وحدت نیوز (کراچی ) مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی سیاسی کونسل نے ایم ڈبلیوایم سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری اور معروف سماجی شخصیت سید علی حسین نقوی کو آمدہ قومی انتخابات میں حلقہ PS-89ضلع ملیر کراچی سے اپنا امیدوار نامزد کردیاہے، مرکزی پولیٹیکل سیل سے جاری ایک بیان میں کہاگیاہے کہ وطن عزیز میں موثر سیاسی تبدیلی کرپشن اور لوٹ مار سے پاک معاشرے کی تشکیل کیلئے ایم ڈبلیوایم جنرل الیکشن 2018 میں ملک کے مختلف حلقوں سے قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں پر قابل، باکردار اور اہل امیدواروں کو میدان میں اتارے گی، تاحال کسی جماعت کے انتخابی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ، ملک کی مختلف بڑی سیاسی ومذہبی جماعتوں سے بات چیت فیصلہ کن مراحل میں ہے ، انشاءاللہ جلد مرکزی قیادت آمدہ انتخابی پالیسی کا اعلان کرے گی۔