ایم ڈبلیو ایم سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے اضلاع کا مشاورتی اجلاس

12 December 2017

وحدت نیوز (لکھی غلام شاہ) مجلس وحدت مسلمین ڈویژن سکھر اور لاڑکانہ کے اضلاع کا مشاورتی اجلاس مدرسہ جوادیہ لکھی غلام شاہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کی جبکہ مشاورتی اجلاس میں صوبائی سیکریٹری تنظیم آغا منور جعفری، ڈپٹی سیکریٹری سیاسیات مشتاق حسین میمن کے علاوہ اضلاع کے سیکریٹری جنرلز، سیکریٹری تنظیم اور یوتھ سیکریٹریز شریک ہوئے۔ اجلاس میں صوبائی دورہ جات اور مرکزی سیکریٹری یوتھ کے چار روزہ دورہ پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے بیت المقدس کو اسرائیل غاصب کا دارالحکومت قرار دینے کا امریکی فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیطان بزرگ امریکہ سے اسلام دشمنی اور انسانیت سے عداوت کے علاوہ کوئی توقع نہیں۔ دنیا بھر کے غیور مسلمان اپنی طاقت سے امریکی فیصلے کو پیروں تلے روندیں گے۔فلسطین کے مظلوم عوام خود کو تنہا نہ سمجھیں ہم جدوجہد کے ہر مرحلے پر قبلہ اول کی آزادی کے لئے آواز بلند کریں گے۔ اب وہ دن زیادہ دور نہیں جب بیت المقدس آزاد ہو۔ شیطان بزرگ امریکہ کے اس شرانگیز فیصلے کے خلاف ہم بھرپور احتجاج کریں گے۔قدس کی آزادی تک اور اسرائیل کی بربادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے مظلومین عالم کے حق میں ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔ یمن، فلسطین ، کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت اور ظالموں کی مخالفت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree