وفاقی حکومت بلوچستان کے ترقیاتی فنڈز کی فراہمی میں رکاوٹ نہ بنے، آغا ضارضوی

10 April 2015

وحدت نیوز ( کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا رضوی (آغارضا)نے کہا ہے کہ وفاق کا بلوچستان کے ساتھ رویہ ہمیشہ سوتیلی ماں کا جیسا رہا ہے۔ پاکستان میں وسائل کا منصفانہ تقسیم سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ وسائل پر عدم اختیار اور دولت کی غیر منصفانہ تقسیم نے نہ ختم ہونے والے مسائل کو جنم دیا ہے۔ ملک کی آبادی کا بڑا حصہ آج بھی غربت کی لیکر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ وفاقی حکومت بلوچستان کے ترقیاتی فنڈز کی فراہمی میں رکاوٹ نہ بنے۔وفاقی (پی ایس ڈی پی) اگر جلد ریلیز نہ ہوئی تو اس کا صوبے کو بہت نقصان اُٹھانا پڑے گا اور یہ تمام رقم جو کہ صوبے میں ترقیاتی کاموں کے لیے مختص ہے لیپس ہوجائیگی۔ حکومت بلوچستان اس معاملے کوسنجیدگی سے وفاقی حکومت کے ساتھ اُٹھائیں۔ نو ماہ سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہے وفاقی (پی ایس ڈی پی) میں بلوچستان کے لیے جو ترقیاتی فنڈز مختص کیے گئے تھے وہ ابھی تک ریلیز نہیں ہوئے ہیں۔ اب جب کہ تین ماہ باقی رہ گئے ہیں صوبائی حکومت اسے سنجیدگی سے لے ورنہ تین ماہ بعد یہ تمام فنڈز لیپس ہوجائینگے۔ جس سے بلوچستان کے ترقیاتی عمل کو براہ راست نقصان پہنچے گا۔ پہلے ہی صوبے میں بے روزگاری ، بھوک و افلاس اور غربت عروج پر ہے ۔ پانی ، بجلی اور گیس کے بحران نے رہی سہی کسر بھی نکال دی ہیں۔ آنے والے دنوں میں صورتحال مزید گھمبیر ہوجائیگی۔ لہذا وزیر اعلیٰ بلوچستان کو چاہیے کہ وہ وفاقی (پی ایس ڈی پی) کا مسئلہ وفاقی حکومت کے ساتھ اُٹھائیں اور جلد ازجلد اسے ریلیز کرائیں۔تاکہ فنڈز ریلیز ہونے سے صوبے کو کچھ ریلف ملے۔ بے روزگاری میں کمی آنے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی عمل کو بھی تقویت ملے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree