جس دن امریکہ پاکستان کو اپنے اتحادی ممالک سے نکال دے گا اس دن ہم پاکستانیوں کیلئے عید ہوگی، علام ہاشم موسوی

26 August 2017

وحدت نیوز(کوئٹہ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے فرمان پر مردہ باد امریکہ کےموقع پر  کوئٹہ کے مومنین نے نماز جمعہ کے بعدبھرپور احتجاج کیا، جامع مسجد کلاں کے باہر احتجاج کے دوران خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ کوئٹہ ورکن شوریٰ عالی مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا جس دن امریکہ پاکستان کو اپنے اتحادی ممالک سے نکال دے گا اس دن ہم پاکستانیوں کیلئے عید ہوگی اور پاکستان تعمیر و ترقی کی راہوں کو طے کرےگا۔ امریکہ کی دوستی کسی بھی ملک کیلئے بہت خطرناک ہے۔ احتجاج میں پاکستان زندہ باد، امریکہ، اسرائیل، انڈیا مردہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ رضا ربانی اور جنرل قمر باجوہ زندہ باد کے نعرے بھی لگاََئے گئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree