حکومت وقت بجلی اور گیس کی فراہمی یقینی بنائے، کونسلررجب علی

09 December 2015

وحدت نیوز (کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں حلقہ 12کے کونسلرکربلائی رجب علی نے عوام کو درپیش اہم مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکومت وقت مملکت کی حالت سنوارنے کیلئے مزید جدو جہد کرے، بہتر اقدامات صوبے کی حالت بہتر بنانے میں کار آمد ہونگیں، صوبے میں عوام زندگی کی روز مرہ ضروریات سے محروم ہیں۔ مہنگائی کا عذاب ایک طرف تو گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر مسائل اپنی جگہ عوام کی زندگی دشوار کر بیٹھے ہیں اور سب سے برہ بات یہ ہے کہ یہ مسائل حل ہونے کا نام ہی نہیں لیتے۔

ان کا کہناتھا کہ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ عوام کیلئے بجلی اور گیس کی فراہمی یقینی بنائے، صوبے بھر میں سردیوں کی آمد کے ساتھ ساتھ ہی گیس کی فراہمی میں کمی کا سامنا ہو رہا ہے۔ حکمرانوں کو چاہئے کہ عوام کی خدمت کو ترجیح دے اور ہر طور اس بات کو ممکن بنائے کہ عوام کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کر رہے ، عوام کو کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں ملنا چاہئے۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ حکومت گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کی طرف متوجہ ہو، عجیب بات ہے کہ ان مسائل کا تذکرہ تو کیا جاتا ہے مگر ان کو حل کر نے کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے جاتے اور اگر کوئی فیصلہ ہوتا ہے تو سست روی سے کام لیا جاتا ہے، بجلی اور گیس کی پیداوار کیلئے منصوبیں تشکیل دئے جائے اور جلد از جلد صوبے کو ان کے بحران سے نجات دلایا جائے۔ گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نجات دلا کر حکومت صوبے میں عوام کا دل جیت سکتی ہے، لہٰذا اقدامات کئے جائے اور ان کے حل کے بعد صوبے کے دیگر مسائل بھی حل کئے جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree