میں حکومتی عدم توجہی سے خدشات جنم لے رہے ہیں، جس کی واضح مثال جسے میڈیا نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ سندھ میں مردم شماری کے فارم 2 الف کو خارج کر دیا گیا ہے، جس کے باعث معذور افراد، تعلیمی رجحان، نقل مکانی کے اسباب، بے روزگاری، سمیت دیگر اہم اور حساس اعداد و شمار حاصل نہیں کئے جا سکیں گے، ان جیسی حکومتی غفلت اور عدم توجہی سے پاکستان کے مستقبل میں برے اثرات کا اندیشہ غالب نظر آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے عمل کو ہر لحاظ سے مکمل ہونا چاہیے، وگرنہ نامکمل مردم شماری نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکتی اور نامکمل اعدادوشمار کی وجہ سے ملکی ترقی کیلئے ایک مکمل قابل عمل منصوبہ بندی نہیں کی جا سکے گی، جس سے ایک جانب تو ملکی تعمیر و ترقی کو انتہائی نقصان پہنچے گا وہیں دوسری جانب کئی اہم اور حساس نوعیت کے امور بھی اصل روح کے مطابق انجام نہیں پا سکیں گے، اس طرح انیس سال بات ہونے والی مردم شماری ماضی کی طرح تنازعات کا شکار ہو جائے گی۔ ڈویژنل رہنماو ں نے کہا کہ حکومت کو ملک و قوم کے مفاد میں اس سلسلے میں مکمل ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، مردم شماری کو عالمی معیار کے مطابق انجام دینا ہوگی، تاکہ مستقبل میں ان اعداد و شمار کو سامنے رکھ کر حکومت کی طرف سے ایسے منصوبے تشکیل دیئے جائیں، جو ریاست کے ذمے ہیں اور جو انفرادی ضرورتوں کی تکمیل میں اہم ثابت ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری کو کامیاب بنانا حکومت اور سیاسی جماعتوں سمیت تمام محب وطن حلقوں کی ذمہ داری ہے، اسے متنازعہ بنا کر ملک و قوم سے خیانت نہ کی جائے۔