وحدت نیوز(لاڑکانہ) لاڑکانہ میں جشن میلاد کی تقریب منعقد ہوئی، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ تکفیری گروہ سے عالم انسانیت کو خطرہ ہے،تکفیری گروہ کی تشکیل اور حکمت عملی میں شیطان بزرگ امریکہ سمیت شیاطین عالم کا بنیادی کردار ہے۔ جو اسلام دشمن امریکی صدر ٹرمپ کے آگے ناچتے رہے وہ میلاد النبی ﷺ کے جشن کو ناجائز سمجھتے ہیں، تعجب ہے۔
انہوں نے کہا کہ آل سعود اپنے منطقی انجام کی طرف بڑہ رہے ہیں، وہی انجام جو ہر جابر و ظالم کا مقدر ہوتا ہے۔ آل سعود کو صدام ، قذافی اور رضا شاہ پہلوی کے عبرتناک انجام سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔ شہید مظلوم آیۃ اللہ باقر النمر ؒ سمیت ہزاروں بے گناہ انسانوں کا پاکیزہ خون آل سعود کی ذلت ورسوائی کا باعث ہوگا،تقریب سے مجلس وحدت مسلمین لاڑکانہ کے سیکریٹری جنرل مولانا محمد علی شر و دیگر نے خطاب کیا۔
آل سعود اپنے منطقی انجام کی طرف بڑہ رہے ہیں، وہی انجام جو ہر جابر و ظالم کا مقدر ہوتا ہے، علامہ مقصودڈومکی