وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن شوری عالی و ممبر بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا رضوی( آغا رضا )کے ترقیاتی فنڈ سے محلہ بیت الاحزان میں تعمیر شدہ شہید فدا حسین ( شہید کارگل ) کمیونٹی ہال کا باقائدہ افتتاح کردیا گیا، ایم پی اے آغا رضا نے کمیونٹی ہال کا افتتاح شہید فدا حسین کے پدر بزرگوار کے دست مبارک سے کروایا، اس پُر وقارافتتاحی تقریب میں علمائے کرام ،علاقہ مکینوں اور ایم ڈبلیوایم کے کارکنان اورعہدیداران کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور آغا رضا کے کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی آغا رضا اسی طرح قوم و ملت کے لیے کام کرتے رہیں گے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آغا رضا نے کہا کہ حلقے کی عوام کی خدمات میرا اور میری جماعت کا اولین شعار ہے، مجھے فخرہے کہ میں نے اپنے حلقہ انتخاب میں بلوچستان کی تاریخ کی ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا اور ان میں سے بیشتر تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اورجلد عوام ان منصوبوں سے استفادہ کریں گے۔