دنیا کے کسی بھی ملک اور کسی بھی کونے میں امن انسان کی اولین ترجیح ہوتی ہیں، کونسلرکربلائی رجب علی

05 September 2016

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے رہنما اور کونسلر کربلائی رجب علی نے امن و امان کی اہمیت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے کسی بھی ملک اور کسی بھی کونے میں امن انسان کی اولین ترجیح ہوتی ہیں، ہر شخص امن چاہتا ہے اور موجودہ دور میں یہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے پشاور کے کرسچن کالونی پر حملے میں ملوث تمام دہشتگردوں اور انکے آلہ کاروں کو ڈھونڈنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد بنائے جاتے ہیں ہم ان دہشتگردوں کے خلاف تو کاروائی ہوتی ہے، مگر ان کے آلہ کاروں اور انہیں بنانے والوں کے خلاف اقدامات نہیں اٹھائے جاتے، ہم رو برو کام کرنے والوں کو تو دہشتگردکہ کر اقدام اٹھاتے ہیں مگر انہیں دہشتگرد بنانے والوں اور انکی تربیت کرنے والوں تک نہیں پہنچ پاتے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی استحکام کی بات ہو یا صوبے میں برابری کی ترجیح کی بات ہو اور اسی طرح ملکی مفادات ، دیگر ترقیاتی منصوبوں کیلئے امن ضروری ہے کیونکہ اچھی صورتحال ہوگی تو تعلیم، تجارت اور اچھا کام ہوگا۔انہوں نے کہا کہ امن کی موجودگی میں ہی ہم اچھی زندگی بسر کر سکتے ہیں اور اسی کی بدولت ہم روشن مستقبل کے خواب دیکھ سکتے ہیں، امن کے بغیر ہم کچھ نہیں کر سکتے۔ قوم جتنی ترقی کرے گی، جتنے ادارے کام کریں گے انہیں بعداً دہشتگردی کے کاروائیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور ترقی کا سلسلہ رکھ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم نے ایسے تجربات کئے ہیں جس ہمارے تاجروں، ڈاکٹروں، وکلاء، صحافیوں، انجینئرز سمیت سینکڑوں پروفیشلنز کو نشانہ بنایا گیا اور ہمیں ان سرمایوں سے محروم کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree