بحرین کے انقلابی عوام کی جدوجہد کو روکنے کیلئے آل خلیفہ نے کرائے کے قاتل تیار کئے ہیں،علامہ مقصودڈومکی

22 March 2017

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکر یٹری جنرل علامہ مقصو د علی ڈومکی نے کہا ہے کہ بحرینی عوام اپنے جمہوری حقوق کے لئے جدوجہدمیں مصروف ہیںہم بحرینی عوام کی پرامن جمہوری جدوجہد کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ بحرینی آمر آل خلیفہ کے ظلم اور بربریت کو آل سعود اور امریکہ سمیت عالمی استعمار کی حمایت حاصل ہے۔ بحرین کے انقلابی عوام کی جدوجہد کو روکنے کے لئے آل خلیفہ نے کرائے کے قاتل تیار کئے ہیں،جنہوں نے انقلابی جوانوں پر بے پناہ ظلم و تشدد کیا ہے، مگر ہر گذرتے دن کے ساتھ بحرینی عوام کی انقلابی جدوجہد مضبوط اور مستحکم ہورہی ہے۔
                  
انہوں نے کہا کہ بحرین کے انقلابی رہنما شیخ عیسی قاسم اور شیخ علی سلمان کو جلد رہا کیا جائے اور بحرین کی قسمت کا فیصلہ بحرینی عوام کو کرنے دیا جائے۔ ایک آزاد عوامی ریفرنڈم اور عالمی مبصرین کی موجودگی میں آزادانہ انتخابات، عوام کے جمہوری حقوق ،    یہ سب مسلمہ عالمی اصولوں کے مطابق بحرینی عوام کا حق ہے۔ جس سے فرار کے لئے بحرینی آمر آل خلیفہ نے آل سعود سے گٹھ جوڑ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یقینا بحرینی عوام کو فتح ہوگی اور آل خلیفہ کا ناجائز اقتدار کا سورج جلد غروب ہوگا۔
                
انہوں نے کہا کہ سانحہ سہون شریف کے متاثرین کے ساتھ سندہ گورنمنٹ کے وعدے وفا نہ ہوئے زخمیوں کا علاج ہوا اور نہ ہی متاثرین کو اعلان کردہ امداد دی گئی، انہوں نے سندہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سانحہ سہون کے مجرموں کو سزا دے اور متاثرین سے کیئےگئے وعدے پورے کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree