ایم پی اے آغا رضا کے فنڈ سے 426طلبہ وطالبات میں 1کڑوڑروپے کی اسکالر شپ کی تقسیم

01 July 2015

وحدت نیوز(کوئٹہ)سال 15-2014 کے ایم پی اے اسٹوڈنٹس اسکالرشپ گرانٹ کا اعلان اور تقسیم چیک کی تقریب  گورنمنٹ یزدان خان ہائی سکول میں منعقد ہوئی
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا،تلاوت کاشرف سید انورنے حاصل کیا، منقبت خوانی میثم عباس نے پیش کی،اور اسٹیج سیکریٹری کے فرائض کی ذمہ داری محمد علی نےانجام  دیں، تقریب میں طلبہ وطالبات اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئےمجلس وحدت مسلمین کے  ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا نے اپنی دو سالہ کارکردگی ملٹی میڈیا پروجیکٹر کے توسط سے پیش کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آغا رضا نے کہا کہ میرا مشن تعلیم کی ترویج اور جہل کا خاتمہ ہے، خدا نے جب تک مجھے عوام کی خدمت کا موقع فراہم کیا اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹوں گا اس سال مبلغ ایک کروڑ روپے 426 طلبا و طالبات میں تقسیم کیے گئےہیں ، جب کے بلوچستان یونیورسٹی علمدار اور مری آباد کیمپس کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے،انشاءاللہ طلبہ وطالبات کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل میری اولین کوشش ہے،نئی نسل کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے تعلیم کے شعبہ اولین ترجیح دینی چاہیئے،انہوں نے کہا کہ تعلیم پر توجہ دے کر ہی ترقی کی منازل طے کی جا سکتی ہے ہم نے غریب اور مستحق کا حق ان کی دہلیز تک پہنچانے کا عزم کر رکھا ہے کسی کو اجازت نہیں دے جائے گی کہ وہ مستحقین کے حقوق پامال کرے، تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتے انہوں نے مزید کہا کہ مستحق طلباء کی ہر ممکن مدد کی جائیگی اور انہیں تمام وسائل فراہم کیے جائینگے۔ ہمارا نصب العین بلا تفریق، ر نگ و نسل ، مذہب عوام کی خدمت کرنا ہے، ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے ہمیں عوام کے مفادات عزیز ہیں ، نفرت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے جس کا عملی ثبوت آج کی یہ پروقار تقریب ہے جس میں تمام برادر اقوام سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تعلیم کے شعبے میں مختص فنڈ میں غیر معمولی اضافہ کرنے کے ساتھ تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط بہتر بنانے ، تعلیمی ماحول کے ساتھ تدریس کے عمل کوبا معنی اور مثبت بنانے کے لیے ٹھوس اقداما ت کریں بلوچستان کو خوشحال ، ترقی یافتہ بنانے کے لیے ہمارا وژن پڑھا لکھا بلوچستان ہونا چاہیے

 پروگرام کے آخر میں مہمانان خاص ہیڈ ماسٹر خادم حسین رضا ، ڈی آئی جی فقیر حسین ، پروفیسر ناظر حسین ، حاجی کریم اور آخر میں منتخب نمائندہ پی بی 2 آغا رضا نے اپنے دست مبارک سےطلبہ وطالبات اور والدین میں  چیک تقسیم کیے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree