وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی دویژن کے رہنما علامہ مبشر حسن نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے زمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یمن پر سعودی حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی پالیسی اور سعودی عقیدہ و ریال کے باعث نہتے مسلمان مر رہے ہیں، حکومت پاکستان یمن کے معاملہ میں دخل اندزی کی بجائے پاکستان میں قیام امن پر توجہ دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاوس انچولی میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے جنرل ورکزر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع ڈسٹرکٹ سینٹرل سیکرٹری جنرل زین عباس ،عسکر ی رضا،مظاہرہ رضا سمیت کارکنان بھی موجود تھے۔
علامہ مبشر حسن نے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب نے یمن پر حملہ کرکے ظلم عظیم کیا ہے، یہ عمل کسی اسلامی ملک کے شایان شان نہیں، پالیسی امریکہ کی، ریال اور عقیدہ سعودی عرب کے اور پس عوام رہے ہیں، پاکستان میں خودکش حملوں کی ترویج سعودی آئیڈیالوجی نے کی، انہوں نے وزیراعظم میاں نواز شریف سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر سعودی عرب نے 10 سال آپ پر احسانات کئے ہیں تو آپ اپنے بچے دیکر ان کا احسان اتاریں نہ کہ بے گناہ لوگوں کے بچے دیکرنہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بحرین میں بے گناہ عوام کا قتل عام کرنے کیلئے 25 ہزار سابق فوجی پاکستان سے بھیجے گئے، اور اب سعودی جنگ میں کودنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان یمن کے معاملہ میں دخل اندزی کی بجائے اپنے ملک میں قیام امن پر توجہ دے۔