مہدی برحق کانفرنس رابطہ مہم، علامہ مقصود ڈومکی کا ضلع جامشور اور ٹنڈواللہ یار کا دورہ

04 August 2017

وحدت نیوز(جامشورو) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے مہدی برحق ؑ کانفرنس اور برسی قائد شہید ؒ کے سلسلے میں ضلع جامشورو اور ضلع ٹنڈو اللہ یار کا دورہ کیا، تنظیمی اجلاس میں شرکت کی اور پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی ؒ کی انتیسویں برسی کے موقع پر مہدی برحق عج کانفرنس، وطن عزیز پاکستان میں امن و اخوت اسلامی کا پیغام ہوگی، کیونکہ قائد شہیدؒ پاکستان میں سامراج دشمنی اور استعماری سازشوں کو بے نقاب کرنے والے تھے، ہمیں حب الوطنی کا درس قائد شہید نے دیا تھا۔ جس نے ضیائی آمریت کے مقابل قیام کیا، آپ ؒ ولی خدا تھے جس کی حیات طیبہ جہاد اکبر اور جہاد اصغر سے عبارت تھی۔ آپ نے بہ یک وقت امریکہ ،اسرائیل، آل سعود اور ضیائی سازشوں کا مقابلہ کیا۔ پاکستان کے کروڑوں شیعہ سوال کرتے ہیں کہ آج تک ہمارے عظیم قائد کے قتل میں ملوث مجرموں کو ملکی نظام عدل کیوں سزا نہ دے سکا، جی ہاں وہ سب مجرم انتقام الٰہی کا ضرور نشانہ بن گئے۔ کیوں کہ خدا کی لاٹھی بے آواز ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیائے کفر، نظام ولایت کے مقابلے میں صف بستہ ہوچکی ہے، آل سعود کے نادان شہزادے کی تربیت صیہونیت نے کی ہے وہ بقیۃ اللہ ؑ کا راستہ نہیں روک سکتا۔ دنیا بھر کے عاشقان امام بیدار اور میدان عمل میں ہیں۔مہدی برحق کانفرنس، سرزمین پاکستان پر ، عاشقان ظہور اور پیروان نظام ولایت کا عظیم اجتماع ہوگا۔ جو وطن عزیز پاکستان میں سامراجی مداخلت، امریکی و سعودی غلامی کے خاتمے اور دھشت گردی اور کرپشن کے خلاف موثر آواز ثابت ہوگا۔ ملک بھر سے عاشقان اہل بیتؑ مہدی برحق کانفرنس میں بھرپور شرکت کرکے وطن عزیز پاکستان میں امن ، اخوت اور سربلندی کا پیغام دیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree