سابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلوچستان میجر(ر) نادر علی کاایم ڈبلیوایم کے نامزد امیدوار برائے پی بی 26سابق وزیر قانون آغا رضا کی حمایت کا اعلان

18 December 2018

وحدت نیوز(کوئٹہ) میجر ریٹائرڈ نادر علی سابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلوچستان نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزد امیدوار سید محمد رضا ( آغا رضا ) کی حمایت اور بھر پور تعاون کا اعلان کیا،واضح رہے کہ سابق وزیر قانون آغا رضا ضمنی الیکشن حلقہ پی بی 26 کوئٹہ 3 ہزارہ ٹاون سے بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے امیدوار ہیں،آغا رضا ایک تجربہ کار با بصیرت قد آور سیاسی شخصیت ہے جن کا انتخابی نشان خیمہ ہے ،میجر ریٹائرڈ نادر علی نے کہا کہ حلقہ پی بی 26 کے عوام ان تمام نمائندوں میں سب سے بہتر نمائندے آغا رضا کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree