سردی شروع ہوتے ہی گیس پریشر میں کمی، وفاقی حکومت سنجیدہ اقدامات کرے،آغا رضا

20 December 2018

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما سابق وزیر قابون و نامزد امیدوار برائی صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 26 سید محمد رضا نے مری کالونی میں ایک حمایتی کارنر میٹنگ میں سیاسی شخصیات علاقہ عمائدین اور کارکنوں سے خطاب کے دوران کہا کہ سرد موسم میں گیس پریشر کی کمی سے شہریوں کو کئی مسائل کا سامنا ہے ذمہ دار ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہے وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ترجیحی بنیادوں پر اس مسلے کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں ۔

آغا رضا نے کہا کہ عوام کی بھر پور حمایت کامیابی کی نوید ہے ضمنی الیکشن میں حلقہ پی بی 26 کے با شعور عوام کا ہم پر اعتماد کا اظہار توقع سے کہی زیادہ ہے اگر ہم کامیاب ہوئے تو تمام بنیادی شہری حقوق کے حصول کیلئے مرکز تک جائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree