وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کو ئٹہ ڈویژن میڈیا سیل سے جاری ہونے والی ایک بیان میںایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ شیخ ولایت جعفری نے کہا ہے کہ مخلوط کانسرٹ پروگرام کی مغربی روش کیخلاف ہے جس سے زن و مرد کے درمیان خصوصا نو جوان نسل کے بچوں اور بچیوں کے درمیان فاصلوں میں کمی آئیگی بے حیائی کیوجہ سے آج معاشرے شرح طلاق بڑھ چکا ہے ایک صالح معاشرے کی تشکیل کیلئے اخلاقی اقدار کو نہیں بھولنا چاہیئے معاشرے کو مختلف طریقوں سے اخلاقی پستی کی طرف جانے کی کوشش کی نہ صرف شدید مذمت کرتے ہے بلکہ نسل نو کی فکری اور اخلاقی تربیت کیلئے موثر علمی و اخلاقی پروگرام ترتیب دیں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وطن قوم اور بزرگ ہستیوں کیلئے ملی نغمہ اور قصیدہ پڑھنے میں کوئی حرج نہیں لیکن مخلوط موزیکل کانسرٹ میں لہو لہب اور شور پر مبنی میوزیکل پروگرام سے معاشرے کوبہ تدریج اخلاقی پستی کی طرف لے جانے کی اجازت نہیں دے سکتے اور نہ کسی مدحوش کی ذاتی خواہش کو ثقافت کا نام دے سکتے ہے قوم دوستی کی آڑ میں ثقافتی چہرے کو مسخ نہیں ہونے دیں گے سیاسی پارٹی کی طرف سے ایسے پروگرام کا انعقاد افسوس ناک ہے۔