تین عالمی ایٹمی قوتوں کی جارحیت کےمقابل نہتے شام نے استقامت کا بہترین مظاہرہ کیاہے،علامہ ظفرشمسی

20 April 2018

وحدت نیوز(نصیرآباد)  صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین بلوچستان علامہ سید ظفر عباس شمسی نے باری شاخ مرکزی امام بارگاہ علی رضا علیہ سلام میں نماز جمعہ کے خطبہ میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے ھم کوجینا بھی سکھایا اور مرنا بھی سکھایا ہے،دین بھی سکھایا ہے اور دنیا میں ہنا بھی سکھایاہے، ظالم کے ظلم پر خاموش نارہو بلکہ ظالم کے سامنے ڈٹ جائو ، ظالم سے نفرت کرو،انہوں نے کہا ظالم امریکہ نے ایک مسلمان ملک شام پر 120 میزائل مار کر  بربریت کامظاہرہ کیا کہ شام ظالم امریکہ کے سامنے ڈٹ گیا اور اپنا دفاع کرتے ہوئے ان میں اکثر میزائیلوں کو فضا میں ہی ختم کر کے امریکہ کو شکست دیدی ،یہ جو امریکہ نے شام پر میزائیل مارے اس میں سعودی عرب کا ہاتھ تھا،تین عالمی ایٹمی قوتوں کی جارحیت کےمقابل نہتے شام نے استقامت کا بہترین مظاہرہ کیاہے۔


انہوںنے  خطبہ میں کہاکہ جب بھی امریکہ نے کسی مسلمان ملک پر حملہ کیا اس میں سعودی عرب کے تعاون سے کیا . مسلم ملک افغانستان پر امریکہ نے حملہ کیا سعودی عرب ساتھ شامل تھا . سعودی عرب کے کہنے پر افغانی مجاھد بنے . امریکہ نے جب افغانیوں سے اپنا مطلب نکال لیا اور اب افغانستان سے روس کو باہر نکال دیا گیا تو وہ افغانی اب مجاہد نہیں رہے بلکہ دھشتگرد بن گئے تو سعودی عرب نے بھی انکو امریکہ کے کہنے کے مطابق دھشت گرد کہا . القائدہ کا سربرہ اسامہ سعودی عرب کا تھا امریکہ کے کہنے کے مطابق مجاھد اور امریکہ کہ کہنے سےھشتگرد بنا سعودی عرب نے وہی کیا جو امریکہ نے کہا ۔

انہوں نے کہا کہ عراق میں جب امریکہ نے حملہ کیا تو سعودی عرب امریکہ کے ساتھ تھا پھر عراق پرسعودی عرب نے امریکہ کے تعاون سے داعش سے حملہ کروایا لیکن شکست فاش ہوئی بحرین میں سعودی افواج امریکہ کی تائید سے شیعہ مسلمانوں پر ظلم کر رھا ھے ،امریکہ کے تعاون سے  دو سال ہو گئےہیں،سعودی یمن والوں پر فضائی حملے کر رہاہے جس سے ہزاروں کی تعداد میں یمنی مارے جا چکے ہیں، دھشتگردوں کو امریکہ کی رضامندی سے سعودی مالی تعاون دیتا رہتاہے، القائدہ ،طالبان ، سپاہ صحابہ . لشکر جھنگوی سب دھشتگرد گروپ سعودی عرب کے مالی تعاون سے پناہ پاتے رہتے ہیں، امریکہ،برطانیہ ،فرانس، اسرائیل اور اس جیسے مسلم دشمن ملک سعودی عرب کو عزیزہیں مگر مسلمان ممالک عزیز نہیں کیونکہ سعودی عرب عیسائی اور یہودیوں کا دوست ہے مسلمانوں کا نہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree