بادشاہی نظام والے یمن میں کیسے جمہوریت کی بات کر رہے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

10 April 2015

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی سے کوئٹہ میں آقائے فصیحی کی سربراہی میں ایک وفد نے ملاقات کی۔ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ یمن کی قسمت کا فیصلہ یمنی عوام کو کرنے دیا جائے، سعودی جارحیت پر خاموشی ٹھیک نہیں۔ آل سعود کا بادشاہی نظام اور خاندانی بادشاہت اسلامی تعلیمات کی رو سے غیر شرعی ہے۔ اپنے ملک میں بدترین آمریتی نظام نافذ کرنے والے آل سعود کس منہ سے یمن میں جمہوریت کی بات کرتے ہیں۔؟ ان کا کہنا تھا کہ آل سعود پہلے اپنے ملک میں جمہوریت نافذ کریں۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہم مظلومین کے ساتھ ہیں۔ در ایں اثناء شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصودعلی ڈومکی نے اپنے دورے کے موقع پر مختلف شہروں میں دہشت گردی کے خلاف عوامی ریفرنڈم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ١٧ اپریل کو نماز جمعہ کے اجتماعات میں دہشت گردی کے خلاف عوامی ریفرنڈم کے حوالے سے قرار داد پیش کی جائے گی۔ انہوں نے ملک بھر کے آئمہ جمعہ و جماعات سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں عوامی بیداری کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ جبکہ اتوار ١٩ اپریل کو عوامی ریفرنڈم کے سلسلے میں تمام شہروں میں کیمپ لگا کر بیلٹ پیپر پر عوام سے رائے لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی ریفرنڈم کا مقصد سندھ حکومت کی سست روی اور وعدہ خلافی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرنا ہے۔ ہم عوامی طاقت سے سندھ حکومت کو وعدہ خلافی سے روکیں گے۔ اور ٢٢ نکات پر عمل در آمد کرائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree