کوئٹہ ، تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ ایم ڈبلیوایم کاکارکن عباس علی زخمی والد شہید، رہنمائوں کا اظہارمذمت

18 April 2018

وحدت نیوز (کوئٹہ)  بلوچستان کے صوبائی دار الحکومت کوئٹہ میں تکفیری دہشت گردوں نے ایک بار پھر خون کی ہولی کھیلی ہے، عبدالستار روڈ پرتکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے حاجی محمد آصف ولد محمد ناصرشہید ہوگئے جبکہ مجلس وحدت مسلمین کا کارکن ان کا بیٹا عباس علی شدید زخمی ہوگئے ہیں ، تفصیلات کے آج الصبح عبدالستار روڈ پر واقع اسپیئرپارٹس کی دکان پر ملک دشمن کالعدم تکفیری جماعت کے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے دکان مالک  حاجی محمد آصف کو شہید کردیا جبکہ ان کا جواں سال بیٹا عباس علی شدید زخمی ہوگیا،دونوں باپ بیٹے کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیاجہاں حاجی محمد آصف زخموں کی طاب نالاتے ہوئے درجہ شہادت پر فائز ہوگئے جبکہ ڈاکٹرز عباس علی کی جان بچانے میں مصروف ہیں،واضح رہے کہ عباس علی ایم ڈبلیوایم کوئٹہ ڈویژن کے اہم ذمہ دارہیں ۔

واقعہ کی خبر ملتے ہی ایم ڈبلیوایم کے عہدیدران اور کارکنان کی بڑی تعداد سول اسپتال پہنچ گئی، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، علامہ سید ہاشم موسوی، صوبائی وزیر قانون آغا سید محمد رضا،کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل کربلائی رجب علی نے واقعے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے، رہنمائوں نے کہاکہ مٹھی بھر تکفیری دہشت گردوں نے پورے شہر کا امن تباہ کررکھا ہے، شیعہ شہریوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جارہاہے، شہر میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ تشویش ناک ہے، انہوںنے سیکورٹی حکام بلخصوص آئی جی پولیس ، آئی جی ایف سی ، وزیر اعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث دہشت گردوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree