وحدت نیوز(سجاول) مجلس وحدت مسلمین کیجانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے اور امریکی سفارتخانہ بنانے کیخلاف پرانی نیشنل بینک سجاول مین بازار چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرے سے ضلعی سیکریٹری جنرل مظفرعلی لغاری اورڈپٹی سیکریٹری جنرل فیاض شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کو شیطان بزرگ امریکہ کی جانب سے اپنی ناجائز اولاد اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کی بھرپورمذمت کرتے ہیں، امت مسلمہ قبلہ اول کے خلاف امریکی ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی،احتجاج کے اختتام پر مظاہرین نے امریکا اور اسرائیل سے نفرت کا اظہار کرتے ہو امریکا و اسرائیل کے جھنڈے نذر آتش کئے گئے۔