وحدت نیوز(کوئٹہ) ضمنی الیکشن پی بی 26 سے جعلی ووٹوں سے جتنے والی نام نہاد قوم دوست پارٹی مسلسل دوسری مرتبہ ہزارہ قوم کی شناخت کو مشکوک بنانے کی سازش میں براہ راست ملوث ہے،اگر 25 جولائی 2018 کے الیکشن میں ادارے تمام امیدواروں کے کاغذات کی چھان بین کرتے تو ضمنی الیکشن 31 دسمبر کی نوبت ہی نا آتی. اب اس ُفاشسٹ نسل پرست جماعت نے مسلسل دوسری مرتبہ ایک اور نا اہل شخص کو پارٹی ٹکٹ دیکر اپنی نیتوں کا پول کھول دیتا ہے کہ انہیں ہماری شناخت اور قومی وقار سے کوئی سرو کار نہیں۔ اس فاشسٹ نسل پرست جماعت کو صرف اقتدار کی حوس ہے اور حصول اقتدار میں کسی بھی حد تک گر سکتے ھیں۔
آغا رضا نے کہا کہ ہم اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں اپنی قومی شناخت اور اسلامی نظریات کا دفاع کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن پی بی 26 کوئٹہ 3 الیکشن کے دوران قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہوتی رہی پارٹی چیر مین ایم پی اے الیکشن مہم میں باقاعدہ شرکت کرتا رہا نا اہل ہونے والے پارٹی جنرل سیکریٹری احمد علی کوہزاد کارنر میٹنگ کرتا رہا سرکاری گاڑیاں استعمال ہوتی رہیں لیکن ادارے خاموش تماشائی بنے رہے کوئی قانون حرکت میں آیا اور نہ قانونی کاروائی ہوئی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف آواز نہ اٹھانا اور اداروں کی خاموشی معنی خیز ہے۔