عوام کی حالت زار بدلنے کے تمام تر دعوے صرف لفاظی ہیں، عباس علی

30 June 2015

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے سیکریٹری جنرل سید عباس نے کہا ہے کہ پاکستان کو آج معاشی بہ حالی،لوڈشیڈنگ ،دہشتگردی سمیت بہت سے مسائل کا سامنا ہے اور تمام مسائل سے نجات کے لئے ضروری ہے کہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط کیا جائے ،موجودہ حکمرانوں کی موجودگی میں ممکن نہیں ہے ،ن لیگ کی حکومت نے انتہائی مہم کے دوران ملک کو چھ ماہ میں بجلی لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کا وعدہ کیا تھا مگر آج حالت یہ ہے کہ ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جبکہ آنے والے دنوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مزید عذاب نظر آرہے ہے ،حکمران مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ،قوم ان سے نجات چاہتے ہیں ،آج ذاتی پسند و نا پسندسمیت اقربا پروری ،کرپٹ معاشرے کی وجہ سے قوم کے مستقبل کو داؤ پرلگا دیا گیا ہے ،جب تک معاشرتی کرپشن ،ذاتی اقربا پروری کا سدباب نہیں کیا جاتا ،ہم بہتری کی جانب گامزن نہیں ہو سکتے ،عوام کی حالت زار بدلنے کے تمام تر دعوے صرف لفاظی ہیں ۔ان دعوؤں میں اگر ذرا بھر بھی صداقت ہوتی تو اسکے اثرات منظر عام پر شروع ہو جاتے ،حقیقت یہ ہے کہ حکومت نے عوام پر عرصہ حیات اس قدر تنگ کر دیا ہے کہ وہ اب معاشی بد حالی کے ہاتھوں چھوٹی چھوٹی خوشیوں سے بھی محروم ہو چکے ہیں ۔حکمرانوں کو اپنے قبلے کی درستگی کے بعد عوام کے مسائل کے حل کیلئے عمل کو شیں کرنا ہو گی،تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے اور وہ معاشی آسودگی کے بعد ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے استحکام پاکستان میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree