حکومت اور اپوزیشن کرپشن ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں،کامران ہزارہ

23 May 2016

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری امور سیاسیات کامران حسین ہزارہ نے کہا ہے کہ زندگی کی بنیادی نعمتوں سے محروم عوام کو کس بات کی سزا دی جارہی ہے یہ بات انہوں نے سید آباد کے علاقہ مکینوں سے عوامی رابطہ مہم کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران اور سیاست داب ایک دوسرے سے سوال و جواب کا تبادلہ کررہے ہیں اور بات بات پر 20کروڑ عوام کا والہ دیتے ہیں مگر انہیں 20کروڑ عوام کی بدحالی، تنگ دستی اور بے بسی کا کچھ اندازہ نہیں۔ محلات میں رہنے والے ، لندن میں میڈیکل چیک اپ کروانے والے، نیویارک اور پیرس کی فضاؤں میں گھومنے اور بڑے بڑے سٹوروں سے شاپنگ کرنے والوں کو کیا خبر کہ زندگی کی بنیادی نعمتوں سے محروم عوام کو شب و روز کا کیا عالم ہے۔یہ تصویر ہمارے سیاسی، معاشرتی اور سماجی چہرے پر ایک بدنماء داغ اور تھپڑ سے کم نہیں پاکستان کی یہ تصویر جہاں کروڑوں بچے زیور تعلیم سے محروم ہیں ،کروڑوں روزگار کو ترس رہے ہیں ، اسپتال گندگی ، غلاظت اور بدانتظامی کی بدنماء تصویر ہے، پچاس درجے کی گرمی میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہے یہی ہے غریب مزدور کا پاکستان اور یہی ہے بیس کروڑ عوام کا پاکستان جس میں تبدیلی لانے کے بارے میں حکمران دن رات جھوٹے دعوے کرتے رہتے ہیں ۔ جناب وزیراعظم کو اندازہ نہیں ہوگا کہ دیوار اقتدار پر چسپاں کرنے کیلئے کہاں کہاں سے نوشتے جاری ہو چکے ہیں جس میں دیکھنا ہے کتنے لوگ پکڑے جاتے ہیں ،کوئی چھوٹا کوئی بڑا اور کوئی سپر کرپٹ ہے بڑے اطمینان سے بیٹھے ہوئے لوگ بھی پکڑے جائیں گے ۔ جناب وزیر اعظم اس طرح کی نوشتے پڑھنے میں ہمیشہ بہت تاخیر کر دیتے ہیں ۔اقتدار، رزق ،صحت، اولاد ، مال و دولت اللہ نے دیا ہو تو پھر بندہ اللہ کی نافرمانیاں کرے اور اطاعت کسی اور کرے تو یہ اللہ کے ساتھ سرکشی ہوگی اسکی وجہ سے جو ردعمل آئے گا وہ کرپشن، بدعنوانی اور دہشتگردی کی صورت میں آئے گا جس کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا ہوگی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree