بیت المقدس کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، ایم ڈبلیوایم قنبر

09 December 2017

وحدت نیوز(قنبر) امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قبلہ اول بیت المقدس کو غاصب اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے خلاف قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے حکم پر ملک گیر  یوم مردہ باد امریکہ واسرائیل کےحوالے سے مجلس وحدت مسلمین اور اصغریہ اسٹوڈنٹس تحصیل وارہ کی جانب سے جامع شیعہ مسجد نور مصطفیٰ سے مردہ باد امریکا و اسرائیل، بیت المقدس کی حمایت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ضلع قمبر کے سیکریٹری جنرل زوار حبدار علی لغاری،  ڈپٹی سیکریٹری سید اختر عباس نقوی،  شعبہ یوتھ سیکریٹری زاھد حسین،  برادر نیاز حسین حیدری اور دیگر رہنما کر رہے تھے، احتجاجی  ریلی مختلف چوراہوں  سے ہوتی ہوئی وارہ پریس کلب پہنچی جہاں رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے ہم امریکا و اسرائیل کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں اور جب تک ہماری سانس میں دم ہے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت نہیں بننے دینگے ، قبلہ اول بیت المقدس ہمارا ایمان ہے،  اس مقدس جگہ میں کبھی بھی نجس امریکا و اسرائیل کو نہیں آنے دینگے،  بیت المقدس کل بھی ہمارا تھا آج بھی ہمارا ہے اور کل بھی ہمارا رہیگا، رہنماؤں نے مزید کہا کہ ہم بیت المقدس کی آزادی تک یہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree