وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کےوفد کی جنرل مینیجر کے الیکٹرک سلیم بلوچ،ڈپٹی جنرل مینیجر محمد ندیم ودیگر افسران سے آئی بی سی ملیر میں اہم ملاقات،وفد میں ایم ڈبلیوایم کے رہنما احسن عباس رضوی، عارف رضا زیدی اور ممتاز حسین شامل تھے، ایم ڈبلیوایم کے وفد نے کے الیکٹرک انتظامیہ سے جعفرطیار سوسائٹی و ملحقہ آبادیوں میں جاری بنڈل کیبلنگ و نئے میٹرز کی تنصیب اور اوور بلنگ کے مسائل کے حل کے حوالے سے عوامی ریلیف کے لیے بات چیت ہوئی جس پر کے الیکٹرک حکام کی جانب سے اوور بلنگ کی شکایات پر صارفین کو 50% ریلیف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی.
جعفرطیار سوسائٹی کے سروے نمبر 491 اور 492 کو اسمال انڈسٹریز فیڈر سے نکال کر جعفرطیار سوسائٹی کے فیڈر پر منتقلی کی بات ہوئی.محرم الحرام، صفر و ربیع الاول میں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بعد از مغربین لوڈ شیڈنگ نہ کرنے پر بات ہوئی۔
10 محرم کے بعد اوور بلنگ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے جعفرطیار سوسائٹی میں باقاعدہ کیمپ لگا کر صارفین سے درخواستیں وصول کی جائیں گی. اسی کیمپ میں بلنگ کنٹرول کے لیے پاور کنزمپشن کے حوالے سے عوامی آگاہی بھی فراہم کی جائے گی۔
ایک سال سے جعفرطیار سوسائٹی میں رات کے اوقات میں 11 بجے سے 01:30 بجے تک ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے اوقات کو فوری تبدیل کرنے اور اسکے علاوہ بنڈل کیبلنگ کے کام کی تکمیل کے بعد بتدریج لوڈشیڈنگ کو کم کر کے بلآخر جعفرطیار سوسائٹی کو لوڈشیڈنگ فری قرار دینے کا مطالبہ کیا کیونکہ جعفرطیار سوسائٹی سے کے الیکٹرک کو 80 فیصد سے زیادہ ریکوری حاصل ہوتی ہے،کے الیکٹرک حکام کی جانب سے نئے میٹرز کے حوالے سے صارفین کے ازہان میں موجود شکوک وشبہات کے ازالے اور اطمینان کی خاطر نئے میٹرز کو چیک کروانے کے لیے موبائل وین اور اسٹاف کی فراہمی کی بھی یقین دہانی۔