وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکر یٹری جنرل علامہ مقصو د علی ڈومکی نے سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندہ یونیورسٹی میں داعشی فکر کی ترویج لمحہ فکریہ ہے ۔داعش کے سہولتکار لشکر جھنگوی،سپاہ صحابہ کی صورت میں ملک بھر میں موجود ہیں۔ جب تک نظریاتی اور فکری محاظ پر داعش کو شکست دی نہیں جاتی اس وقت تک داعش کا خاتمہ ممکن نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ داعش کے سپورٹر پارلیمنٹ اور اداروں میں بیٹھے ہوئے ہیں جس کے سبب دہشت گردی میں کمی آنے کے بجائے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ،ہم آپریشن رد الفساد کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔
در یں اثناء خیرپور میں ایس ایس پی آفس کے سامنے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ علامہ محمد نقی حیدری امن و اتحاد کے علمبردار بہادر عالم دین ہیں۔ جنہوں نے ظلم و جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ہمیں مجلس وحدت مسلمین کے ان عظیم کار کنوں پر فخر ہے کے جنہوں نے ظلم کی سیاہ رات میں حسینیت کے نورانی پرچم کو سر بلند رکھا ہے ۔
سندھ کی جامعات میں داعشی فکر کی ترویج اورطالبہ کی داعش میں شمولیت کیلئے شام روانگی لمحہ فکریہ ہے،علامہ مقصودڈومکی